جل شکتی وزارت

گنگا کی تجدیدکاری ایک مسلسل عمل ہے جس میں عوامی شرکت کی ضرورت ہے ،گنگا اتسو 2020 پر جل شکتی کے مرکزی وزیر کا بیان

Posted On: 04 NOV 2020 7:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی 04 نومبر 2020/  جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت  نے اس بات کو دوہرایا کہ کس طرح وزیر اعظم کی لگاتار اور نرمل گنگا کے لئے اپیل گنگا اتسو2020 میں ایک عوامی تحریک بن گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گنگا کی تجدید کاری ایک مسلسل عمل ہے جس میں ہمیں عوامی شرکت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، ہمیں لوگوں میں  اس  کے تئیں احساس پیدا کرنا ہے اور یہ صرف اسی صورت میں پیدا کیا جاسکتا ہے جب ہم لوگوں کو یہ احساس دلائیں گے کہ گنگا ہمیں کیا دیتی ہے انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے گنگا اتسو جیسے فیسٹول بہت ضروری ہیں ۔انھوں نے کہا کہ گنگا کی تجدید کاری نہ صرف حکومت کا کام ہے بلکہ اس کے لئے لگاتا رعوامی وابستگی اور بات چیت کو بھی شامل کیا جانا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام سے گنگا کے تئیں ہماری آستھا(اعتقاد) کو ہمارے فرض (کرتویہ)میں بدلنے میں مدد ملے گی ۔

گلوکار کیلاش کھیر نے بتایا کہ گنگا گھاٹوں پر مشق کرتے ہوئےمجھے گانے کے سلسلے میں ماں گنگا سے بہت تحریک ملی ہے۔ ان کی موسیقی کارکردگی نے شائقین کو متاثر کیا ہے۔

این ایم سی جی کے ڈی جی راجیو رنجن مشرا نے فیسٹول کے پہلے 2 ضلعوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ نا صرف ہندوستان سے بلکہ دنیا کے مختلف حصوں سے لوگ ورچولی طور پرفیسٹول میں شریک ہوئے ہیں۔ جل شکتی کی وزارت کے سکریٹری یوپی سنگھ نے نمامی گنگے مشن کو مبارکباد دی ، انھوں نے کہا کہ ایک شام گنگا کے نام سے منسوب فیسٹول نے جو صرف شام کی تقریب کے طور پر شروع ہوا تھا،این ایم سی جی کی موجودہ ٹیم کے تحت ایک لمبا سفر طے کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ دریا کے تئیں عوام کو جوڑنے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔

گنگا ایرئل مووی لانچ

اتسو میں مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے گنگا ایرئل مووی نامی فلم کا آغاز کیا جسے این ایف ڈی سی پروڈیوس کیا تھا۔ اس میں گنگا کے سفر کو  شروع سے لے کر آخر تک ایرئل ویو کے ذریعہ دکھایا گیا ہے۔ فلم میں نہ صرف  خوبصورت گنگا کے گھاٹوں کو نمایاں کیا گیا ہے بلکہ این ایم سی جی کے ذریعہ کے گئے ایس ٹی پی جیسے دیگر بہترین کام کو بھی دکھایا گیا ہے۔

گنگا باکس لانچ

جرمن ڈیولپمنٹ ایجنسی نے پروجیکٹ سپورٹ ٹو گنگا ریجوونیشن کے لئے این ایم سی جی کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ جس میں ہندوستانی اسکولوں کے لئے شرکت ، سیکھنے اور سیکھنے کے لئے تبدیلی لانے والے وسائل ڈیزائن کئے گئے ہیں تاکہ گنگا دریا کی تجدید کاری اور تحفظ کے تئیں اسکولی بچوں میں برتاؤ میں تبدیلی لائی جاسکے۔گنگا باکس ایک اختراعی سیکھنے کا وسیلہ ہے جو جل شکتی کے وزیر کی جانب سے اس پروجیکٹ کے حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ گنگا اتسو 2020 میں جرمنی کے سفارت خانہ کے معاشی تعاون اور ترقی کے نائب سربراہ ڈرک اسٹیفیس این نے بھی شرکت کی۔

اربن ریور منیجمنٹ پلان کا آغاز

شہروں میں واقع دریاؤں کے لئے منصوبہ بندی کے ایک نئے نمونے کو فروغ دینے کے لئے نیشنل گنگا کونسل کی میٹنگ میں وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق مکانات اور شہری امور کی وزارت کے شہری معاملات کے قومی انسٹی ٹیوٹ اور کلین گنگا کے قومی مشن کے درمیان ایک مشترکہ پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔گنگا دریا طاس میں دریا کے علاقوں کے بندوبست کے لئے اپنی قسم کے پہلے منفرد اسٹریٹجک فریم ورک کو این ایم سی جی – این آئی یو اے پروجیکٹ کے تحت فروغ دیا گیا اور آج اسے لانچ کیا گیا۔

چاچا چودھری نمامی  گنگا پروجیکٹ کے لئے برانڈ ایمبسڈر بن گئے ہیں

آئیکونک انڈین سپر ہیرو چاچا چودھری ، جن کا دماغ کمپیوٹر سے زیادہ تیز دوڑتا ہے اب نمامی گنگے پروگرام سے جوڑنے کے لئے آگے آئے ہیں۔ ڈائمنڈ ٹونس  گنگا دریا کی ثقافتی اور روحانی اہمیت پر بیداری پھیلانے کے لئے چاچا چودھری کے ساتھ اس نئے ٹاکنگ کامکس کو شائع کرے گی اور گنگا کی تجدید کاری کے لئے عوام کو بہترین معلومات فراہم کرے گی۔اس کا ٹیزر گنگا اتسو 2020 جاری کیا جائے گا۔

انڈین سائنس چینل پر نمامی گنگے مووی کا آغاز کیا گیا ،اس ایسوسی ایشن کے ذریعہ نمامی گنگے اس چینل پر اپنے سبھی معلوماتی اور تعلیمی فلمیں جاری  کرے گا۔

یہ تقریب وسوتی مشرا اور اس کے گروپ کے ذریعہ حیرت انگیز کلاسکل ڈانس کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔منی گنگا کویسٹ کے فاتحین کا اعلان کیا گیا جس کا پورے فیسٹول میں اہتمام کیا گیا تھا۔

دنیا بھر سے 3 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ورچولی طور پر شرکت کی۔اختتام تقریب میں جناب مشرا نے کہا کہ نمانی گنگے وزیر اعظم کی جانب سے دئے گئے ویژن اور مجموعی رہنمائی کے مطابق عوامی شرکت کا ایک مضبوط حصہ ہے اور جن بھاگی داری یعنی لوگوں شرکت  گنگا  کی تجدید کاری میں زبردست مدد گار ثابت ہورہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ این ایم سی جی گنگا کی تجدید کاری کے تئیں عوامی شرکت کو مستحکم کرنے اور عوامی بیداری بڑھانے کی سمت کام کرنے کے لئے عہد بند ہے۔انھوں نے عوام سے اپیل کی وہ اگلے گنگا اتسو کو اور زیادہ بڑا بنانے کے لئے کام کریں اور ملک میں دریا سے متعلق فیسٹول کو ایک تحریک کے طور پر فروغ دیں۔

گنگا اتسو گنگا کے طاس میں مختلف ضلعوں میں منایا جاتا ہے۔

************

م ن ۔  ح ا ۔ س ا

U.no:6966

 



(Release ID: 1670312) Visitor Counter : 456