وزارت دفاع

انڈین نیول اکیڈمی میں  28 نومبر 2020 کو پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی جائے گی

Posted On: 26 NOV 2020 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26 نومبر ،           انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے)ایزی مالا 28 نومبر 2020 کو سنیچر کے دن  موسم خزاں  کے دور کے لیے اپنی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) منعقد کرے گی۔ یہ پی او پی کووڈ-19 کے بحران کے دوران اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کو دیکھتے ہوئے  زیر تربیت  افراد کے والدین اور مہمانوں کے بغیر منعقد کی جائے گی۔ زیر تربیت افراد نے  99ویں انڈین نیول اکیڈمی کورس (بی ٹی اور ایم ایس سی) کے افراد  اور 30ویں نیول اورینٹیشن کورس (توسیع شدہ) کے کیڈٹ اپنی تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد افسران کے طور پر مارچ کریں گے۔ سری لنکا کی بحریہ کے دو زیر تربیت افراد بھی پاس آؤٹ کریں گے۔

ایڈین نیول اکیڈمی کے چار سالہ بی ٹیک ڈگری کورس کے زیر تربیت افراد کو وائس ایڈمرل ایم اے ہمپی ہولی، اے وی ایس ایم، این ایم، کمانڈنٹ، آئی این اے 27 نومبر 2020 کو جلسہ تقسیم اسناد کے دوران  ڈگریاں تقسیم کریں گے۔ پاس ہونے والے افراد کو ریئر ایڈمرل ترن سوبتی، وی ایس ایم ، ڈپٹی کمانڈنٹ اور چیف انسٹرکٹر، آئی این اے نے 25 نومبر2020 کو وفاداری کا حلف دلوایا۔ ملک کے بہادر فوجیوں کی قربانیوں کی یاد میں 25 نومبر 2020 کو آئی این اے کے وار میموریل ’’پریرنا استھل‘‘ پر پھول نذر کرنے کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔26 نومبر 2020 کو زیر تربیت افراد اور آئی این اے کا بینڈ اپنے فن کا خصوصی مظاہرہ کریں گے جس سے اس دوران ہونے والی تقریبات کی شان میں  اوراضافہ ہوجائے  گا۔

جنرل منوج مکند نروانے، پی وی ایس ایم، اے وی ایس  ایم، ایس، وی ایس ایم، اے ڈی سی، فوج کے سربراہ 28 نومبر 2020 کو پاسنگ آؤٹ پریڈ کے جائزہ افسر ہوں گے۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:7594      



(Release ID: 1676337) Visitor Counter : 106


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Tamil