سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

اسپیرولیناسے حاصل اسمارٹ انجکٹیبل ہائیڈروجیل اندرونی چوٹوں کو تیزی ٹھیک کرنے میں مدد کرسکتاہے اورذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید ہوسکتاہے :آئی این ایس ٹی سائنسداں


زخموں کو ٹھیک کرنے کے معاملے میں تالیف شدہ ہائیڈروجیل ہرعمرکے افراد کے لئے مفید ہوگا:آئی این ایس ٹی سائنسداں

Posted On: 19 NOV 2020 2:00PM by PIB Delhi

نئی  دہلی ، 19نومبر: اسپیرولیناسے حاصل ایک انجکٹیبل ہائیڈروجیل اندرونی چوٹوں کو ٹھیک کرنے  میں اورذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید ہوسکتاہے ۔

ذیابیطس کے مریضوں کے زخموں پرباربارپٹی کرنے سے اس کے ٹھیک ہونے کے امکانات پربرااثرپڑتاہے جب کہ علاج کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اندرونی زخموں کی شفایابی کااندازہ لگانامشکل ہوتاہے ۔

اس ضرورت کی تکمیل کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف نینو سائنس اینڈ ٹکنالوجی ( آئی این ایس ٹی ) ، موہالی ،جو سائنس اورٹکنالوجی کی وزارت کے تحت ایک خود مختارادارہ ہے ، کے سائنسدانوں نے حال ہی میں کپاکاراگینم جو پانی میں حل ہوجانے والا ایک پالیسیکرائیڈ مادہ ہے اور سرخ سمندری گھاس اورا سپیرولینا  میں سی ۔فائکوسیانن نامی پروٹین میں پایاجاتاہے ،ایک انجکٹیبل ہائیڈروجیل تیارکیاہے ۔

سائنس دانوں نے کپاکاراگینم کی جیل بنانے  کی خصوصیت کا سی ۔فائکوسیانن کرکے ایک انجیکٹیبل   زخموں پر پٹی کا میٹرکس  بنایا ہے جو  جو زخموں کو تیزی سے ٹھیک کرتا ہے، اور اس کی اثر پذیری کا بروقت جائزہ لینے میں بھی مدد کرتا ہے۔ یہ میٹرکس حیاتیاتی طور پر انتہائی موافق ہے۔ یہ تحقیق ایکٹا بائیو مٹیریلیا نامی سائنسی جریدے  میں شائع ہوئی جس میں ثابت کیا گیا کہ یہ خون کے دوران کو کم کرنے کی صلاحیت گہری چوٹ لگنے کی حالتوں میں بہتر صلاحیت کا مظاہرہ کرتی ہے۔

ہائیڈروجیل میٹرکس جسے ڈاکٹرسرجیت کرناکراوران کے گروپ نے تیارکیاہے فلوری مادہ ہے اورنیئرانفراریڈ امیجنگ ( این آئی آر) کرسکتاہے ۔ اس طرح اس کے ذریعہ زخموں کی شفایابی کاجائزہ لینے میں مدد ملتی ہے  جو زخم میں ہائیڈروجیل بھرکے تھری ڈی امیجیس کے ذریعہ حاصل کیاجاسکتاہے ۔

زخم کی تہہ کی گہرائی میں ترمیم کرنے سے زخموں کی فیصد بحالی کا پتہ چل سکتا ہے۔ اس طرح کی امیجنگ اندرونی چوٹوں اور ذیابیطس کے مریضوں میں زخموں کو ٹھیک کرنے کی بروقت صورت حال بتا سکتی ہے،  عموماً ایسی صورتوں میں زخموں کے ٹھیک ہونے کی صورت حال جاننا ایک چیلنج ہے۔ کپاکاراگینم کا سوزش کے تئیں ردعمل اور تیزی سے خون جمانے کی قابلیت (کپا-سی آرجی-سی-پی سی) اس کے زخموں کی صحتیابی کی صلاحیت کو مزید تقویت دیتا ہے۔

ہائیڈروجیل کو کپا کاراگینم مونومر کو سی فائیکو سیانن کے ساتھ آیونک کراس لنکنگ کے ذریعے بنایا گیا  تھا، جو مسام دار مادے کا باہمی مربوط  نیٹ ورک فراہم کرتا ہے اور میکانکی سختی پیدا کرتا ہے۔ یہ مسام داری زخم میں غذائیت کو پہچانے اور دیگر خلیوں کو داخل ہونے میں مدد کرتی ہے۔

آئی این ایس ٹی گروپ کے مطابق تالیف شدہ ہائیڈروجیل ہر عمر کے افراد کے زخموں کو ٹھیک کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس کی انجیکشن سے لگانے کی خصوصیت مریضوں کے پیٹ کی جھلی کو کھولے بغیر اندرونی چوٹوں تک پہنچانےمیں معاون ہوتی ہے۔ اس ہائیڈروجیل مین انتہائی بلندی پر سردی سے ہونے والے زخم کو ٹھیک کرنے کا امکان بھی مضمر ہے۔

ٹیم اب کپا سی آر جی سی پی  سی ہائیڈروجیل کے طریق کار کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے اور زخموں کی صحتیابی اور ٹھیک کرنے کی خصوصیات کے عمل کی جانچ کر رہی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZXRL.jpg

( مقالے کالنک :ایکٹابایومیٹریلیا۔ 2020, 109, 121-131, DOI

https://doi.org/10.1016/j.actbio.2020.03.023

*****************

 ( م ن۔ع ا۔ ع آ: 20.11.2020)

          U-7393



(Release ID: 1674360) Visitor Counter : 201