وزارت دفاع

ٹاپ الفا( I ) لیڈ ردرشٹی راج کھووا نے بھارتی فوج کے سامنے خود سپردگی کی

Posted On: 12 NOV 2020 9:59AM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 12؍نومبر:میگھالیہ ۔ آسام ۔ بنگلہ دیش سرحد پربھارتی فوج کی انٹلی جنس ایجنسیوں کی ایک تیز اورمنصوبہ  بندکارروائی میں خوفناک سخت گیر الفا(I ) لیڈر ایس ایس درشٹی راج کھووانے اپنے 4ساتھیوں ایس ایس کارپورل ویدانتا ، یاسین اسوم ، روپ جیوتی اسوم اورمتھن اسوم کے ہمراہ بڑی مقدارمیں ہتھیاروں کے ساتھ خود سپردگی کردی ۔

یہ کارووائی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرکی گئی جو پچھلے 9مہینوں سے جاری مسلسل تعاقب کا نتیجہ تھی ۔

درشٹی راج کھووا ایک طویل عرصے سے الفاباغیوں کی فہرست میں رہاہے جو زیریں آسام میں اپنی سرگرمیوں کے لئے ذمہ دار ہیں ۔ اس کی خود سپردگی زیرزمین تنظیم کے لئے ایک بڑا جھٹکاہے اور خطے میں امن کے آغاز کی ایک نئی صبح طلوع ہوئی ہے ۔ اس کارروائی کے ذریعہ بھارتی فوج نے ایک بارپھریہ ثابت کردیاکہ وہ خطے میں امن اور معمول کے حالات برقراررکھنے کے تئیں ہروقت عہدبستہ ہے ۔

***************

)م ن ۔ن ا۔ع آ:   )

U-7171


(Release ID: 1672211) Visitor Counter : 250