خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے خوراک کو ڈبہ بند کرنےکے سیکٹر کے کلیدی شراکت داروں کے ساتھ میٹنگ کی


حکومت کا مقصد ملک کے دوردراز کے علاقوں میں خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی سہولیات قائم کرنا ہے:نریندرسنگھ تومر

خوراک کو ڈبہ بند کرنے اور دیگر شعبوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے نئی پی ایل آئی اسکیم

Posted On: 25 NOV 2020 7:04PM by PIB Delhi

نئی دلی،24؍ نومبر،خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے علاوہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے سیکٹر کے کلیدی شراکت داروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ جناب تومر نے کہا کہ حکومت کا مقصد ملک کے دوردراز کے علاقوں میں خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی سہولیات قائم کرنا ہے۔ انہوں نے اس پہل میں صنعت کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے اقدامات کی حمایت کریں، مزید یہ کہ مرکزی کابینہ نے پروڈکٹ لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کے تفصیلی رہنما خطوط بنانے کے لئے صنعت کے سربراہوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا ہے۔ اس اسکیم سے مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور ملک سے کی جانے والی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

جناب تومر نے کہا کہ زراعت اور دیہی سیکٹر ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ-19 کے دوران اس بات کا مشاہدہ کیا گیا تھا کہ بہت سی پریشانیو ں کے باوجود زرعی سیکٹر کسانوں کی آمدنی اور غذائی پیداوار کے معاملے میں کافی لچکدار رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی طرف سے کافی نرمی کی گئی تھی تاکہ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کا شعبہ ، جراثیم کُش صنعت، بیچ سے متعلق صنعت اور دیہی معیشت اپنی سرگرمیاں خوش اسلوبی سے انجام دے سکیں۔

خوراک کی ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 2 نکات کواجاگر کیا ہے۔

ان میں سے ایک عوام سے کی گئی اپیل ہے، جس میں انہیں آتم نربھر بھارت کےلئے ساتھ آنے کو کہا گیا ہے اور دوسرا پوائنٹ ووکل فار لوکل ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ آتم نربھر بھار ت کے لئے مقامی مصنوعات کی پروسیسنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں غذائی پیداوار میں اضافےاور کسانوں کی آمدنی بڑھانے  کے لئے کام کرنا ہے۔ اس سمت میں وزیراعظم نے 11 لاکھ کروڑ روپے کا زرعی بنیادی ڈھانچے کافنڈ اے آئی ایف کا آغاز کیا ہے۔

جناب تومر نے کہا کہ صنعتی سربراہوں کی تجاویز پر غور کیا جائے گااور اس سلسلے میں ضروری کارروائی کی جائے گی۔ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے کہا کہ کووڈ-19 کے دوران  منجمد خوراک، سپر فوڈ اور تیار کھانے کی مانگ بڑھ گئی ہے اور ہم کو نئے مواقع کا جائزہ لینا اور اسی کے مطابق آگے چلنا ہے۔ جناب تیلی نے مزید کہا  کہ آتم نربھر بھارت کے تحت خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت کی پی ایم ایف ایم ای اسکیم کا مقصد بہت چھوٹی صنعتوں کو اصل دھارےمیں لانا ہے۔ اس اسکیم کےتحت اگلے پانچ سالوں میں  دو لاکھ مستفیدین کو ان کے کاروبار کو اوپر اٹھانے کے لئے تعاون فراہم کیا جائے گا۔

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت کی سکریٹری نے کہا کہ  خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے سیکٹر کی بطور چمپئن سیکٹر کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ-19 کے پیش نظر صحتمند خوراک کی زبردست مانگ ہے اور وزارت اس موقع پر فائدہ اٹھانے کے لئے صنعت کی آسانی کے واسطے ایک مثبت طریقہ کار اپنا رہی ہے۔

میٹنگ کے دوران فکی، سی آئی آئی، ایسوچیم، پی ایچ ڈی سی سی آئی، ڈی آئی سی سی آئی اور دیگر متعلقہ اداروں کے مختلف صنعتی نمائندوں نے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے سیکٹر کی ترقی کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔

*************

 

( م ن ۔ ح ا ۔  ک ا(

U. No. 7573



(Release ID: 1676005) Visitor Counter : 127