وزارت دفاع
مغربی بحر ہند میں مالابار 2020 کے مشق کے دوسرے مرحلے کا انعقاد
Posted On:
16 NOV 2020 3:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16 /نومبر 2020 ۔ مالابار 2020 مشق کے دوسرے مرحلے کا انعقاد شمالی بحر عرب میں 17 سے 20 نومبر 2020 تک کیا جائے گا۔ مالابار 2020 مشق کا پہلا مرحلہ 3 سے 6 نومبر 2020 تک خلیج بنگال میں منعقد کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے کی مشق سے حاصل تال میل کو آگے بڑھاتے ہوئے اس مرحلے میں آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور امریکہ کی بحریاؤں کے درمیان بڑھتی پیچیدگیوں کے تال میل پر مبنی آپریشنز کو شامل کیا جائے گا۔
مالابار 2020 مشق کے دوسرے مرحلے میں بھارتی بحریہ کے وکرمادتیہ کیریئر بیٹل گروپ اور امریکہ کی بحریہ کے نیمٹز کیریئر اسٹرائک گروپ کے آس پاس مذکور مشترکہ آپریشنز منعقد کئے جائیں گے۔ اس مشق میں حصہ لینے والی بحریاؤں کے دیگر جہازوں، آبدوزوں اور ہوائی جہازوں کے ساتھ یہ جنگی جہاز چار دنوں تک ہائی انٹینسٹی والے بحریہ آپریشنز میں شامل رہیں گے۔ ان مشقوں میں وکرمادتیہ کے ایم آئی جی 29کے لڑاکا طیاروں اور نیمٹز کے ایف-18 فائٹرس لڑاکا اور ای2 سی ہاک آئی کے ذریعے کراس- ڈیک فلائنگ آپریشنز اور ایڈوانس ایئر ڈیفنس ایکسرسائز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چار دوست بحریاؤں کے درمیان انٹر- آپریبلٹی کے لئے ایڈوانس سطح اور آبدوز مخالف جنگی مشق، سی مین شپ ایوولیوشن اور ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ وکرمادتیہ اور اس کے لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر ایئر ونگس، دیسی تباہ کن کولکاتہ اور چنئی، کے ساتھ ساتھ اسٹیلتھ فریگیٹ تلوار، فلیٹ سپورٹ جہاز دیپک اور انٹیگرل ہیلی کاپٹر بھی اس مشق میں حصہ لیں گے، جس کی قیادت ریئر ایڈمیرل کرشنا سوامی ناتھن، فلیگ آفیسر کمانڈنگ مغربی بیڑہ کریں گے۔ ملک میں تیار آبدوز کھانڈیری اور بھارتی بحریہ کے پی81 سمندری جاسوسی طیارہ بھی اس مشق کے دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔
امریکی بحریہ کی اسٹرائک کیریئر نیمٹز نے پی8اے سمندری جاسوسی طیارہ کے علاوہ کروزر پرنسٹن اور تباہ کن اسٹیریٹ ہوں گے۔ رائل آسٹریلین نیوی کی نمائندگی انٹیگرل ہیلی کاپٹر کے ساتھ ساتھ بیلریٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ جے ایم ایس ڈی ایف بھی اس مشق میں حصہ لیں گے۔
جنگی مشق کا مالابار سلسلہ، بھارت اور امریکہ کے درمیان ایک سالانہ دو فریقی بحری مشق کے طور پر 1992 میں شروع کیا گیا تھا۔ ان برسوں کے دوران اس کا دائرہ اور پیچیدگی مسلسل بڑھی ہے۔ مالابار کا 24واں ایڈیشن فی الحال جاری ہے، جس میں سمندری امور پر چار شاندار جمہوریتوں کے درمیان خیالات کی جامعیت پر روشنی ڈالی جارہی ہے اور ایک کھلے، شمولیت پر مبنی بھارت- بحر الکاہل اور قانون پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کے تئیں ان کی عہد بستگی کو دکھایا گیا ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 7276
(Release ID: 1673370)
Visitor Counter : 193