وزارت دفاع

کیو آر ایس اے ایم (میزائل) کی دوسری کامیاب پرواز

Posted On: 17 NOV 2020 6:15PM by PIB Delhi

میزائل کی ایک اور کامیاب آزمائش کے تحت آج اڈیشہ کے ساحل پر چاندی پور کے مربوط ٹسٹ رینج سے تقریباً 15 بج کر 42 منٹ پر تیز ردعمل والے سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کوئیک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائل (کیو آر ایس اے ایم) نظام کی کامیابی سے آزمائش کی گئی۔ یہ میزائل اس سلسلے کی دوسری کڑی ہے۔ میزائل کی یہ آزمائش سے تمام مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں۔ میزائل کی آزمائش بھارتی فوج کے استعمال کرنے والوں کی موجودگی میں کیا گیا۔

جیسے ہی میزائل کو چھوڑا گیا  راڈارس نے لمبی دوری سے بھی اپنا نشانہ حاصل کرلیا۔ راڈار ڈیٹا لنک کے ذریعے مسلسل گائیڈنیس فراہم کی گئی۔ میزائل ٹرمنل ایکٹو ہوم گائیڈینس میں داخل ہوا اور نشانہ کے قریب پہنچا۔ کیو آر ایس اے ایم ویپن سسٹم (میزائل) دیسی تکنیک سے تیار کردہ تمام ذیلی نظام پر مشتمل ہے۔راڈار رئیلی میٹری اور الیکٹرو آٖٹیکل سینسرس جیسے رینج انٹروینٹس تعینات کیے گئے تھے، جنہوں نے پرواز (فلائٹ) کے مکمل ڈیٹا حاصل کیے اور میزائل کی کارکردگی کی توثیق کی۔

اس میزائل کی آزمائش میں پونے کے اے آر ڈی ای اور آر اینڈ ڈی (ای) بنگلورو کے ایل آر ڈی ای اور دہرا دون کے آئی آر ڈی ای  کے علاوہ حیدر آباد اور بالاسور کی میزائل کمپلیکس لیباریٹریوں نے حصہ لیا۔

کیو آر ایس اے ایم (میزائل) کی سیریز کا پہلا ٹسٹ 13 نومبر 2020 کو کیاگیا تھا، جس نے سیدھا نشانہ لگانے کا اپنا ہدف کامیابی مکمل کرلیا تھا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کیو آر ایس اے ایم (میزائل) کی کامیاب آزمائش کے لئے ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کو مبارکباد دی ہے۔ ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر  جی-ستیش ریڈی نے ٹیم کے ان سبھی ممبروں کو مبارکباد دی ہے، جنہوں نے کیو آر ایس اے ایم پروجیکٹ یعنی میزائل کی کامیاب آزمائش میں تعاون دیا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/QRSAM1RNB6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/QRSAM2JJXD.jpg

 

.............

   م ن، ح ا، ع ر

17-11-2020

U-7313


(Release ID: 1673693) Visitor Counter : 227