شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں یوم ا ٓئین کی تقریب

Posted On: 26 NOV 2020 4:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26 نومبر ،           یوم آئین کے موقع پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تمام   افسران اور عملے کے افراد نے عزت مآب صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کی طرف سے پڑھے گئے ابتدائیے میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K35Q.jpg

اس موقع پر ایک ویبینار بھی منعقد کیا گیا جس کا موضوع تھا ’’درجِ فہرست قبائل کے سلسلے میں آئینی تحفظات‘‘۔ جناب رابیندر گریمیلا، جوائنٹ  سکریٹری (ریٹائرڈ)، لوک سبھا سکریٹیریٹ اہم مقرر تھے۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تمام  افسران اور اس کی تنظیم کے افسران نے بھی ویبینار میں شرکت کی۔ بات چیت کے دوران جناب کے موزس چلائی، سکریٹری، این ای سی نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت تمام محروم علاقوں، معاشرے کے  کمزور/ نظر انداز کیے ہوئے طبقوں اور شمال مشرقی ریاستوں میں ابھرتے ہوئے ترجیحی سیکٹروں کی مخصوص ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P7RS.jpg

اس موقع پر وزارت کے احاطے میں بھارت کے بنیادی حقوق کے بارےمیں پوسٹر، تصویریں اور کتبے وغیرہ لگائے گئے تھے۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:7595      



(Release ID: 1676336) Visitor Counter : 103