وزارت دفاع

وزارت دفاع نے 1971 کی بھارت۔ پاک جنگ میں بھارتی مسلح افواج کی فتح کی یاد گار کے لئے لوگو ڈیزائن مدعو کئے؛ مقابلے میں جیتنے والے کو 50 ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا

Posted On: 05 NOV 2020 6:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  5  نومبر 2020،    دسمبر 1971 میں  بھارتی مسلح افواج نے پاکستان پر شاندار فتح حاصل کی تھی، جس کے نتیجے میں  بنگلہ دیش کا قیام عمل میں آیا۔16 دسمبر 2021 کو اس مشہور فتح کے  50 سال مکمل ہورہے ہیں اور  سال 2021 کو سورنم وجے ورش کے طور پر منایا جارہا ہے۔ دسمبر 2020 سے  16 دسمبر 2021 تک کے سال کو منانے کے لئے  کئی تقریبات  منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ وزارت دفاع نے  ایک مخصوص لوگو جاری کرنے کی تجویز  پیش کی ہے جو  سورنم وجے ورش کی تقریبات سے متعلق  تمام  پروگراموں  کی منفرد شناخت ہوگا۔ وزارت دفاع نے اس کے لئے  بھارت کے شہریوں سے  لوگو کے ڈیزائن مدعو کئے ہیں۔مقابلے میں  حصہ لینے والوں کو لوگو ڈیزائن کرتے وقت درج ذیل رہنما خطوط  پر عمل کرنا ہوگا:

الف۔ لوگو اس طرح ڈیزائن کیا جائے کہ اس میں  تینوں افواج  یعنی  بھارت کی بری فوج، بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ  کو دکھایا جائے۔

ب۔ لوگو میں حریف ملک کا مذاق بنانے / اس کو بدنام کرنے کے بجائے ہماری مسلح افواج کی  کامیابیوں کی یادگا کو  پیش کیا جائے۔

ج۔ ہتھیار/ اکوپمنٹ، اگر لوگو میں کوئی دکھایا جائے  تو وہ  1971 کی جنگ کے دوران  بھارتی مسلح افواج کے ذریعہ استعمال کئے گئے ہتھیاروں / اکوپمنٹ میں سے ایک ہونا چاہیے۔

د۔ لوگو میں استعمال کئے جانے والے  تمام  حوالہ جات  دو زبانوں (انگریزی اور ہندی) میں ہونے چاہئیں۔

اینٹری جمع کرانے کی  آخری تاریخ 11 نومبر 2020 ہے۔  منتخب ہونے والے لوگو کے لئے  50 ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ شرائط تکنیکی  میعار اور منتخب کئے جانے کے عمل  کی تفصیل  درج ذیل لنک https://www.mygov.in/task/logo-design-contest-swarnim-vijay  پر دیکھی جاسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-6984

                          



(Release ID: 1670535) Visitor Counter : 126