وزارت خزانہ

وواد سے وشواس،، اسکیم کے تحت ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے”


سیکرٹری خزانہ نے انکم ٹیکس شعبے سے ٹیکس دہندگان تک پہنچ بنانے پر زور دیا

Posted On: 27 OCT 2020 10:36PM by PIB Delhi

نئی دلی، 27 اکتوبر،  ان ٹیکس دہندگان کو مزید راحت دینے کے لیے  جو وواد سے وشواس اسکیم کے تحت اپنے تنازعات کا حل چاہتے  ہیں، حکومت نے آج بغیر کسی اضافی رقم کے ادائیگی کرنے کی تاریخ میں 31  دسمبر سے  31 مارچ تک توسیع کردی ہے۔  اس اسکیم کے تحت آمدنی کے ڈیکلریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر کا بھی  اعلان کیا گیا ہے۔ آج جاری نوٹیفیکشن کے مطابق، وواد سے وشواس اسکیم کے تحت ڈیکلیریشن 31 دسمبر تک کرنا ضروری ہوگا تاہم  مذکورہ ڈیکلریشن کے معاملے ہی میں 31 دسمبر تک ادائیگی بغیر کسی اضافی رقم کے کی جاسکتی ہے۔

اس دوران، خزانے کے سکرٹری  ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے نے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ویڈیو کانفرنس کے وسیلے سے انکم ٹیکس شعبے کی وواد سے وشواس اسکیم پر ہوئی اب تک کی  پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین  نیز ملک کے انکم ٹیکس شعبے کے تمام پرنسپل سکرٹری  بھی وجود تھے۔ اس میٹنگ کا مقصد اس اسکیم میں تیزی لانا ہے جو ان کے مطابق ملک بھر کے ٹیکس دہندگان کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں وواد سے وشواس اسکیم کو مزید زور اور ثابت قدمی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور تمام ضروری مدد کے لیے ٹیکس دہندگان تک رسائی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

میٹنگ میں اسکیم کے بروقت کامیاب نفاذ کے سلسلے میں فیلڈ افسروں کے ذریعے دیے گئے مشوروں  پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

خزانہ سیکرٹری ڈاکٹر پانڈے نے کہا ’’یہ اسکیم ٹیکس دہندگان کے فائدے اور راحت کے لیے ہے  کیونکہ اس سے تنازعے کا فوری حل  ملے گا اور مقدمے بازی کا خرچ بچے گا اس کے علاوہ ہرجانے، سود اور مقدمے کے خرچ  کی رخصت دیے جانے سے انھیں مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔  اس اسکیم سے ایک طرف ٹیکس دہندگان کو بغیر کسی  تناو کے اپنی بامعنی روزمرہ کی زندگی  اور کاروباری سرگرمی پر توجہ دینے میں مدد ملے گی اور دوسری طرف  ان تصفیہ طلب تنازعوں پر خرچ ہونے والی خطیر رقم کی بچت بھی ہوگی۔ ‘‘

میٹنگ میں سی بی ڈی ٹی کے سربراہ  جناب پی سی پانڈَے مودی نے ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے اور انھیں ڈیکلریشن بھرنے کے لیے قائل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے پرنسپل چیف کمشنروں سے اس بات پر زور دیا کہ بقیہ اصلاحات، اپیلوں  اور ڈپلیکیٹ طلب کے مسائل کو حل کیا جائے۔

یہاں یہ ذکر کرنا  مفید ہوگا  کہ راست ٹیکس وواد سے وشواس اسکیم کا قانون 2020 کو 17 مارچ 2020 کو منظور کیا گیا تھا۔ اس کے مقاصد میں تصفیہ طلب انکم ٹیکس کے مقدموں  کو کم کرنا، حکومت کے لیے بروقت آمدنی پیدا کرنا اور ٹیکس دہندگان کو ذہنی سکون فراہم کرکے سہولت پہنچانا  شامل ہیں۔

                                                                                                                                    (م ن - ع ا- رب)

U: 6998

 


(Release ID: 1670614) Visitor Counter : 166


Read this release in: Hindi , English , Tamil , Telugu