وزارت دفاع

شراکت داری اور ایکسپو کے لئے دفاعی صنعت کی عالمی رسائی پر نائجیریا کے ساتھ ویبینار

Posted On: 25 NOV 2020 6:44PM by PIB Delhi

نئی دلی،24؍ نومبر،ہندوستان اور نائجیریا کے درمیان ایک ویبینار منعقد ہوا۔ اس ویبینار کا موضوع تھا شراکت داری اور ایکسپو کےلئے دفاعی صنعت کی عالمی رسائی پر نائجیریا کے ساتھ ویبینار۔ یہ ایس آئی ڈی ایم کے ذریعے دفاع کی وزارت کے دفاعی پیداوار کے محکمے کی نگرانی میں منعقد ہوا تھا۔

یہ ویبینار ا ن ویبیناروں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے، جو اگلے پانچ سالوں میں دفاعی برآمدات کو بڑھاوا دینے اور پانچ ارب ڈالر کے دفاعی پیداوار کے ہدف کو حاصل کرنےکے لئے دوست بیرونی ملکوں کے ساتھ منعقد کئے جا رہے ہیں۔

نائجیریا کی دفاع کی وزارت کے مستقل سکریٹری اور بھارت سرکار کے وزارت دفاع میں ایڈیشنل سکریٹری (دفاعی پیداوار) نائجیریا میں بھارت کے ہائی کمشنر، بھارت میں نائجیریا کے ہائی کمیشن کے کارگزار سربراہ اور دونوں ملکوں کے سینئر ایم او ڈی افسروں نے اس ویبینار میں شرکت کی اور دونوں ملکوں کے بیچ خوشگوار دوستانہ اور قریبی تعلقات کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ ایڈیشنل سکریٹری دفاعی پیداوار جناب سنجے جاجو نے کہا کہ ہندوستان نے ابتدائی سالوں میں نائجیریا کی مسلح افواج کی صلاحیت سازی میں اہم تعاون دیا ہے اور حکومت ہند دفاعی سیکٹر میں تعاون اور مشترکہ پیداوار کے ذریعے آنے والے سالوں میں اس کلیدی اور اہم شراکت  داری کو آگے لے جانے کےلئے تیار ہے۔

اس ویبینار میں 150 سےزیادہ مندوبین نے شرکت کی اور ایکسپو میں 100 ورچوول نمائشی اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔

*************

( م ن ۔ ح ا ۔  ک ا(

U. No. 7566


(Release ID: 1676018) Visitor Counter : 114