وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے نے اترپردیش میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں

Posted On: 29 OCT 2020 7:19PM by PIB Delhi

نئی دلی، 29 اکتوبر، محکمہ انکم ٹیکس نے 28 اکتوبر 2020 کو بجنور میں واقع جائیداد کے کاروبار ست تعلق رکھنے والے ایک گروپ اور اس کی متعلقہ کمپنیوں کے معاملے میں تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ الزامات تھے کہ گروپ کمپنیوں کے پاس متعلقہ فریقوں/دیگر افراد اور دیگر قابل ادائیگی قرضوں اور ایڈوانس کی شکل میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی پریمیم کے ذخائر اور واجبات موجود ہیں تب بھی انھوں نے دوسروں سے کافی قرض لے رکھا ہے۔ اس گروپ کے فروخت شدہ اثاثوں کا اندراجات قرضوں اور ایڈوانسز کے مطابق نہیں تھے۔

 تلاشی کے دوران اب تک 50 لاکھ روپے سے زائد غیر وضاحت شدہ نقدی اور ڈھائی کلو سے زیادہ غیر وضاحت شدہ زیورات پائے گئے ہیں۔ تلاشی کے دوران شیئر پریمیم کے حوالے سے الزامات درست پائے گئے۔ وہ متعلقہ حصص برداروں کی آمدنی کے مطابق نہیں ہیں اورہ وہ اپنے ذرائع کی وضاحت نہیں کرسکے۔

 تلاشی کے دوران پایا گیا کہ ایک ہی جگہ سے 20 سے زیادہ کمپنیاں چلائی جارہی ہیں جن میں سے بہت ساری کمپنیاں جعلی ہیں اور کسی قسم کی کاروباری سرگرمی نہیں کرتی ہیں۔ کمپنیاں کسی قدر کی حامل نہیں تاہم وہ حصص کے پریمیم کی اچھی خاصی مقدار ظاہر کرتی ہیں۔ جعلی کمپنیوں کو فنڈز جمع کرنے کے لیے بطور ذریعہ استعمال کیا جارہا ہے۔

 گروپ کے ارکان میں سے ایک کا برطانیہ میں واقع غیر ملکی کمپنی میں مالی مفاد ہے اور لندن میں ایک جائیداد ہے، وہاں سرمایہ کاری کے ذرائع کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اس کے علاوہ، متعدد املاک میں کی گئی سرمایہ کاری سے متعلق مجرمانہ دستاویزات بھی کئی جگہوں سے برآمد ہوئی ہیں اور ان کی تفتیش کی جارہی ہے۔ گروپ کی ملکیت میں املاک کی سرمایہ کاری کے ذرائع کی تصدیق کی جارہی ہے۔ تلاشی کے دوران ہاتھ سے لکھے گئے دستاویزات مخصوص ادائیگیوں سے متعلق/ رسیدیں بھی پائی گئیں اور ان کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہیں۔

 اب تک 6 بینک لاکر ملے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

****

(م ن – ع ا)

 


(Release ID: 1671392) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu