سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر-ایس ای آر سی چنئی نے بجلی لائینوں کے لئے ملک میں ہی ایمرجنسی ری ٹرائیول سسٹم (ای آر ایس) تیار کیا

Posted On: 14 NOV 2020 12:18PM by PIB Delhi

کونسل آف سائینفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) اور چنئی میں قائم اسٹرکچرل انجیئرنگ ریسرچ سینٹر (ایس ای آر سی) نے ترسیلی لائن ٹاورس کی خرابی یا اس کے فیل ہوجانے کی صورت میں بجلی ٹرانسمیشن کی جلد ری ٹرائی ول کے لئے ایک دیسی تکنیک کے ایمرجنسی ری ٹرائی ول سسٹم (ای آر ایس) تیار کیا ہے۔ سی ایس آئی آر-ایس ای آر سی نے احمد آباد کے میسرس ایڈویٹ انفراٹیک کے ساتھ ای آر ایس ٹکنالوجی کے لاینیسک کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

فی الحال ای آر ایس نظام درآمد کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں بہت کم ہی اس کے مینوفیکچرس ہیں اور قیمت بھی خاصی زیادہ ہے۔ یہ ٹکنالوجیکل نظام پہلی بار ہندوستان میں تیار کیا جاسکے گا، جو ایک درآمد متبادل ہوگا اور درآمد کئے گئے نظام کی تقریباً 40 فیصد قیمت ہوگی۔ای آر ایس کی بھارت کے ساتھ سارک اور افریقی ملکوں کی مارکیٹ میں زبردست مانگ ہے۔ اس طرح یہ ٹکنالوجیکل پیش رفت اتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا کی جانب ایک بڑی چھلانگ ہے۔

ای آر ایس ایک لائٹ ویٹ موڈیولر نظام ہے، جو اس وقت بجلی کو فوراً بحال کرنے کے لئے عارضی سپورٹ اسٹرکچر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جب سمندری طوفان، زلزلے یا انسان کی پیداکردہ تخریب کاری جیسے قدرتی آفات کے دوران ترسیلی (ٹرانسمیشن لائن ٹاورس منہدم ہوجاتے ہیں) ای آر ایس 2 سے 3 دنوں میں بجلی کی بحال کے لئے آفت کی جگہ پر فوراً اسمبل (جوڑا) جاسکتا ہے، جبکہ مستقبل بحالی کئی ہفتے لے سکتی ہے۔

یہ پیش رفت بہت اہم ہے، کیونکہ ٹرانسمیشن لائنوں کے خراب ہونے سے عام لوگوں کی زندگی بہت برا اثر پڑتا ہے اور بجلی کمپنیوں کو بہت زبردست مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انتہائی مضبوط باکس سیکشنز میں تیار کیاگیا۔ ای آر ایس لائٹ ویٹ، موڈیولر اور دوبارہ قابل استعمال ہے۔ یہ مختلف طرز کی مٹی کی کنڈیشنوں کے لئے ممبر کنکشن سے فاؤنڈیشن تک مکمل سولوشن فراہم کرتا ہے۔

اس سمجھوتے پر دستخط سی ایس آئی آر- ایس ای آر سی چنئی کے ڈائریکٹر پروفیسر سنتوش کپوریا کی مجوودگی میں کیے گئے۔ اس موقع پر سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نئی دلی کے چیف انجینئر (پی ایس ای- اور ٹی ڈی) ایس کے آر رائے مہاپاترا بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00393CS.jpg

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004T8UG.jpg

سی ایس آی آر-ایس ای آر سی نے چنئی کے سی ایس آئی آر-ایس ای آر سی کے کے ڈائریکٹر پروفیسر سنتوش کپوریا اور سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نئی دلی کے چیف انجینئر (پی ایس ای- اور ٹی ڈی) ایس کے رائے مہاپاترا کی موجودگی میں میسرس ایڈوپٹ انفراٹیک احمد آباد کے ساتھ ای آر ایس ٹکنالوجی کی لائنس کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے۔

 

                                                                                                    م ن، ح ا، ع ر

U-7246



(Release ID: 1673015) Visitor Counter : 196