وزارت دفاع

نیشنل ڈیفنس کالج میں پریسیڈنٹس چیئر آف ایکسیلنس آن نیشنل سکیورٹی کا قیام

Posted On: 11 NOV 2020 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11 /نومبر 2020 ۔ نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی) کا افتتاح 1960 میں بھارت کے اُس وقت کے عزت مآب وزیر اعظم نے کیا تھا اور 27 اپریل 2020 کو اس کے قیام کے 60 سال مکمل ہوگئے۔ کالج 100 کورس ممبرس کے لئے ’’قومی سلامتی اور اسٹریٹیجک مطالعات‘‘ سے متعلق خاص طور پر تیار کیا گیا 47 ہفتوں پر مشتمل کورس کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ان 100 اراکین میں سے 25 دوست ممالک سے ہیں۔ اس وقت کالج کے سابق طلباء کی تعداد 3899 ہے، جن میں سے 835 طلباء 69 دوست ممالک کے ہیں۔ ان میں سے کئی سابق طلباء اپنے متعلقہ اداروں سے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہیں۔ بین الاقوامی شہرت کا حامل ادارہ ہونے کے علاوہ یہ کالج دوست ممالک کے ساتھ مضبوط رشتوں کو فروغ دینے میں سفارت کاری کے ایک اہم وسیلے کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ قومی سلامتی نظام کے اندر اسٹریٹیجک تعلیم کے چوٹی کے واحد ادارے کی شکل میں این ڈی سی میں اہم ریزیڈینٹ اکیڈمک اور تحقیقی مہارت کی کمی ہے، جبکہ دنیا بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں دانشورانہ اور اکیڈمک امتیاز کو فروغ دینے کے لئے چیئرس آف ایکسیلینس اور پروفیسر کے عہدے ہیں۔

نیشنل ڈیفنس کالج کی ڈائمنڈ جبلی کے موقع پر بھارت کے عزت مآب صدر جناب رام ناتھ کووند نے 11 نومبر 2020 کو راشٹرپتی بھون میں دفاعی سکریٹری جناب اجے کمار اور کمانڈینٹ ایئر مارشل ڈی چودھری کی موجودگی میں ’’پریسیڈنٹ چیئر آف ایکسیلینس آن نیشنل سکیورٹی‘‘ کے قیام کو منظوری دی۔ پریسیڈنٹ چیئر آف ایکسیلینس آن نیشنل سکیورٹی نہ صرف کالج کے دانشورانہ سرمائے کے فروغ میں مدد کرے گا بلکہ اس کے اعتبار اور وقار میں اضافے میں بھی کافی معاون ثابت ہوگا۔

یہ چیئر نیشنل ڈیفنس کالج، 06، تیس جنوری مارگ، نئی دہلی میں واقع ہوگا اور اس کے لئے سبھی اکیڈمک، انتظامی اور لاجسٹک مدد دی جائے گی۔

Ministy of Defence.jpg

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7158



(Release ID: 1672166) Visitor Counter : 110