مالیاتی کمیشن
مالیاتی کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی رپورٹ کی ایک نقل پیش کی
Posted On:
16 NOV 2020 5:37PM by PIB Delhi
15ویں مالیاتی کمیشن کے چیئرمین اور ممبروں نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو 22-2021 سے لے کر 26-2025 تک کی مدت کے لئے کمیشن کی رپورٹ کی ایک نقل پیش کی۔ کمیشن نے 4 نومبر 2020 کو صدر جمہوریہ ہند کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔
کمیشن کے چیئرمین جناب این کے سنگھ اور کمیشن کے ممبران جناب اجے نارائن جھا، پروفیسر انوپ سنگھ، ڈاکٹر اشوک لہری اور ڈاکٹر رمیش چندر کے ساتھ ساتھ کمیشن کے سکریٹری جناب اروند مہتا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کمیشن کل مرکزی وزیر خزانہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
یہ رپورٹ آئین کے مطابق اے ٹی آر کے طریقے سے وضاحتی میمورنڈم کے ساتھ ایوان میں بھی پیش کی جائے گی۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-7285
(Release ID: 1673368)
Visitor Counter : 166