سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے جناب نتن گڈکری کی موجودگی میں ڈی آر ڈی او بھون میں اے-سیٹ میزائل ماڈل کی نقاب کشائی کی

Posted On: 09 NOV 2020 6:26PM by PIB Delhi

نئی دلی، 16؍ نومبر،رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری اور ڈی ڈی آراینڈ ڈی کے سکریٹری  اور ڈی آر ڈی او کے  چیئرمین، ڈاکٹر جی ستیش ریڈی کی موجودگی میں ڈی آر ڈی او بھون کے احاطے میں  نصب اینٹی سیٹ لائٹ (اے-سیٹ)، میزائل کی نقاب کشائی کی۔

 

‘‘ مشن شکتی’’ ملک کا پہلا اینٹی- سیٹلائٹ (اے- سیٹ) میزائل ٹیسٹ تھا، جسے27 مارچ، 2019 کو اڈیشہ کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کامیابی کے ساتھ  لانچ کیا گیا تھا۔ یہاں زمین کے نچلے مدار میں(ایل ای او) میں ایک تیزی سے متحرک  انڈین آربٹنگ ٹارگیٹ سیٹلائٹ کو صد فیصد درستگی کے ساتھ چھوڑ دیا گیا ۔ یہ انتہائی پیچیدہ مشن تھا، جسے قابل ذکر درستگی کے ساتھ انتہائی تیز رفتاری سے نصب کیا گیا تھا۔

 

‘مشن شکتی’ کی کامیابی نے بھارت کو پوری دنیا میں ایسا چوتھا ملک بنا دیا، جو باہری خلاء میں اپنی املاک کا تحفظ کرنے کا اہل ہے۔

 

اس موقع پر، رکشا منتری راج ناتھ سنگھ نے سائنسدانوں کی ٹیم کی اس اختراعی تکمیل کیلئے سراہنا کی۔

 

ڈی ڈی آر اینڈ ڈی  کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی  نے بتایا کہ اے-سیٹ ماڈل کی تنصیب سے ڈی آر ڈی او برادری کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ مستقبل میں اس طرح کے چیلنج بھرے مزید کئی مشن انجام دے گی۔

*************

( م ن ۔ ۔  ک ا(

U. No. 7298


(Release ID: 1673399) Visitor Counter : 198