خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

جناب نریندر سنگھ تومر نے پی ایم-ایف ایم ای اسکیم کے صلاحیت سازی کے جزو کا افتتاح کیا


پی ایم-ایف ایم ای دراصل خود کفیل بھارت کے وزیر اعظم کے عزم سے مطابق رکھتی ہے: نریندر سنگھ تومر

مرکزی ایف پی آئی وزیر نے جی آئی ایس کے او ڈی او پی کے بھارت کا ڈیجیٹل خاکہ جاری کیا

Posted On: 18 NOV 2020 5:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 نومبر ،           خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں(ایف پی آئی) کے مرکزی وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر نے ایف پی آئی کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی کی موجودگی میں پردھان منتری فارمولائیزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز اسکیم (پی ایم-ایف ایم ای اسکیم) کے صلاحیت سازی کے جزو کا افتتاح کیا اور جی آئی ایس  ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) کے بھارت کا ڈیجیٹل خاکہ جاری کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ ’’ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا عزم بھارت کو خود کفیل بنانا ہے۔اس کے لیے آگے جو کام کرنا ہے وہ مقامی طور پر سامان تیار کرنا، مقامی منڈیاں اور مقامی سپلائی چین کا  انتظام کرنا ہے۔ پی ایم- ایف ایم ای اسکیم کے تحت صلاحیت سازی ایک اہم جزو ہے۔ اس اسکیم میں خوراک کو ڈبہ بند کرنے والے کارخانے داروں، مختلف گروپوں ، مثلاً سیلف ہیلپ گروپوں / ایف پی اوز / امداد باہمی اداروں، کارکنوں اور اسکیم سے وابستہ دیگر ساجھے داروں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہے‘‘۔

ا نھوں نے اسکیم پر کامیاب عملدرآمد کی نگرانی کرنے اور اس کی منصوبہ بندی سے وابستہ وزارت کے تمام اہلکاروں کو مبارکباد دی اور اس دن کو چھوٹے کارخانے داروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک نئی کوشش سے تعبیر کیا۔

جناب تیلی نے  اپنی اہم تقریر میں کہا کہ ’’ ماسٹر تربیت کاروں کی تربیت کا مقصد  چھوٹے کارخانوں کے تقریباً آٹھ لاکھ فیضیافتگان کو فائدہ پہنچانا ہے جن میں کسانوں کی مصنوعات سے متعلق تنظیموں، سیلف ہیلپ گروپوں، امداد باہمی اداروں، قبائلی طبقوں اور دیگر کے ممبران شامل ہیں۔ ڈیجیٹل  او ڈی او پی خاکہ تمام ساجھے داروں کو او ڈی او پی کے بارےمیں تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے‘‘۔

پی ایم- ایف ایم ای اسکیم کے صلاحیت سازی کے جزو کے تحت ماسٹر تربیت کاروں کو آن لائن طریقے، کلاس روم  لکچر اور ڈیمونسٹریشن کے  ذریعے نیز آن لائن مواد کے ذریعے تربیت فراہم کی جائے گی۔ این آئی ایف ٹی ای ایم اور آئی آئی ایف پی ٹی منتخب کارخانے داروں/ گروپوں  کلسٹروں کو  ریاستی سطح کے  تکنیکی اداروں کی ساجھے داری میں تربیت اور تحقیقی مدد فراہم کرنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ماسٹر تربیت کار ضلع سطح کے تربیت کاروں کو تربیت فراہم کریں گے جو فیضیافتگان کو تربیت دیں گے۔ موجودہ تربیت پھلوں اور سبزیوں کو ڈبہ بند کرنے اور ای ڈی پی پر مبنی ہے۔  اس مقصد کے لیے قومی سطح کے مختلف سرکردہ اداروں کے  موضوع  سے متعلق ماہرین متعدد اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ صلاحیت سازی کے تحت تربیتی پروگرام کے لیے جائزے اور سرٹیفکیٹ دینے کا کام ایف آئی سی ایس آئی انجام دے گی۔ صلاحیت سازی کے جزو کی شروعات کل کی گئی تھی۔

پی ایم- ایف ایم ای اسکیم کے تحت ریاستوں نے موجودہ کلسٹروں اور خام مال کی فراہمی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اضلاع کی خوراک کی مصنوعات کی نشان دہی کی ہے۔ جی آئی ایس کے او ڈی او پی کے بھارت کے ڈیجیٹل خاکے میں تمام ریاستوں کی او ڈی او پی  مصنوعات کی تفصیلی دی گئی ہیں، جو ساجھے داروں کی آسانی کے لیے ہیں۔ ڈیجیٹل خاکے میں  قبائلیوں، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبیلوں اور آرزومند اضلاع کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔اس سے ساجھے داروں کو اس ک قدر وقیمت کے چین کے فروغ کے لیے  متعلقہ کوششیں کرنے میں آسانی ہوگی۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:7336      

 


(Release ID: 1673866) Visitor Counter : 211