جل شکتی وزارت

 مرکز کے زیر انتظام علاقے لیہہ میں جل جیون مشن کے نفاذ میں تیزی لانے میں انتظامیہ کی مدد کرنے کی غرض سے کثیر تادیبی مرکزی ٹیم لیہہ کا دورہ کرے گی

Posted On: 04 NOV 2020 5:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی 04 نومبر 2020/  دور دراز کے علاقوں ،آرزو مند ضلعوں اور سرحدی علاقوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی  خصوصی توجہ کے ساتھ جل جیون مشن لداخ جیسے انتہائی بلند علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے کوشش کررہا ہے۔جموں وکشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2022 تک ہر دیہی گھر کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس وقت ہندوستان اپنی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منائے گا۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کی مدد کے لئے وزارت کے افسروں اور ماہرین پر مشتمل نیشنل جل جیون مشن کی ایک کثیر تادیبی ٹیم نے مرکزی کے زیر انتظام علاقے میں جل جیون مشن کے نفاذ میں مدد دینے کے لئے لداخ کا دورہ کیا تھا۔ تاکہ جل جیون مشن کے نفاذ میں تیزی لانے کے لئے انتظامیہ کی مدد کی جاسکے۔

ٹیم نے 3500 میٹر کی بلندی پر واقع اسٹاک گاؤں کا دورہ کیا ،اور سرپنچ ولیج واٹر اینڈ سینیٹیشن کمیٹی کے ممبروں کے ساتھ ساتھ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے افسروں سمیت مقامی طبقے کے ساتھ بات چیت کی۔ ٹیم نے موجودہ ہینڈ پمپ کے استعمال کی صلاحیت کا جائزہ لیا تاکہ مقامی کمیونٹی کو گھر میں نل کے کنکشن فراہم کئے جاسکیں اور ان کے گھروں میں مستقل اور طویل مدتی پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

 لداخ کے مشکل علاقوں میں گھروں کے لئے نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنا زیادہ مشکل ہورہا ہے اور اس کی وجہ اس کے سب زیرو ماحولیاتی حالات ہیں اس مشن کے لئے ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔مشن کی یہ کوشش ہے کہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے تاکہ سب زیرو ٹمپریچر کے دوران مکانوں میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ کم آپریشن اور رکھ رکھاؤ لاگت کے ساتھ کم لاگت والے پانی کی سپلائی کے نظام قائم کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔تقسیم کی جانے والی پائپ لائن کو انڈر گراؤنڈ بچھائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ بہت کم ٹمپریچر سے بچا جاسکے اور اس کے نتیجے میں پائپ لائنوں کے پھٹنے روکا جاسکے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسٹریم کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ واٹر کے وسائل پر بھروسہ کرکے پانی کے مربوط استعمال کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے،تاکہ برف پڑنے کے دوران بھی پانی کی قلت نہ ہو۔

اس مشن کے تحت ہر گھر میں پینے کے پانی کی سپلائی کو سب سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے ،پانی کے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹریاں کھولی جارہی ہیں تاکہ معمولی چارج پر عام لوگ اپنے پانی کے نمونوں کی جانچ کراسکیں۔ گرام پنچایت / وی ڈبلیو ایس سی / پانی سمیتی کو پانی استعمال کرنے والی کٹس کا معائنہ کرنے کے لئے تربیت دی گئی ہے اور ڈاٹا فی الحال اپلوڈ کردیا گیا ہے اس سے پانی کی پینے کی صلاحیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ اس طرح ان لیبارٹریوں کو مربوط کرکے اور انھیں عوام کے لئے کھولنے سے نلوں کے ذریعہ سپلائی کئے گئے پانی کی صلاحیت کا پتہ لگانے میں مد دملے گی۔ یہ مشن کمیونٹی کٹس کی سپلائی کو یقینی بناتا ہے اور ہر گاؤں میں کم از کم 5 افراد خاص طور پر آشا اور آنگن واڑی جیسی خواتین ورکرس، اسکول ٹیچرس، وی ڈبلیو ایس سی، پانی کے ممبران کی پہچان کرکے انھیں فیلڈ ٹسٹ کٹ کےاستعمال کے  بارے میں تربیت دی جاتی ہے تاکہ گاوؤں میں سپلائی کئے گئے پانی کا مقامی طور پر ٹسٹ کیا جاسکے۔

لداخ کی انتظامیہ فیلڈٹسٹ کٹس کے استعمال کے لئے گرام پنچایت اور وی ڈبلیو ایس سی کے ممبروں کو تربیت دے رہی ہے، این جے آئی ایم ٹیم کے دورے کے دوران ولیج کمیونٹی اور پی ایچ ای ڈی کے افسروں کو بتایا گیا کہ کس طرح 8 بنیادی واٹر کوالٹی کے پیرامیٹرس یعنی پی ایچ فلورائڈ، آئرن، نائٹریٹ، فاسفیٹ، ہارڈنیس، ٹربیڈٹی کو ٹسٹ کیا جاسکتا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد گاؤں میں پانی کی سپلائی کے اسکیم کے منصوبہ پر توجہ کےساتھ عوام کی شرکت ہے۔ ہر گاؤں کو ایک یونٹ کے طورپر لیا گیا ہے اور ہر گاؤں میں لوکل کمیونٹی کی شرکت کے ذریعہ ہر گاؤں میں 5 سال کے لئے ولیج ایکشن پلان تیار کیا جارہا ہے تاکہ نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کے لئے گاؤں میں پانی کے سپلائی کے بنیادی ڈھانچے اور مقامی سطح پر پینے کے پانی کے وسائل کو مستحکم کیا جاسکے۔

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمہ کا قومی جل جیون مشن اپنے کام کاج یعنی پانی کی مناسب مقدار اور ہر دیہی گاؤں میں مستقل بنیاد پر پانی کی معیاری سپلائی کے لئے ہر سال گھر کے نل کے کنکشن کا جائزہ لے گا۔ اس سال نومبر-دسمبر2020 کے دوران یہ جائزہ لیا جائے گا۔ مرکز کی حکومت کے فلیگ شپ پروگرام ، جل جیون مشن ریاستوں کے اشتراک سے نافذ کیا جارہا ہے جس کا مقصد 2024 تک ملک کے ہر دیہی گاؤں میں نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنا ہے اس مشن کا یہ بھی مقصد ہے کہ ہر گاؤں میں ہر گھر میں نل کا پانی حاصل ہو اور کوئی اس سے محروم نہ رہ جائے۔

************

م ن ۔  ح ا ۔ س ا

U.no:6965

 



(Release ID: 1670321) Visitor Counter : 148