شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

سکم کے وزیراعلیٰ پریم سنگھ تمانگ کی نئی دلی میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات

Posted On: 08 NOV 2020 8:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08نومبر 2020: سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے آج شمال  مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر  ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقا ت کی  اور ان کے ساتھ ریاست میں مرکزکی امداد والے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ روز مرہ کی بنیاد پر ریاست میں کووڈ کی صورتحال  کے ساتھ ساتھ  بارش اور سیلاب کے نتیجے میں راحت اور بازآًباد کاری  کے کاموں کی دیکھ بھال کرتے رہے ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DJS-14LWD.JPG

شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیر کے ساتھ آدھے گھنٹے تک جاری رہی  اس میٹنگ میں ، تمانگ نے 2 تجاویز پیش کیں جن میں سے ایک کاتعلق ،امنگ  والے اضلاع میں سے ایک کے تحت آنے والے  ،چاکنگ  سے ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سکم میں  بڑی تعداد میں آنے والے سیاحوں کے بارے میں بھی  تازہ ترین جانکاری دی  جن کے آنے کا سلسلہ  کووڈ-19 وبا اور یہاں تک کہ آف سیزن کے دوران بھی مسلسل جاری رہاہے۔

*************

  م ن۔اع ۔رم

U-7078



(Release ID: 1671374) Visitor Counter : 131