امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

حکومت ہند کسانوں کی بہبود کے تئیں عہد بند ہے اور زراعت اس کی اولین ترجیح ہے – زراعت کے وزیر جناب نریندرسنگھ تومر


ایم ایس پی پر کسانوں کی پیداوار کی خریداری جاری رہے گی

زراعت کے مرکزی وزیر اور ریلویز، صارفین کے امور،خوراک اور سرکاری تقسیم کے وزیرکی نئی دہلی  میں کسان تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت

Posted On: 13 NOV 2020 6:36PM by PIB Delhi

 

image001KI1I.jpg

زراعت کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر، ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل اور کامرس و صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش  نے 13 نومبر 2020 کو نئی دلی کے وگیان بھون میں پنجاب کے کسانوں کی تنظیم کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔

بات چیت کے بعد زراعت کے وزیر نے پنجاب کے کسانوں کی تنظیموں کے نمائندوں کا تہہ دل سے خیرمقدم کیا اور کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے زراعت کے شعبے میں کی گئی اصلاحات کے بارے میں واقف کرایا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ دیہی معیشت کو فروغ دینے کی غرض سے حکومت ہند کے لیے زراعت ہمیشہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آتم نربھر بھارت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کسانوں کی بہبود کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔ نئے زرعی قوانین سے کسانوں کو نہ صرف یہ متبادل فراہم ہوگا کہ وہ اپنی فصلوں کو منافع بخش قیمت پر بیچیں بلکہ کسانوں کے مفادات کا بھی تحفظ ہوگا۔

2-image002U6AN.jpg

بات چیت کے دوران وزیروں نے کسانوں کی تنظیموں کے نمائندوں کو بتایا کہ ایم ایس پی پر زرعی پیداوار کی خریداری اور منڈی نظام پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ نئے زرعی قانون سے منڈیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ کسانوں کو بہتر خدمات فراہم کرے۔

 

کسانوں کی یونینوں کے نمائندوں نے نئے زرعی قوانین پر اپنے نظریات کا اظہار کیا۔

 

کسانوں کے نمائندوں کو زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ اور کسانوں کی پیداوار سے متعلق دس ہزار تنظیموں کی تشکیل جیسے حکومت کی طرف سے کیے گیے دیگر اقدامات سے بھی واقف کرایا گیا جس کا مقصد کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا اور دیہی علاقوں میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے موقعے فراہم کرنا ہے۔

بات چیت کے دوران کسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعددامور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی کہ حکومت ہندکسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہمیشہ عہدبندہے اور کسانوں کی بہبود کے لئے تبادلہ خیال کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ یہ بات چیت نہایت خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی- طرفین نے  آئندہ بھی اسی طرح تبادلہ خیال  کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کی۔

*************

( م ن ۔م ع ۔  ک ا(

U. No. 7259


(Release ID: 1673373) Visitor Counter : 141