ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ہندوستان، بین الاقوامی توانائی امور کے اسٹیج  کےمرکز میں پہنچ چکا ہے: بین الاقوامی توانائی ایجنسی


ملک مخصوص اور کم لاگت ٹیکنالوجیاں، وقت کی ضرورت: جناب پرکاش جاؤڈیکر

Posted On: 19 NOV 2020 7:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍نومبر، بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے)  کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جناب فیتھ برول نے آج کہا کہ  ہندوستان بین الاقوامی توانائی امور کے اسٹیج کے مرکز میں پہنچ چکا ہے اور  دیگر ابھرتی ہوئی  اہم معیشتوں کے لئے ایک مثالی رول ماڈل ہے۔ توانائی ٹیکنالوجی کے تناظر 2020 کے ورچوئل آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب برول نے  اجوولا  اور  اُجالا جیسے ٹیموں کے توسط سے لاکھوں افراد کو صاف توانائی فراہم کرنے میں ہندوستانی کاوشوں کی ستائش کی۔ توانائی ٹیکنا لوجی کے تناظر 2020، بین الاقوامی توانائی ایجنسی  کا ایک نیا مطالعہ ہے، جو  بین الاقوامی آب وہوا  اور  پائیدار  توانائی کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے ٹیکنالوجی ضروریات اور مواقع پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015CPT.jpg

 

ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی آب وہوا کے وزیر  جناب پرکاش جاؤڈیکر نے  اپنے کلیدی خطبے میں کہا کہ بین الاقوامی توانائی کی رپورٹ  انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس نے بہت سے جائز معاملات کو اجاگر کیا ہے۔ وزیر موصوف نے اجاگر کیا کہ آج ہندوستان ، جی – 20 ممالک  میں   واحد ایسا ملک ہے جو کہ پیرس میں پیش کردہ این ڈی سی  کے ساتھ   رہنے میں 2  ڈگری تعمیل کرنے والا ملک ہے اور  اس ضمن میں بہت سے فیصلہ کن اقدامات کرچکا ہے، جو کہ آب وہوا کی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کے لئے ہیں اور جو  نہ صرف  سرکاری سطح پر بلکہ  نجی سطح پر بھی  کئے جارہے ہیں، جس سے ہمارے عزم اور ارادے کا اظہار ہوتا ہے۔

وزیر موصوف نے دنیا سے اپیل کی کہ 2050  کے بارے میں بات چیت کرنے سے بہتر ہے کہ  ہمیں 2020  کے بارے میں ، 2030  اور 2040  کے بارے میں بات کرنی چاہئے اور ان میں مرحلہ وار  اہداف ہیں اور ملکوں کو چاہئے کہ وہ ان کو  حاصل کرنے کے تئیں پر عزم رہیں۔

صاف توانائی اور  وسیع تر آب وہوا سے متعلق اقدامات فراہم کرنے میں مالیات اور  ٹیکنالوجی کے کلیدی رول کو اجاگر کرتے ہوئے جناب جاؤڈیکر نے کہا کہ ملک مخصوص  مناسب اور  کم قیمت والی ٹیکنالوجیاں آج کی ضرورت ہیں، کیونکہ آب وہوا کی کوئی بھی کارروائی لاگت والی ہوتی ہے۔ ہم اس لاگت کے لئے عوام الناس پر ٹیکس عائد نہیں کرسکتے۔

ملک مخصوص اور کم لاگت ٹیکنالوجیاں، وقت کی ضرورت: جناب پرکاش جاؤڈیکر

 

قابل تجدید توانائی سے متعلق ہندوستان کے اقدامات پر خطاب کرتے ہوئے ماحولیات کے وزیر نے کہا کہ ہندوستان کی قابل تجدید  توانائی اب 89 گیگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔  اس میں  گزشتہ 6 برسوں میں 170 فیصد  کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ ایک حیرت انگیز اضافہ ہے۔ جناب جاؤڈیکر کہا کہ ’’ہمارے محترم وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے 2022 تک 175  گیگا واٹ قابل تجدید  بجلی   کا اعلان کیا ہے اور  ہمارا مقصد  قابل تجدید توانائی کے 450  گیگا واٹ  کے نشانے کو حاصل کرنا ہے۔‘‘

’’ہم توانائی کی کارکردگی  کو بہتر بنارہے ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ ای- گاڑیوں (ای وی) پر بھی  زور دے رہے ہیں ۔ ای وی کے لئے مطالبہ بڑھ رہا ہے اور  ان کی قیمتیں کم کی جارہی  ہیں، نیز  ہم  بیٹری چارج کرنے کے مزید  بنیادی ڈھانچے  بھی فراہم کرا رہے ہیں۔ بیٹری  تبدیل کرنے کی  پالیسی کو بھی  قبول کرلیا گیا ہے۔ ہم  الیکٹریکل  بسوں کے لئے سبسڈی دے رہے ہیں، جو  بہت سے شہروں میں پہلے سے   ہی چل رہے ہیں۔‘‘ وزیر موصوف نے اجاگر کیا کہ اور  ہندوستان توانائی کے محاذ پر بڑے پیمانے پر  مصروف   ہے اور  سرکار  اس سمت میں مسلسل کام کررہی ہے۔

آئی ای اے  کی رپورٹ آج جاری کی گئی ہے، اس میں دیگر باتوں کے علاوہ اس بات پر  زور دیا گیا ہے کہ سرکار کس طرح ،موجودہ بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجیوں، اپنانے کے اوائل کے مرحلے میں ٹیکنالوجیوں کے لئے مارکیٹ کو مستحکم کرنے، ٹیکنالوجی کی تنصیب کو  قابل بنانے والے ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے، تحقیق ، ترقی  اور مظاہرے کے لئے حمایت کو بڑھانے اور  بین الاقوامی تکنیکی  شراکت داری کو  توسیع دینے سے ماحولیاتی اخراجات پر کنٹرول لگانے کی جانب، ایک مؤثر پالیسی  ٹول کٹ کے توسط سے، کم اخراج کے تئیں تبدیلیوں کو حمایت فراہم کرنے میں ،کتنا بڑا کردار ادا کرسکتا ہے۔

جناب پرکاش جاؤڈیکر کا مکمل خطاب دیکھیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن- ا ع- ق ر)

U-7389


(Release ID: 1674302) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu