جل شکتی وزارت
دوسرے قومی آبی ایوارڈس
Posted On:
10 NOV 2020 2:00PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 10 نومبر 2020 / جل شکتی کی وزارت کا آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا احیاء کا محکمہ سال 2019 کے لئے دوسرے قومی آبی ایوارڈس (این ڈبلیو اے) کا انعقاد کر رہا ہے۔ تقسیم ایوارڈس تقریب کا انعقاد ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے 11 اور 12 نومبر 2020 (11 بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک) کو ہوگا۔ یہ ایوارڈس آبی وسائل کے تحفظ اور بندو بست کے میدان میں قابل ستائش کام کرنے والے افراد ؍ اداروں کو رغبت دلانے کے لئے دیئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سے پانی کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کے اندر بیداری لانے کی اور پانی کے استعمال کے بہترین طور طریقوں کو اپنانے کی تحریک بھی ملتی ہے۔ مختلف زمروں میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو توصیفی سند ، ٹرافی اور نقد انعام دیا جائے گا۔
قومی آبی ایوارڈس کے تعلق سے ملک بھر میں افراد اور اداروں کے ذریعے کئے جانے والے اچھے کاموں اور کوششوں اور ‘جل سمردھ بھارت’ کے تعلق سے حکومت کے تصور پر توجہ مرکز کی جاتی ہے۔ یہ تقریب اسٹارٹس اپ اور سرکردہ تنظیموں کے لئے تبادلہ خیال کا ایک اچھا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ تقریب سبھی لوگوں اور تنظیموں کو ایک موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ آپس میں مضبوط شراکت داری کو مزید تقویت دیں اور آبی وسائل کے تحفظ وبندوبست سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے حصص داروں کے سروکار کو مضبوط بنائیں۔
قومی آبی ایوارڈس 2019 کا آغاز ستمبر 2019 میں مائی گوو پورٹل اور سی جی ڈبلیو بی ای- میل کے توسط سے ہوا تھا۔ حتمی تاریخ 31 دسمبر 2019 تک مجموعی طور پر 1112 جائز درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا احیاء کے سابق سکریٹری جناب ششی شیکھر کی صدارت میں ایک جیوری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ سی جی ڈبلیو ڈی اور سی ڈبلیو سی کے اراکین پر مشتمل 2 اسکریننگ کمیٹیوں نے درخواستوں کے مطالعے اور کامیاب عرضی گزاروں کے انتخاب کے کام میں جیوری کی مدد کی تھی۔ 16 مختلف زمروں، جیسے بہترین ریاست، بہترین ضلع ، بہترین گاؤں پنچایت، بہترین شہری مقامی ادارہ، بہترین ریسرچ ؍ انوویشن ؍ جدید ٹیکنالوجی ، بہترین تعلیم ؍ عوامی بیداری کی کوشش ، بہترین ٹی وی شو ، بہترین اخبار ، بہترین اسکول ، بہترین انسٹی ٹیوشن ؍ آر ڈبلیو اے ؍ مذہبی تنظیم ، بہترین صنعت ، بہترین آبی ریگولیٹری اتھارٹی ، بہترین آبی جاں باز ، بہترین این جی او، بہترین واٹر یوزر ایسوسی ایشن اور سی ایس آر سرگرمیوں کے لئے بہترین صنعت ، سے 98 کامیاب عرضی گزاروں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ملک کے مختلف زونوں میں ان زمروں کے کچھ ذیلی زمرے بھی ہیں۔ ایوارڈ یافتگان کو ٹرافیاں ؍ توصیف نامے دئے جائیں گے۔ بہترین ریاست، اور بہترین آبی ریگولیٹری اتھارٹی جیسے تین زمروں کو چھوڑ کر باقی 13 زمروں سے تعلق رکھنے والے ایوارڈ یافتگان کو نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے۔
پہلے دن یعنی 11 نومبر 2020 کو بھارت کے عزت مآب نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو مہمان خصوصی ہوں گے۔ وہ تقسیم ایوارڈس تقریب کا افتتاح کریں گے۔ جل شکتی کے وزیر جناب گجیندرسنگھ شیخاوت، جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا اور دیگر معززین اس موقع پر موجود ہوں گے۔
دوسرے دن یعنی 12 نومبر 2020 کو ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر مہمان خصوصی ہوں گے۔ جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت ، جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹا ریا اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ سرکردہ ماہر ماحولیات جناب انل جوشی (پدم ایوارڈ یافتہ) بھی دونوں دن مخصوص مہمان ہوں گے۔
قومی آبی ایوارڈ یافتگان ، مندوبین اور سامعین ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے اس تقریب سے جڑیں گے۔ یہ تقریب وگیان بھون میں ہال نمبر 5 میں منعقد کی جارہی ہے۔ تقریب ایوارڈ کا راسٹ نشریہ فیس بک پیج: https://www.facebook.com/mowrrdgr/live پر کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔م م ۔ ق ر )
U.NO. 7123
(Release ID: 1671694)
Visitor Counter : 217