نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور کھیل کی وزارت نے ہندستانی تیر اندازی ایسوسی ایشن کی تصدیق یا شناخت کو بحال کیا


ہندستانی تیر اندازی ایسوسی ایشن کے صدر جناب ارجن منڈا نے اسے ایک تاریخی فیصلہ کے طور پر اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے

Posted On: 26 NOV 2020 3:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26نومبر 2020/ نوجوانوں کے امور  کھیل کی وزارت نے ملک میں  تیر اندازی کھیل کی تشہیر اور ریگولیشن کے لئے قومی  کھیل  ایسوسی ایشن  کے طور پر ہندستانی  تیر اندازی  ایسوسی ایشن –اے اے آئی  کی سرکاری  منظوری  بحال کردی ہے۔  اے اے آئی کے  سرکاری منظوری کونیشنل اسپورٹس فیڈریشن  2011 (اسپورٹس کوڈ) کے مطابق اپنے انتخاب  کرانے میں ناکامیابی کے سبب   8 سال پہلے  واپس لے لیا تھا۔ اے اے آئی کو  فراہم کی گئی  سرکاری منظوری  ایک سال کے لئے  مانی جائے گی۔

قبائلی امور کے  مرکزی وزیر  اور انڈین آرچری ایسویسی ایشن کے صدر جناب ارجن منڈا اور کھیل کی وزارت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ جناب ارجن منڈا نے ہندستانی تیر اندازی ایسوسی ایشن کو 7 دسمبر 2012 کو نافذ کئے گئے   منظوری  کے فیصلے کو رد کئے جانے کے   فیصلے کے لئے   وزارت کا  شکریہ ادا کیا۔ اس قدم کو  ’تاریخی اور سنہرا دن قرار دیتے ہوئے جناب منڈا نے کہاکہ   یہ ہندستانی  تیر اندازی کے لئے  ایک نئے دور کی  شروعات ہے ۔ تیر اندازی ایسوسی ایشن کے صدر   نے کہا کہ  ہندستانی ٹیم کے لئے   اس اہم موڑ پر   بہتر کارکردگی   کرنے کے لئے  یہ ایک  بہت بڑی  ترغیب کا  باعث ہوگی، جب وہ   ٹوکیو –اولمپک میں  دنیا کے  سرفہرست  تیر اندازوں سے   سب سے مشکل   چیلنج کا  سامنا کریں گے۔ تمام تیر اندازوں ، تربیت کاروں  اور تمام  تیراندازی   کنبے کو تہہ دل سے   مبارک باد دیتے ہوئے جناب منڈا نے کہا کہ   تیر اندازی ایسوسی ایشن  کی  شناخت یا تسلیم کی بحالی  لمبی جدوجہد اور عدالتی   لڑائی  کا نتیجہ ہے۔  ہندستان میں  تیر اندازی کو   نئے بلندیوں پر لے جانے کے لئے ہندستانی تیر اندازی ایسوسی ایشن کا پختہ عزم ہے۔ ایسوسی ایشن  نے  کہا کہ  اے اے وائی نوجوانوں کے امور  اور کھیل کی وزارت کے ساتھ ملکر   تیر اندازی کے کھیل کے فائدہ کے لئے مستقبل میں  اعلی  اور ایتھکس  یعنی اخلاق کے  بلند ترین  سطح کو برقرار  رکھنے کے لئے کھلاڑیوں کے لئے کام کرے گا۔

دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ 18 جنوری 2020 کو ریٹرننگ آفیسر  جناب  پی کے ترپاٹھی کے ْذریعہ اے آئی کے  عہدیداران اور کارگذار کمیٹی کے  انتخاب کرائے گئے تھے۔ قومی کھیل  فیڈریشن  اور نوجوانوں کے امور کی وزارت  میں خواہش مند  عہدوں کے لئے   عمر اور مدت کار سے متعلق  پابندیاں   اور سرکاری  سروینٹس پر اس کھیل   ریگولیشن تجاویز  کی روشنی میں  نواجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے ذریعہ رپورٹ کی جانچ کی گئی اورریٹرننگ آفیسر کے  18 جنوری 2020 کو منعقدہ   اے اے آئی کے   انتخاب کو  نوجوانوں کے امور  اور کھیل کی وزارت نے قبول کرلیا ہے۔   جس میں ارجن منڈا  صدر، پرمود چندروکر (سکریٹری) اور آر ایس تومر (خزانچی) منتخب کئے گئے  ْ۔

حالانکہ   یہ اطلاع   دی جاتی ہے کہ  جناب پی وارنیمگری (نائب صدر کے عہدے پر منتخب) کو ، جناب  کے بی  گورنگ اور جناب  کم جم ربا  (دونوں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر منتخب کئے گئے)  کھیل کوڈ کے مطابق مناسب نہیں پائے گئے ہیں۔   چناؤ لڑنے کے لئے  مقررہ  سرکاری اتھارٹی سے  پہلے سے نو آبجیکشن سرٹی فیکٹ- این او سی  کی ناموجودگی میں منتخب۔  اس کے مطابق اے اے آئی  کو    مشورہ دیا گیاہے کہ   وہ ان   عہدیداروں کو اپنے عہدہ سے استعفیی دینے کے لئے  کہیں۔ اور اگر وہ چاہیں تو ان عہدوں کے لئے دوبارہ منتخب کریں۔ تسلیم شدہ ہونے کی بحالی کے سرٹی فکیٹ  کے  6 ماہ کے اندر  اے اے آئی  کو   کھیل کوڈ تجاویز کو بھی شامل نہ کرنے کا مشوہ دیا گیا ہے جن کےآئین میں کوئی حوالہ نہیں ہے۔

عالمی تیر اندازی (تیر اندازی کھیل کے لئے بین الاقوامی فیڈریشن ) نے بھی ہندستانی تیر اندازی فیڈریشن  کو منسوخ کردیا ہےاور فی الحال اے آئی آئی کو ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن اور عالمی تیر اندازی دونوںکے لئے  تسلیم کرلیا ہے  اور  منظوری دے دی ہے۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7584

 


(Release ID: 1676218) Visitor Counter : 131