کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے عالمی سرمایہ کاروں کو مدعو کیا


پیداوار سے جڑی ترغیبات مضبوط خود کفیل، خود اعتماد بنانے میں ہندوستان کے لئے مددگار ثابت ہوں گی اور ہماری گھریلو ضرورتوں کے ساتھ ساتھ برآمدات کی ضرورتوں کو پورا کریں گی: گوئل

مرکزی وزیر نے چار-سی کیرج (ہمت) کانفیڈینس (اعتماد) کومپیٹنس (اہل) اور کومپیشن (صبر) پر زور دیا

Posted On: 11 NOV 2020 5:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی12،نومبر2020

کامرس اور صنعت اور ریلوے کے علاوہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ملک میں سازگار کاروباری ماحول اور زبردست گھریلو مارکیٹ کا فائدہ لیتے ہوئے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے عالمی سرمایہ کاروں کو مدعو کیا ہے۔ بینک آف امریکہ کی جانب سے منعقد کردہ کانفرنس ’انڈیا ڈرائیورس آف چینج‘ میں آج اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک اپنی سرمایہ کاری کے لئے منصفانہ اور صاف شفاف قدر کی پیشکش کرتا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان کو عالمی ویلیو چین میں ایک بھروسے مند پارٹنر کی حیثیت سے دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا ایک شفاف نظام ہے اور ایک کھلی جمہوریت ہے۔ ہندوستان کا دنیا کے سبھی ملکوں میں صحیح مقام حاصل کرنے کا ایک ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ٹیم کے طور پر کام کررہی ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ اس ملک میں کاروبار کے بڑے وسیع مواقع ہیں۔ کاروبار کو بااختیار بنانے کے لئے جرأت مندانہ فیصلے کیے جارہے ہیں۔

آج کے کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانے اور برآمدات، اتم نربھر بھارت کو بڑھانے کے لئے 10 کلیدی شعبوں میں پیداوار سے جڑی ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم شروع کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ٹیلی کوم کے لئے پی ایل آئی کا اعلان کیاگیا تھا۔ اے پی آئی اور طبی آلات کو حوصلہ کن رد عمل حاصل ہوا ہے۔ ان ترغیبات سے ہندوستان کو مضبوط، خودکفیل اور بھروسے مند اور پراعتماد بننے میں مدد ملے گی اور ہماری گھریلو ضرورتوں کے ساتھ ساتھ برآمد کی ضرورتیں پوری ہوں گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت اگلے 5 سالوں میں ان شعبوں کے لئے بہت کچھ کرے گی۔ سماجی سیکٹروں کے لئے پائیدار گیپ فنڈنگ اسکیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سے پینے کے پانی، صحت اور تعلیم جیسے سماجی شعبوں میں نجی سرمایہ کاری لائی جاسکے گی اور لوگوں کی ضرورتیں پوری ہونے میں مددگار ثابت ہوگی۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستانی معیشت کووڈ کے سیٹ بیک سے باہر آرہی ہے اور بہت سے اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ ملک کاروباری لحاظ سے پٹری پر لوٹ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں جی ایس ٹی کلکشن پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 10 فیصد زیادہ تھا۔ اسی طرح ہندوستانی برآمدات ستمبر میں 5 فیصد تک زیادہ تھی۔ اکتوبر میں معمولی طور پر گراوٹ کے بعد نومبر کے پہلے ہفتے میں برآمدات 22 فیصد کا اضافہ دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور معاشی سرگرمیاں معمول پر آرہی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پچھلے دو مہینوں میں ریلوے بار برداری پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 15 فیصد زیادہ رہی۔ آخری سہ ماہی کے لئے ہندوستانی کمپنیوں کے حالیہ نتائج سے بھی پتہ چلتا ہے کہ چیزیں معمول کی طرف لوٹ رہی ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں اسٹارٹ اپ کلچر حقیقت تیزی پکڑ گیا ہے۔ اختراع اور صنعت کاری کے جذبے کو جہت دیتے ہوئے اب ہندوستان کے عوام روزگار تلاش کرنے والوں کے بجائے روزگار دینے والے بننے کے خواہشمند نظر آرہے ہیں۔

جناب گوئل نے ہمت، اعتماد، اہل اور صبرپر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان 2025 تک 5 ٹریلین ارب ڈالر کی معیشت بننے جارہا ہے اور اگلے 7 سے 8 سالوں میں اس نے 10 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا نشانہ رکھا ہے۔

اتم نربھربھارت مہم کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو نہ صرف خود کفیل بنانا ہے بلکہ استحکام کی ایک پوزیشن سے دنیا کے ساتھ وابستہ بھی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہم نے دفاع، زراعت، کوئلہ، کانکنی، خلا اور ٹکنالوجی سمیت بہت سے سیکٹروں میں نرمی کی ہے اور ان سیکٹروں میں پرائیویٹ زیادہ سرمایہ کاری کا خیر مقدم ہے۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

12-11-2020

U-7166



(Release ID: 1672852) Visitor Counter : 128