وزارت خزانہ

سرکاری سیکٹر کے بینک افسروں کی تربیت میں بنیادی تبدیلی


مرکزی وزیر خزانہ نے سرکاری سیکٹر کے بینکوں کے افسروں کے لئے ابتدائی اور وسط سطح کی تربیت کے لئے  احتیاطی نگرانی سے متعلق ماڈیول سمیت یکساں تربیتی پروگرام کا آغاز کیا

Posted On: 01 OCT 2020 5:17PM by PIB Delhi

  نئی دہلی یکم اکتوبر 2020/  خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج سرکاری سیکٹر کے بینکوں کے افسروں کے لئے ابتدائی اور وسط سطح کی تربیت کے لئے احتیاطی نگرانی سے متعلق ماڈیول سمیت ایک یکساں تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ورچولی طور سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وجیلنس کے اعلیٰ کمشنر جناب سنجے کوٹھاری نے شرکت کی اس کے علاوہ ہندوستانی بینکوں کی ایسوسی ایشن اور پبلک سیکٹر کے بینکوں کے افسروں کی ایسو سی ایشن کے اعلیٰ مینجمنٹ اور مالی خدمات کے محکمہ کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔

یکساں تربیتی نظام کے لیے نصاب سینٹرل وجیلنس کمیشن اور بینک کے مینجمنٹ سمیت تمام شراکتداروں کے مشورے سے ڈیزائن کیا گیا  ہے۔ اس یکساں نظام میں کہا گیا ہے کہ تربیت کو معیاری اور ادارہ جاتی بنایا جائے۔ جو افسروں کے نوکری جوائن کرنے کے وقت انھیں دی گئی ہے اور بعد میں ان کے کیرئر کے وسط سطح میں دی گئی ہے۔ اس تربیت کا مقصد بینک کے افسروں کو بینکنگ کے ضابطے اور طریقہ کار کو صحیح ڈھنگ سے سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ان کمیوں سے بچانا ہے جس کے قحط نگرانی سے جڑے معاملے بڑھتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ اس پہل سے بینک افسران اپنی ذمہ داریوں کو صحیح ڈھنگ سے اور ایمانداری سے نمٹنے میں اہل ہوسکیں گے۔ ضابطوں اور طریقہ کار کی بیداری کی کمی کی وجہ سے غیر ارادی غلطیاں کئے بغیر اپنے فرائض کو بخوبی نبھا سکیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس پہل کی مدد سے ہم نوجوان بینک افسروں کو مستقبل میں قیادت کرنے کا اہل بناسکیں گے۔ ایسے تربیتی پروگراموں سے بینک افسروں کو بینک اور مالی منصوبوں کی بہتر جانکاری اور سمجھ ہوگی۔ ابھرتی ہوئی نئی تکنیک کا انھیں علم حاصل ہوگا  اعدادوشمار کے نئے بندوبست سے جڑے ہنر سیکھنے میں مدد ملے گی۔ٹیم اسپرٹ اور اخلاقیات کا جذبہ فروغ پاسکے گا اور ان میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔

محترمہ سیتا رمن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں بینک گراہکوں کو بھی فائدہ ہوگا ساتھ ہی ساتھ تربیت یافتہ افسران اپنی بینک کی ضرورتوں کو بہتر ڈھنگ سے سمجھیں گے اور انھیں (گراہک کو)خدمات فراہم کریں گے۔اس سے ان کا بینکنگ تجربہ بہتر ہوگا۔

وزیر خزانہ نے بینک مینجمنٹ سے کہا کہ وہ اس اقدام کی اہمیت کو سمجھیں اور اسے کامیاب بنانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں۔

************

م ن ۔ ح ا۔ س ا

U.no:6906



(Release ID: 1669719) Visitor Counter : 97