قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائفیڈ گجرات کے کیوڑیا میں آئین کے دن کی تقریبات کے موقع پر قبائلی دستکاری، ثقافت اور عمدہ پکوانوں کی نمائش کر رہا ہے
Posted On:
25 NOV 2020 6:10PM by PIB Delhi
نئی دلی،24؍ نومبر،قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائفیڈگجرات کے کیوڑیا میں منعقد کی گئی ایک شاندار پریزائڈنگ افسروں کی 80ویں کانفرنس میں اس سال 26 نومبر آئین کے دن کو منانے کےلئے دو روزہ تقریب کےلئے لوک سبھا ٹیم کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے۔ ٹرائفیڈ قبائلی دستکاری، ثقافت اور عمدہ پکوانوں کی بڑے پیمانے پر نمائش کر رہا ہے۔ اس تقریب کاافتتاح کا صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کیاتھا اور اس میں نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو کے ساتھ دیگر شخصیتیں شرکت کر رہی ہیں۔
اس تقریب کے ایک حصے کے طور پر ٹرائفیڈ کئی پروگراموں کا اہتمام کرے گا، جو قبائلی روایات پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ قبائلی لوگوں کو بااختیار بنانے کے مسئلے کو بھی سب کے سامنے لائے گا۔ گجرات میں اس دوروزہ تقریب کے منتظمین کے ساتھ تقریب کی جگہ کو قبائلی ملبوسات کے ساتھ سجایا گیا ہے اور یہاں چار 44 فٹ لمبے اور 3فٹ چوڑی قبائلی پنٹنگس کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ ان چار قبائلی پنٹنگس پر کام کرنے کے لئے قبائلی کاریگروں کو تیار کیا گیا تھا۔ درخشاں شمال مشرق کی مالا مال قبائلی روایات کو اجاگر کرنے کے لئے تقریب کی جگہ پرداخلی دروازے پر ایک ناگاجھونپڑی والا مقام بھی بنایا گیا ہے۔ تقریب کی جگہ کے اندرونی حصوں کو پُکشش قبائلی دیوار ، جھولوں اور ٹورنس سے سجایا گیا ہے۔
اصل ہال سے قریب نمائشی والے علاقے میں، جہاں کانفرنس ہو رہی ہے ایک وَن دھن ڈیمو یونٹ کو بھی قائم کیا گیا ہے۔ راجستھان کے وَن دھن کیندروں کے ذریعے مینیج کیا گیا یہ ڈیمو یونٹ یہ دکھائے گا کہ قدرتی پیداوار جیسے آملے کوکیسے پروسیس کیا جائے گا اورحتمی پروڈکٹ کی شکل میں پیک کیا جائےگا۔ یہ یونٹ وَن دھن کیندروں میں مختلف نامیاتی، قوت مدافعت بڑھانے، قدرتی پیداوار کوبھی یہاں نمایاں کیا جائے گا۔اس پروگرام کےنمائندوں اور حاضر لوگوں کو کئی لذیذ پکوان بھی پروسا جائے گااور انہیں ملک بھر کے لذیذقبائلی پکوان سے متعارف کرایا جائے گا۔
یہاں شامل ہو رہے سبھی لوگوں کوہندوستان کے آئین کے دیباچہ کو پیش کرنے والا بانس سے بنامیمنٹوز بدھائی تحفے سوینئر کی شکل میں دیا جائے گا۔ایک پرکشش ٹوکری میں سجائے گئے اور جوٹ بیگ میں پیک کئے گئے اس ہیمپر میں دستکاری سے بنی اس جیکٹ اشوک استنبھ کا ایک چھوٹا سا دستکاری ورژن اور قوت مدافعت بڑھانے والے پروڈکٹ جیسے شہدا ورکاجو جیسی کئی چیزیں شامل ہوں گی۔
یہ حصہ داری قبائلی ثقافت کو بڑھاوا دینے اور بھارتی معاشرےکے ان محروم طبقوں کو بااختیار بنانے کا ٹرائفیڈ کی انوکھی کوشش ہے۔ وبائی مرض کے اس مشکل دور میں گوووکل فار لوکل کے منترکو اب ٹرائفیڈ اور قبائلی امور کی وزارت اسے گو ووکل فار لوک کو گوٹرائبل میں بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزارت نے اپنے ان پروگراموں کے علاوہ قبائلی لوگوں کی زندگی کی حالت کو بہتر بنانے کےلئے کئی اہم اور راحتی کام کر چکی ہے۔
*************
( م ن ۔ ح ا ۔ ک ا(
U. No. 7574
(Release ID: 1676012)
Visitor Counter : 131