کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان اورمیانمارکے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کی ساتویں میٹنگ

Posted On: 24 NOV 2020 8:01PM by PIB Delhi

ہندوستان اورمیانمار کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کی ساتویں میٹنگ 24 نومبر 2020ء کو ورچوول موڈ میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کی معاون صدارت میانمار کے،  کامرس کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر تھان مینٹ اور کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کی۔ صلاح و مشورہ کے دوران فریقین نے تجارت ، سرمایہ کاری، بینک کاری، رابطے، صلاحیت سازی اور سرحدی بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے سمیت مختلف باہمی معاملات کا جائزہ لیا۔فریقین نے کووڈ-19 کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی تیاریوں، نیز فارما اور روایتی ادویات سمیت صحت کے شعبے میں تعاون کو توسیع دینےپر تبادلہ خیال کیا۔

جناب پیوش گوئل نے ہندوستان اور میانمار کے درمیان مضبوط ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو اُجاگر کیا اور اس بات کو واضح کیا کہ  ہندوستان اپنی ‘پڑوسی اول’اور ‘ایکٹ ایسٹ’پالیسیوں کے مطابق میانمار کے ساتھ اپنی شراکت داری کو ترجیح دیتا ہے۔انہوں نے ہندوستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تجارت اور سرمایہ کاری ، تیل اور گیس، بجلی، بیمہ، ادویہ سازی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں میانمار کے ساتھ کثیر جہتی تعاون کو مستحکم کرنے کے تئیں  پرعزم ہے اور ان شعبوں میں میانمار میں بھارت کے ذریعے کی گئی وسیع تر سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں فریق نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہندوستان اور میانمار کی تیل اور گیس کمپنیوں کے مابین ، خاص طورپر پیٹرولیم مصنوعات اور ریفائنری کے شعبے میں مستحکم اشتراک اور تعاون ہے، جس سے دونوں ملکوں کافائدہ ہے۔

دونوں ملکوں نے اتفاق کیا کہ باہمی تجارت کی موجودہ سطح اصل مثبت امکانات کا پرتو نہیں ہے۔ انہوں نے شعبہ جاتی اشتراکات اور تجارتی فروغ کو استحکام کرنے کے لئے اپنی اقتصادی ساجھیداری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے رابطے کے پروجیکٹوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور تجارت کو استحکام دینے کے لئے سرحد پر بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر اتفاق کیا۔فریقین نے ہندوستان کی گرانٹ- اِن-ایڈ کے تحت تامو(مرحلہ-1)کے مقام پر جدید مربوط چیک پوسٹ (آئی سی پی)کے قیام پر پروجیکٹ سمجھوتے کو حتمی شکل حاصل ہونے کی ستائش کی، جس سے باہمی رابطہ اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مقامی برادریوں کے فائدے اور عوام سے عوام کے رابطے کو فروغ دینے کے لئے سرحدی ‘ہاٹ ’کے جلدی قیام کے لئے قریبی طور سے کام کرنے پر اتفاق کیا۔

میٹنگ ، گزشتہ چند برسوں میں باہمی اقتصادی تعلقات میں قابل ستائش کوششوں پر دونوں ممالک کے  ذریعے اطمینان کا اظہار کرنے اور اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔جناب گوئل نے 2021 ءمیں ہندوستان میں منعقد ہونے والی مشترکہ تجارتی کمیٹی کی آئندہ میٹنگ کے لئےڈاکٹر تھان مینٹ کو دعوت بھی دی۔

 

********

م ن۔ا ع۔ن ع

 (U: 7522)


(Release ID: 1675557) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu