وزارت خزانہ

میگھالیہ نقل وحمل کے مربوط پروجیکٹ (ایم آئی ٹی پی) کے نفاذ کے لئے، حکومت ہند اور عالمی بینک کے درمیان، 120 ملین امریکی ڈالر کے قرضے کے معاہدے  پر دستخط

Posted On: 19 NOV 2020 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍نومبر، حکومت ہند، میگھالیہ کی سرکار اور  عالمی بینک نے آج 120 ملین  امریکی ڈالر کے  ایک پروجیکٹ پر دستخط کئے ہیں، جس کا مقصد ریاست میگھالیہ کے نقل وحمل کے شعبے کو  بہتر بنانا اور جدید کرنا ہے۔ اس سے میگھالیہ کو اعلیٰ قدری  زراعت اور سیاحت کے لئے پیش رفت کے وسیع امکانات کو  تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پروجیکٹ کے تحت   تقریبات 300 کلو میٹر  طویل  بڑی تعداد میں  اہم شاہراہوں  اور یک وتنہا پلوں کو بہتر بنایا جائے گا، جس کے لئے اختراع،  ماحولیاتی ساز گاری اور  فطرت پر مبنی  حل تلاش کئے جائیں گے۔ یہ  وقت اور  تعمیر کی لاگت کو کم کرنے کے لئے پہلے سے تیار  شدہ   جیسے اختراعی حل کی بھی حمایت کرے گا۔

اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری ، ڈاکٹر سی ایس مہا پاترا  نے کہا کہ ایم آئی ٹی پی میگھالیہ کو  بھروسے مند ماحولیات  ساز گار اور  محفوظ شاہراہیں بنانے میں مدد کرے گا، جو کہ  ریاست  اور اس کی عوام الناس  کی  اقتصادی ترقی  کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ  کسی بھی خطے کی  اقتصادی نشو ونما ، اس کے شاہراہوں کی بنیادی ڈھانچے سے متعلق بہت قریب  سے منسلک ہوتی ہے۔

قرضے کے اس معاہدے پر حکومت ہند کی طرف سے ڈاکٹر  سی ایس مہا پاترا اور  عالمی بینک کی طرف سے ،بینک کے آپریشن مینجر (ہندوستان)،  مسٹر ہیدیکی موری نے دستخط کئے، جب کہ  پروجیکٹ معاہدے پر، میگھالیہ  سرکار کی طرف سے کمشنر اور سکریٹری  (منصوبہ سازی) ،  ڈاکٹر وجے کمار  اور  عالمی بینک کی طرف سے ،بینک کے آپریشن مینجر (ہندوستان)،  مسٹر ہیدیکی موری نے دستخط کئے۔

مشکل پہاڑی سلسلے اور  انتہائی خراب آب وہوا کی صورت حال، میگھالیہ کے نقل وحمل کے چیلنجز کو  ، خاص طور پر پیچیدہ بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی  ریاست کی 5362  آبادیوں میں سے تقریبا نصف کو  ،نقل وحمل  کا رابطہ دستیاب نہیں ہے۔

جناب موری نے کہا کہ  یہ پروجیکٹ  دو طریقے سے میگھالیہ کی شرح نمو کے  امکانات کا احاطہ کرے گا۔ ریاست کے اندر  یہ  زیادہ مطلوبہ نقل وحمل کے رابطے فراہم کرے گا۔ یہ  میگھالیہ  کو، بنگلہ دیش ، بھوٹان ، ہندوستان اور  نیپال کوریڈور کے ذریعے بین الاقوامی تجارت کے لئے ایک بڑے  انسلاکی  ہب بھی بنائے گا۔

یہ آپریشن ریاستی سرکار کے ’’میگھا لیہ مشن کو دوبارہ شروع کرنا‘‘ کی بھی  مدد کرے گا، جس کا مقصد  کووڈ  - 19  وبا کے باعث  متاثرہ ترقیاتی سرگرمیوں کا احیاء کرنا اور  فروغ دینا ہے۔ یہ  نقل وحمل کی خدمات کو بحال کرنے اور  تقریبا  80 لاکھ  افرادی دنوں کا براہ راست  روز گار  پیدا کرنے میں بھی مدد دے گا۔

تعمیر نو اور  ترقیات کے لئے بین الاقوامی بینک (آئی بی آر ڈی)  کی جانب سے 120 ملین امریکی ڈالر کا یہ لون  14 سال کے لئے ہے، جس میں 6 سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن- ا ع- ق ر)

U-7388



(Release ID: 1674301) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu