مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بی پی او اور آٹی سے تقویت یافتہ شعبے میں 'دیگر سروس فراہم کنندہ' صنعت کی بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی


بھارت سرکار نے رہنما خطوط جاری کیے

Posted On: 05 NOV 2020 7:14PM by PIB Delhi

نئی دلی، 05 نومبر، اطلاعاتی تکنالوجی کی  صنعت کے  کاروبار کرنے کی آسانی میں، خصوصی طور پر، بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او) اور آئی ٹی سے تقویت یافتہ خدمات میں بہتری لانے کے لیے سرکار نے ٹیلی کام شعبے کے ’دیگر خدمات فراہم کنندہ ‘ (او ایس پی) شاخ کے  لیے رہنما خطوط کو آسان بنا دیا ہے۔ نئے رہنما خطوط بی پی او صنعت کے تعمیل کے بار کو بہت حد تک کم کرتے ہیں۔

یہ بات واضح کی گئی ہے کہ او ایس پیز کے لیے رجسٹریشن کی ضرورت کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے اور اعداد و شمار سے متعلقہ امور میں کام کرنے والی بی پی او صنعت کو او ایس پی کے ضوابط  سے باہر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، بینک گارنٹیاں جمع  کرنا، اسٹیٹک آئی پی کے تقاضے ، بار بار رپورٹنگ کی ذمہ داری، نیٹ ورک ڈائیگرام کی اشاعت ، تعزیراتی التزامات وغیرہ جیسے تقاضوں کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ، متعدد دیگر تقاضوں کو بھی ہٹادیا کیا گیا  ہے جن کی رو سے کمپنیوں کو 'گھرسے کام' اور 'کہیں سے بھی کام' کرنے کی پالیسی اپنانے میں رکاوٹ درپیش تھی۔ صنعت کے لیے لچک بڑھانے کی خاطر اضافی ڈھانچہ بنانے کی اجازت دی گئی ہے۔

نیا ڈھانچہ بھارت کی صنعت کو ایک مضبوط محرک فراہم کرے گا اور بھارت کو دنیا کے آئی ٹی  شعبے میں سب سے زیادہ مسابقتی بنادے گا۔ نئے رہنما خطوط وزیر اعظم مودی کے کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی سے تحریک پاتے ہیں۔ بھارت کی آئی ٹی صنعت ملک کے لیے فخر کا باعث ہے اور نئی ہدایات کا مقصد غیر ضروری بیوروکریٹک پابندیوں کو ختم کرنا ہے تاکہ صنعت جدت طرازہی پر مبنی نئی مصنوعات اور سولیوشنز پر توجہ دے سکے۔ اس اصلاح کے ساتھ ، بھارت سرکار اس شعبے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے آئی ٹی صنعت کو اپنی حمایت کا ایک مضبوط اشارہ  دے رہی ہے۔ یہ اصلاحات یقینی طور پر بھارت کو اطلاعات و معلومات کی آؤٹ سورسنگ صنعت کے لیے ترجیحی منزل بنائیں گی نیز ہمارے ہنر مند نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آتم نربھر بھارت کے وژن کو مزید تقویت بخشیں گی۔

او ایس پی  رہنما خطوط دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

*****

(م ن – ع ا – ر ب)

U: 6992



(Release ID: 1670609) Visitor Counter : 237


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu