وزارت دفاع

فوج کے سربراہ نے مہارت کے 15 سال مکمل ہونے پر سینٹر فار لینڈ وارفیر اسٹڈیز کی تعریف کی

Posted On: 19 NOV 2020 4:40PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج سے ملحق ایک آزاد تھینک ٹینک سینٹر فار لینڈ وارفیر اسٹڈیز (سی ایل اے ڈبلیو ایس) نے 18 نومبر 2020 کو مہارات کے 15 سال مکمل ہونے کا ایک سنگ میل حاصل کیا ہے۔ یہ ادارہ 2005 میں قائم ہوا تھا۔ اس جذبے کو منانے کے لئے سی ایل اے ڈبلیو ایس نے چین کے بڑھتے ہوئے جوکھم یعنی ایڈونچرازم پر خصوصی توجہ کے ساتھ ’شفٹنگ ڈومین آف وارفیر‘ پر ایک سیمینار کم ویبینار کا اہتمام کیا۔

فوج کے سربراہ اور سی ایل اے ڈبلیو ایس کے سرپرست جنرل ایم ایم نرونے نے ایک کلیدی خطبہ دیا، جس میں انہوں نے ادھوری ٹکنالوجیوں میں صلاحیت بڑھانے، اہم صلاحیتوں کو مستحکم کرنے اور کلیدی پارٹنرشپ کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔چیف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) ے اسکالر واریر ایوارڈ بھی عطا کیے، ساتھ ہی ساتھ سی ایل اے ڈبلیو اس کے جریدے جنرل ونٹر 2020 کا شمارہ بھی جاری کیا۔

چیف آرمی اسٹاف نے ان اقدامات کی تعریف کی جو سی ایل اے ڈبلیو ایس فرٹیرنیٹی کے ذریعے کئے گئے ہیں۔ فوج کے سربراہ نے مہارت کے 15 سال مکمل ہونے پر سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے سیکورٹی پیراڈگم میں تبدیلی لانے کے لئے ہندوستان کی اسٹریٹجک اور فوجی تھینکنگ کو مزید سرگرم بنانے کے لئے ان کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور ساتھ ہی ساتھ قومی سیکورٹی اور ملک کی تعمیر میں تعاون دینے کی بھی ستائش کی۔

...............

    م ن، ح ا، ع ر

19-11-2020

U-7373



(Release ID: 1674290) Visitor Counter : 145


Read this release in: Tamil , Telugu , English , Hindi