قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائیفائیڈ نے ٹرایبس انڈیا پروڈکٹ کی نئی رینچ کو شامل کیا


ان مصنوعات کو جگدل پور کی سینٹرل جیل کے قیدیوں نے بنایا ہے

Posted On: 16 NOV 2020 4:54PM by PIB Delhi

اپنی مصنوعات کی رینج کو وسعت دینے کی پہل کے تحت ٹرائیفائیڈ نے حال ہی میں نئے پروڈکشن (مصنوعات) کو شامل کیا ہے۔ یہ مصنوعات خاص کر قوت مدافعت کی صلاحیت کو بڑھانے والے ہیں جو کہ جنگل کے تازے وسائل سے بنائے گئے ہیں اور ان مصنوعات کو حال ہی میں ٹرائیفائیڈ نے اپنے مصنوعات کے سلسلے میں شامل کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس مرتبہ ان پروڈکٹس کو جگدل پور کی سینٹرل جیل کے قیدیوں نے بنایا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹرائیفائیڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب پراویر کرشنا نے کہا کہ ٹرایبس انڈیا قبائیلیوں کی زندگیوں میں تبدیلی کے لئے اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ ان کے رہن سہن اور ذریعہ معاش کو بہتر بنارہا ہے۔ جگدل پور، چھتیس گڑھ میں سینٹرل جیل کے ساتھ ہماری انجمن قبائلیوں کو دستکاری اور ان کی پیداوار کے لئے ایک بڑی مارکیٹ فراہم کرنے کے لئے ایک اور پہل شروع کررہی ہے اور وہ انہیں خود کفیل بنانے میں ان کی مدد کرنا چاہتی ہے اور ایک آتم نربھر بھارت بنانا چاہتی ہے۔ اضافی ٹرایبس انڈیا پروڈکٹ رینج میں نئی پروڈکٹس (مصنوعات) کو شامل کیاگیا ہے۔ ٹرایبس انڈیا ای-مارکیٹ پلیس ، شاندار گفٹنگ پروڈکٹس کے لئے بنائی جائے گی جس سے ہمارے معاشرے کے لئے ان محروم طبقوں کے چہروں پر خوشیاں آسکیں گی۔

 


TextDescription automatically generated

A picture containing sitting, computer, computer, personDescription automatically generated

 

A picture containing photo, table, different, buildingDescription automatically generated

ذہن میں رکھتے ہوئے اڈیشہ کے قبائلیوں کے ڈوکراڈیاس اور سورا پینٹگس ے ساتھ لیمپ شیڈس ہیں۔ تمل ناڈو اور جنوب کے قبائلیوں کے منیٹ، لیمن اور ونیلا جیسے مختلف فلیورس میں Beeswaxلپ بامز جیسی خوبصورت مصنوعات کی ایک نئی آرگینک متعارف کی گئی ہے۔ مغربی سے لانچ کی گئی پروڈکٹس میں ورلی آرٹ، ورلی جُوٹ بیگس، لیپ ٹاپ بیگس ، جوٹ آرگنایزرس ٹورٹس اور قندیلوں (لال ٹین) کے ساتھ خوبصورت ہاتھ سے پینٹ کیے ڈوپٹے شامل ہیں۔

گزشتہ کچھ ہفتوں پہلے پیش کی گئی سبھی نئی مصنوعات 125 ٹرایبس انڈیا آؤٹ لیٹس، ٹرایبس انڈیا موبائل وین اور ٹرایبس انڈیا ای-مارکیٹ پلیس ۔

 آج جو مصنوعات کو لانچ کیاگیا ان میں چھتیس گڑھ میں جگدل پور جیل کے قبائلی قیدیوں کی کچھ کیٹکی باسکٹ اور ہاتھ سے بنائی گئیں خوبصورت مورتیاں شامل تھیں۔ گنیش، لکشمی، درگاہ کی یہ نایاب اور پرکشش مورتیاں نہ صرف تحفے والے آئٹم کے لئے بنیں گی بلکہ جیل میں بند قبائلی قبائلی قیدیوں کو خود کفیل بنانےمیں بھی مدد کریں گی۔

یہ بھی فیصلہ کیاگیا ہے کہ ٹرائی فائیڈ اب جگدل پور کی سینٹرل جیل کے ساتھ شراکت داری کرے گی تاکہ جیل کے قیدیوں سے ہینڈی کرافٹس (دستکاری) کی سورسنگ ایک مستقبل عمل بن سکے اور ٹرایبس انڈیا ان پرکشش دستکاری  کو باقی دنیا تک لے جانے میں مدد کرسکے۔ملک کے مختلف حصوں سے سورس کی ہوئی دیگر مصنوعات میں اور گفٹنگ مصنوعات کو اور ای-ٹیلرس جیسے آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہیں۔

کامیابی حاصل کرنے کے لئے ’گووکل فار لوکل‘ بھی قیمتی منتر ہے۔ جس کی بنیاد پر ٹرائیفائیڈ لگاتار کوشش کررہا ہے۔ اس منتر کے ذریعے ٹرائیفائیڈ لگاتار اپنی اسکیموں اور پہل سے محروم اور متاثر آدی واسیوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی سمت میں کام کررہا ہے۔

ٹرایبل انڈیا ای-مارکیٹ پلیس لاکھوں قبائلی صنعتوں کو بااختیار بنانے کی ایک کوشش ہے۔ اس کے ذریعے ملک کے کونے کونے میں موجود آدی واسیوں کو قومی اور بین الاقوامی بازار سے ملنے کا موقع ملے گا۔ ساتھ ہی اس سے آدی واسیوں کو نئے گراہکوں سے جڑنے کا بھی موقع ملے گا۔

ٹرایبس انڈیا کی ای مارکیٹس پلیس لاکھوں قبائلی صنعتوں کو بااختیار بنانے کی ایک کوشش ہے، جس کے ذریعے مقامی سطح پر موجود قدرتی اور ٹکاؤ ومضبوط پروڈکٹس کی پہنچ لوگوں تک ہورہی ہے۔ ساتھ ہی آدی واسیوں کی صدیوں پرانی روایات کی بھی جھلک لوگوں تک پہنچ رہی ہے۔ ایسے میں ویب سائٹ market.tribesindia.comپر جاکر ایک بار ثقافتی طور سے مقامی پروڈکٹس کو ضرور دیکھیں، ساتھ ہی مقامی اشیا یا مصنوعات قبائلیوں سے خریدیں۔

...............................................................

 

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-7284



(Release ID: 1673423) Visitor Counter : 166