بجلی کی وزارت

بجلی کی وزارت نے تمام ڈسکام کیلئے  توانائی کے تحفظ (ای سی)کا قانون، 2001کی تعمیل کو لازمی بنایا

Posted On: 09 NOV 2020 6:29PM by PIB Delhi

نئی دلی،9؍ نومبر،حکومت ہند کی بجلی کی وزارت نے 28ستمبر 2020 کو جاری ایس او 3445(ای)، نوٹیفکیشن کو تمام بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں (ڈسکام) کےلئے توانائی کے تحفظ (ای سی) کا قانون کی تعمیل کو لازمی بنا دیا ہے۔نوٹیفکیشن جو کہ توانائی کی اثرانگیزی کے بیورو (بی ای ای) کی صلاح سے جاری کیا گیا ہے۔ اس کےتحت ‘‘ جن تقسیم کرنے والی کمپنیوں کو ریاست ؍ جوائنٹ الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کو الیکٹریسٹی ایکٹ2003 (2003 کے 36) ڈسکام کو لائسنس دیا گیا ہے’’وہ مقررہ صارفین (ڈی سی) کی طرح نوٹیفائی ہوں گی۔

اس نوٹیفکیشن کے بعد سبھی ڈسکام بجلی کے تحفظ کے قانون کے تحت کام کریں گی۔ سبھی ڈسکام کو انرجی منیجر کی تقرری کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ ڈسکام کو انرجی اکاؤنٹنگ اینڈ آڈیٹنگ، زمرہ کی بنیاد پر بجلی کا تخمینہ، بجلی کا تحفظ اور اس کی صلاحیت بڑھانے کے بھی قدم اٹھانے ہوں گے۔ اس سے پہلے مقرر صارف کے تحت صرف وہ ڈسکام شامل تھیں، جن سے سالانہ  1000میگایونٹ یا اس سے زیادہ بجلی کا نقصان ہوتا تھا۔ نئی نوٹیفکیشن کے بعد ڈسکام کی تعداد 44سے بڑھ کر 102 ہو جائے گی۔ نئے فیصلے سے سبھی ڈسکام کے لئے انرجی آڈیٹنگ اور آڈیٹنگ لازمی ہو جائے گی۔ ایسا ہونے سےنہ صرف بجلی کا نقصان کم ہوگا، بلکہ ڈسکام کے منافع میں بھی اضافہ ہوگا۔

نئی ترمیم کے بعد امید ہے کہ ڈسکام کی کارکردگی کولے کرشفافیت میں اضافہ ہوگا اور مختلف پیمانوں کی بنیاد پر ان کی قیمتوں کا تعین بھی ہو سکے گا۔ساتھ ہی بجلی کی سپلائی کے سیکٹر میں پیشہ ور رویہ بھی بڑھے گا۔  اس کے لئے  نئے ضابطوں سے ڈسکام ایسے پروجیکٹ اور طریقے تلاش کر پائیں گی، جس سے بجلی کا نقصان کم سے کم ہو۔سرکار سبھی ڈسکام سے سہ ماہی اعداد و شمار لے کر ان کی نگرانی کرے گی اور انہیں بجلی کی استعداد کو بڑھانےا ور بجلی کا نقصان کم کرنے کے طریقے بھی بتائے گی۔ اس قدم سے امید ہے کہ صارفین کی بجلی سے متعلق خدمات بہتر ہو پائیں گی۔

توانائی کی اثرانگیزی کے بیورو کی تفصیل

حکومت ہند کے تحت کام کرنے والی بجلی کی وزارت کے ماتحت توانائی کی اثرانگیزی کا بیورو ایک آئینی ادارہ ہے۔ اس کا بنیادی کام ہندوستانی اقتصادیات میں ایسی پالیسیاں اور حکمت عملی بنانے میں تعاون فراہم کرنا ہے، جس سے توانائی کے نقصان کو روکا جا سکے۔ بی ای ای مختلف مقررہ صارفین، مقررہ ایجنسیوں اور دوسری تنظیموں کے ساتھ موجودہ وسائل کی شناخت کرکےان کا استعمال کرنے  میں مدد کرتا ہے، جس سے کی توانائی کے تحفظ کے قانون کےتحت طے کئےگئے کاموں کو پورا کیا جا سکے۔

 

*************

 

( م ن ۔ق ت۔  ک ا(

U. No. 7115



(Release ID: 1671648) Visitor Counter : 232