مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
شہروں میں نقل و حرکت کے سلسلے میں ابھرتے ہوئے رجحانات کے بارے میں 13ویں اربن موبیلیٹی انڈیا کانفرنس کا افتتاح کیا گیا
Posted On:
09 NOV 2020 4:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی،09نومبر ،2020 / ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ مستقبل میں نقل و حرکت کے لیے ماحول دوست مربوط خود کار اور ذاتی سفر ، مانگ کے مطابق کیا جائے گا۔ ذہین ٹرانسپورٹیشن نظام اور ٹریفک کا بندوبست جیسے جدید کام بڑے شہروں میں فروغ یافتہ نقل و حرکت کے لیے فہرست میں شامل ہیں۔ وہ آج شہروں میں آمد و رفت کے سلسلے میں ابھرتے ہوئے رجحانات کے موضوع پر 13ویں اربن موبیلیٹی انڈیا کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ میسرز گہل کے بانی اور سینئر مشیر پروفیسر یان گہل ، ٹرانسپورٹ کے مندوب وزیر جاناب یاں بیپ ٹیسٹ جیباری ، حکومت فرانس کے ایکولاجی کی تبدیلی کےوزیر ، جی آئی زیڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر کلوڈیا وارننگ، ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری جناب بی ایس مشرا نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزارت کے سینئر افسران بھی کانفرنس میں موجود تھے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کووڈ – 19 عالمی وبا کے بعد کے تناظر میں امید ہے کہ بھارت میں شہری نقل و حرکت کے رویے میں تبدیلی آجائے۔ اس بحران سے ایک موقعے کی بھی نمائندگی ہوتی ہے کہ شہری ٹرانسپورٹ میں طویل مدتی ترقیاتی نشانوں کو پورا کیا جائے۔ جیساکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا تھا کہ موجودہ بحران ایک ایسے موقعے میں تبدیل کیا جانا چاہیے جس کے تحت آتم نربھر بھارت تشکیل دیا جائے اور وقت آگیا ہے کہ حوصلہ کن فیصلے اور سرمایہ کاری کی جائے۔ بیرون ملک کے اپنے دوستوں سے کہتا ہوں کہ آتم نربھر بھارت کا اصل مقصد خود کفیل بھارت ہے۔ بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور ایک دوسرے کے ملکوں میں ایک دوسرے کے عوام اور اشیاء کی آمد و رفت سے معیشت میں کئی گنا اضافہ ہواگا ۔اور روزگار کے موقعوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔11۔09
U –7106
(Release ID: 1671618)
Visitor Counter : 198