امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21۔2020 کے دوران ایم ایس پی آپریشن

Posted On: 27 OCT 2020 4:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی 27 اکتوبر:

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 2020-21 میں حکومت اپنے موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق کسانوں سے اپنے ایم ایس پی پر خریف 2020-21 فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے جیسا کہ پچھلے سیزن میں کیا گیا تھا۔

مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں، پنجاب ، ہریانہ ، اترپردیش ، تمل ناڈو ، اتراکھنڈ ، چندی گڑھ ، جموں و کشمیر ، کیرالہ اور گجرات میں خریف 2020-21 کے لئے دھان کی خریداری آسانی سے جاری ہے جس میں 26.10.2020 تک 159.55 ایل ایم ٹی سے زیادہ دھان کی خریداری کی گئی ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے 18.61 فیصد کا اضافہ ہے۔ 159.55 ایل ایم ٹی کی کل خریداری میں سے صرف پنجاب نے 107.81 ایل ایم ٹی کا تعاون کیا ہے جو کہ کل خریداری کا 67.57 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017NZJ.jpg

تقریباً 13.64 لاکھ کسان پہلے سے ہی30123.73کروڑ کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ جاری کے ایم ایس خریداری آپریشن سے فیضیاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D1G3.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027G46.jpg

مزید یہ کہ ریاستوں کی طرف سے دی گئی تجویز کی بنیاد پر تمل ناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ، اتر پردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اور آندھراپردیش جیسی ریاستوں کے لئے پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے 45.10 ایل ایم ٹی دال اور تلہن کی خریداری کی منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں، آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ کے لئے 1 اعشاریہ 23 ایل ایم ٹی کوپرا (بارہ مہینے کی فصل) کی خریداری کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے پی ایس ایس کے تحت دالوں ، تلہن اور کوپرا کی خریداری کے لئے تجاویز کی وصولی پر بھی منظوری دی جائے گی تاکہ ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خریداری براہ راست اندراج شدہ کسانوں سے سال 2020-21 کے لئے مشتہر شدہ ایم ایس پی پر کی جاسکے۔

26.10.2020 تک حکومت نے اپنے نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ مونگ ، ارد اور مونگ پھلی کی پھلیوں کی 1543.11 ایم ٹی کی خریداری کی ہے ، جس کی ایم ایس پی ویلیو 10.08 کروڑ روپے ہے اور جس سے تمل ناڈو ، مہاراشٹر اور ہریانہ میں 1247 کسانوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ اسی طرح 52 اعشاریہ 40 کروڑ کی ویلیو کے ایم ایس پی والے 5089 ایم ٹی کوپرا (بارہ مہینے کی فصل) کی خریداری کی گئی ہے جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو میں 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ کوپرا اور ارد کے سلسلے میں زیادہ تر بڑی پیداواری ریاستوں میں شرحیں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WS2U.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YSOP.jpg

ایم ایس پی کے تحت بیج کاٹن (کپاس) کی خریداری کی سرگرمیاں پنجاب، ہریانہ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں آسانی سے جاری ہیں۔ 26.10.2020 تک 398683 کپاس کے گانٹھوں جن کی قیمت 117675 لاکھ روپئے ہے کی خریداری کی گئی ہے اور اس سے 76512 کسانوں کو فائدہ ملا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0066E9K.jpg

**************

م ن۔ن ا ۔م ف

U:6743


(Release ID: 1669941) Visitor Counter : 145