بھاری صنعتوں کی وزارت

حکومت نے کیپٹل گڈس سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لئے بین وزارتی سطح  کی کمیٹی قائم کی

Posted On: 11 NOV 2020 6:11PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  11،   نومبر 2020 /  حکومت نے کیپٹل گڈس (سی جی) شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے 22 رُکنی  بین وزارتی سطح کی ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ اس کمیٹی کے ذریعے بھارتی معیشت کو  پانچ ٹریلین ڈالر اور  مینوفیکچرنگ شعبے کو ایک ٹریلین ڈالر کا بنانے کے ہدف کو  حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

کمیٹی کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بھاری صنعتوں اور  سرکاری صنعتوں کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے  خوشی ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ کمیٹی کے ذریعے ہم بھارتی کیپٹل گڈس شعبے کو  عالمی طور پر مسابقہ آرائی کے قابل بنائیں گے، جس کے ذریعے بھارت دنیا کا مینوفیکچرنگ ہب بنے گا۔

>

وزیر موصوف نے کہا کہ کیپٹل گڈس شعبے کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ سبھی  متعلقہ وزارتیں اور محکمے باقاعدہ طور پر غور وخوض کریں اور اس مسئلے پر گہرائی سے صلاح ومشورہ کریں۔ اسی مقصد کے لئے بین وزارتی سطح کی کمیٹی (آئی ایم سی) قائم کی گئی ہیں، جس میں اُن سبھی وزارتوں، محکموں کے نمائندے ہیں، جو کیپٹل گڈس شعبے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس قدم سے کیپٹل گڈس سیکٹر  کی ترقی میں آرہی رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے گا۔ بین وزارتی سطح کی کمیٹی  کیپٹل گڈس سیکٹر کے سلسلے میں ڈی ایچ آئی کو  ایک جامع تناظر کے طور پر جانکاری پیش کرسکے گی۔

کمیٹی  کیپٹل گڈس سیکٹر سے متعلق تکنیکی ترقی ،بنیادی تکنیکی ترقی، عالمی ویلیو چین، جانچ ، ہنر مندی کی تربیت ، عالمی معیارات، کسٹم ڈیوٹی ، کام کے دوران  پیدا ہونے والے دیگر  مسئلوں پر کام کرے گی، تاکہ کیپٹل گڈس سیکٹر پر عالمی طور پر مسابقہ آرائی کے لائق بنایا جاسکے۔ ساتھ ہی دنیا بھر میں بھارت ایک مینو فیکچرنگ ہب کے طور پر ثابت ہوسکے۔ اس کے علاوہ کیپٹل گڈس سیکٹر  سے متعلق  دوسرے امور  بھی  چیئر مین کی  طرف سے پیشگی منظوری کے بعد کمیٹی کے سامنے رکھے جاسکیں گے۔

بین وزارتی سطح کی کمیٹی کی صدارت  ڈی ایچ آئی کے سکریٹری کریں گے، جس میں مختلف وزارتوں ؍ محکموں کے سینئر حکام رکن کے طور پر شامل ہوں گے۔ یہ حکام  ہر ایک سہ ماہی میں آپس میں میٹنگ کریں گے۔ مزید بر آں ضرورت پڑنے پر کسی دوسرے محکمے  یا ماہر کو میٹنگ کے لئے صدر کے ذریعے بلایا جاسکے گا۔

کیپٹل گڈس سیکٹر کے لئے بین وزارتی سطح کی کمیٹی میں یہ ارکان شامل ہوں گے۔

نمبر شمار

 

وزارت ؍ محکمہ؍ تنظیم کا نام

چیئر مین ؍ رکن؍ رکن سکریٹری

1.

سکریٹری، ڈی ایچ آئی

 چیئر مین

2.

 ڈی ایچ آئی میں جوائنٹ سکریٹری (سی جی سیکٹر یعنی ہیوی انجینئرنگ اور مشین ٹولس ڈویژن کے انچارج)

رکن سکریٹری

3.

ڈی ایچ آئی  کے جوائنٹ سکریٹری (ہیوی الیکٹریکلس انڈسٹری ؍ آٹو ڈویژن)

رکن

4.

صلاح کار (صنعتوں) ، نیتی آیوگ

 رکن

5.

ڈائریکٹر جنرل، بی آئی ایس

رکن

6.

سی ای او، این ایس ڈی سی

رکن

7.

جوائنٹ سکریٹری، ڈپارٹمنٹ آف ریوینیو، نارتھ بلاک

رکن

8.

جوائنٹ سکریٹری ، محکمہ تجارت

 رکن

9.

جوائنٹ سکریٹری ، محکمہ برائے صنعتی پالیسی اور فروغ

 رکن

10.

جوائنٹ سکریٹری ، ایم  آئی ای ٹی وائی

 رکن

11.

جوائنٹ سکریٹری ، ایم ایس ایم ای

رکن

12.

جوائنٹ سکریٹری ، کیمیا اور ادویہ سازی کے محکمے

 رکن

13.

جوائنٹ سکریٹری،  کانکنی کی وزارت

 رکن

14.

جوائنٹ سکریٹری، وزارت برائے کوئلہ

 رکن

15.

 جوائنٹ سکریٹری، وزارت برائے ٹیکسٹائل

 رکن

16.

 جوائنٹ سکریٹری ، ایم او آر ٹی ایچ

 رکن

17.

 جوائنٹ سکریٹری ، وزارت برائے فولاد

 رکن

18.

جوائنٹ سکریٹری، وزارت  برائے ڈبہ بند خوراک

 رکن

19.

جوائنٹ سکریٹری، کھاد کا محکمہ

رکن

20.

جوائنٹ سکریٹری، وزارت بجلی

 رکن

21.

 جوائنٹ سکریٹری، وزارت برائے پیٹرولیم اور قدرتی گیس

 رکن

22.

ڈی ڈی جی، ڈی جی ایف ٹی

 رکن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن  ۔ن م  ۔  ق ر )

U.NO. 7174

 



(Release ID: 1672245) Visitor Counter : 243