وزارات ثقافت

ڈاکٹر ہرش وردھن اور جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے گاندھی درشن راج گھاٹ میں 360 ویڈیو ایمرسیو ایکسپریئنس والے سرکلر ڈوم کا افتتاح کیا


گاندھی درشن میں مہاتما گاندھی سے متعلق ڈیجیٹل ایکزیبٹ کا بھی افتتاح کیا

ڈاکٹر ہرش وردھن نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایک بہتر اور منصفانہ معاشرے کی تشکیل کےلئے گاندھی جی کی تعلیمات پر عمل کریں

خصوصی طور پر دیہی ترقی کے بارے میں مہاتما گاندھی کی تعلیمات آج بہت زیادہ موزوں ہیں: جناب پرہلاد سنگھ پٹیل

Posted On: 06 NOV 2020 6:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  6  نومبر 2020،           سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن  اور ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے  آج نئی دہلی میں  گاندھی درشن راج گھاٹ میں  لگائے گئے  مہاتما گاندھی سے متعلق ڈیجیٹل ایکزیبٹس اور سرکلر ڈوم میں 360 ویڈیو ایمرسیو ایکسپریئنس کا افتتاح کیا۔ یہ  مہاتماگا ندھی کے 150 ویں  یوم پیدائش  کی دو سالہ یادگاری تقریب کا ایک حصہ تھا۔ اس موقع پر ڈی ایس ٹی کے سکریٹری  پروفیسر آتوشوش شرما، سکریٹریکلچر، جناب راگھویندر سنگھ؛ ڈائرکٹر گاندھی اسمرتی  اور درشن سمیتی ، جناب دیپانکر گیان اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔   

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OYFS.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ گاندھی جی  کی شخصیت ایسی تھی کہ وہ آج بھی پوری نوع انسانی کو تحریک دیتی ہے ۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  گاندھیائی فلسفہ  زندگی کے تمام پہلوؤں  کو چھوتا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ گاندھی جی نے ہمیشہ پائیدار ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے  گاندھی جی  کی اقدار پھیلانے کے  مقصد سے   ڈیجیٹل ٹول تیار کرنے   کے سلسلے میں  سائئنس  اور ٹکنالوجی کی وزارت کی کوششوں  کا ذکر کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ  ایک بہتر اور منصفانہ معاشرے کی تشکیل کے لئے  گاندھی جی کی تعلیمات پر عمل کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003E0HI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004K85K.jpg

ڈاکٹر پرہلاد سنگھ پٹیل نے  اپنے خطاب میں کہا کہ  گاندھی جی  کا نظریہ ثقافتی فکر اور سائنسی رجحان کا ایک  موزوں ترین  میل تھا۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کی تعلیمات  خصوصی طور پر دیہی ترقی کے لئے  آج بھی بہت زیادہ موزوں ہیں۔

سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ  ڈی ایس ٹی نے یہ محسوس کیا کہ  ورچوول ریالیٹی (وی آر)  اور آگمینٹڈ ریالیٹی (اے آر) بہت ہی طاقت ورٹکنالوجی ٹولز ہیں جن کو  بھارت کے نوجوانوں کے درمیان گاندھی جی کے پیغام کو پھیلانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور  اس طرح  اس نے  گاندھی درشن میں ایک متعلق ایک سرکلر ڈوم میں مہاتما گاندھی کی زندگی پر مبنی  ایک 360 ویڈیو ایمرسیو ایکسپریئنس قائم کرنے کی تجویز پیش کی

مہاتما گاندھی کی زندگی کے بارے میں  درج ذیل 4 فلموں ( ہندی اور انگیزی دونوں ورژن) کو یکجا کیا گیا ایک مکمل مکمل فلم تیار کی گئی۔

  1. موہن ٹو مہاتما
  2. دی لاسٹ فیز
  • iii. فریڈم فروم فیئر اور
  • iv. گاندھی فوریور

جہاں کہیں ممکن ہوا گاندھی آرکائیو سے مواد مثلاً فوٹو، ویوڈیو، آڈیو انٹرویو کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں پروسیس کیا گیا اور اسے استعمال کیا گیا۔ 360 ڈگری ڈوم پروجیکٹ کو  انڈین انسٹی  ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)، دلی نے نافذ کیا ہے۔

ڈوم ایکسپریئنس کے علاوہ ڈی ایس ٹی نے  ایک خود مختار ادارے  وگیان پرسار کے ذریعہ  مہاتما گاندھی سے متعلق ڈیجیٹل  ایکزیبٹس  لگانے کی ذمہ داری سنبھالی۔یہ ایکزیبٹس ملک بھر میں  17 مقامات پر لگائے گئے ہیں۔ ان  میں سے 15 این سی ایس  ایم کے تحت کام کرنے والے میوزیم ہیں  اور دو نئی دلی میں  گاندھی درشن اور گاندھی اسمرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006K4F3.jpg

ڈیجیٹل اور ورچوول نمائش کے لئے استعمال کیا گیا مواد  ثقافت کی وزارت کے تحت کام کرنے والے  جی ایس ڈی ایس کے نگرانی میں تیار کیا گیا ہے۔ئمائش میں  درج ذیل موضوعات کو دکھایا گیا ہے۔

نمائش کے لئے جن موضوعات کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں مہاتما گاندھی کو وژن، ان کی زندگی اور ان کا ’مہاتما‘ بننے کا سفر، مہاتما گاندھی کی قیادت میں آزادی کی تحریک  ،ان کے سفر کی یاداشتیں، ستیہ گرہ اور ان کے خیالات، گاندھی جی کے معاونین اور ان لوگوں کا ذکر جنہوں نے مہاتما گاندھی کو متاثر کیا،موجودہ دور میں مہاتما گاندھی کی موزونیت  اور جدید دنیا پر ان کا اثر ، آخری سفر اور گاندھی جی کو خراج عقیدت کے ساتھ ساتھ مہاتما گاندھی کی 150 سالہ تقریبات   کے موقع پر  وزارت  داخلہ کے ذریعہ  ’ویشنو جن‘ ویڈیوز کی سیریز  شامل ہیں۔

گاندھی درشن میں ڈیجیٹل اور ورچوول ڈسپلے/ ایکزیبٹس ، عوام کے دیکھنے کے لئے تیار ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007I5LP.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا

U-7039

                          


(Release ID: 1671065) Visitor Counter : 125