شہری ہوابازی کی وزارت

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے ہوابازی تحفظ بیداری ہفتہ 2020 کا انعقادکیا

Posted On: 23 NOV 2020 5:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی:23 نومبر، 2020:ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اےآئی) نے ہوابازی تحفظ بیداری ہفتہ 2020 (23 نومبر سے 27 نومبر 2020) کی شروعات کی۔ہفتہ بھر چلنے والی یہ تقریب پورے ہندوستان میں اے اے آئی کے انتظام والے سبھی ہوائی اڈوں اور  اے این ایس مقامات پر منائی جارہی ہے۔

اے اے آئی کے چیئرمین جناب اروند سنگھ نے تمام علاقائی ایگزیکٹیو ڈائرکٹروں اور ایئرپورٹ ڈائرکٹروں سے سرگرم رہنے اور متعلقہ علاقہ / اسٹیشن  کے تحفظ سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے ذاتی طور سے وقت دینے کی گزارش کی۔ جناب سنگھ نے آگے زور دیکر کہا کہ کووڈ-19 کے حالات کے دوران پروازوں کی کم آمدورفت کے باوجود ہوائی اڈوں پر وائلڈ لائف / چڑیوں کے خطرے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فضائی ٹریفک کا حجم جیسا بھی رہے، حفاظتی احتیاطی اقدامات کو مسلسل جاری رکھا جانا چاہئے۔

ہوابازی سے متعلق تحفظ کے تئیں بیداری بڑھانے کیلئے  اے اے آئی ہوائی اڈوں اور اے این ایس اسٹیشنوں پر دستاویزات اور سہولتوں کا جائزہ، فرضی مشرق، احتیاطی رکھ رکھاؤ وغیرہ جیسے اُمور کیلئے متعدد ملازمین کی شراکت والے پروگرام کا انعقاد کریگی۔ اس سلسلے میں بیداری بڑھانے کیلئے متعدد سماجی مہمات بھی چلائی جائیں گی۔ تحفظ بیداری ہفتہ کی اہمیت کے بارے میں باہری اور اندرونی دونوں، شراکت داروں کو  تعلیم دینے کیلئے اے اے آئی کے دفاتر اور آپریشنل مراکز پر بینر اور پوسٹر لگائے جارہے ہیں۔

جناب منیش کمار، ڈی ڈی جی، ڈی جی سی اے نے اسٹیک ہولڈروں کے بہتر انتظام والے  سیفٹی نظام کے ذریعے آئی سی اے او کے ذریعے اپنی عالمی ہوابازی تحفظاتی پلان (جی اے ایس پی۔22-2020)  میں شامل کیے گئے سال 2030 تک صفر حادثہ کے طویل مدتی ہدف کو حاصل کرنے پر زور دیا۔

مقامی ہوائی اڈے میں ایئرکرافٹ آپریشن کی سیفٹی کو یقینی بنانے میں آس پاس کے لوگوں کے کردار کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے، ہوائی اڈے کے ڈائریکٹرس ہوابازی تحفظ میں مقامی باشندوں کے رول کے بارے میں اسکول/ کالجوں میں بیداری پروگرام کا ا نعقاد کریں گے۔

 

******************

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7485


(Release ID: 1675217) Visitor Counter : 205