سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر-سی ایم ای آرآئی نے گاندھی جینتی منائی
Posted On:
02 OCT 2020 6:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2/اکتوبر 2020 ۔ سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) ہریش ہیرانی نے کہا کہ گاندھی جی ہمیشہ صفائی کے اصول کے حامی تھے اور سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی ہمیشہ کام کے مقام کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں میں صفائی برقرار رکھنے کے گاندھی جی کے نطریے پر مل کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف ہوا، پانی اور غذائی اشیا ء کے التزامات کو ہمیشہ ترجیح دی گئی ہے کیوں کہ سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی نے اپنی میونسپل ٹھوس اور سیال فضلہ کی مینجمنٹ پالیسی کے توسط سے گھریلو کچرے کی بڑے پیمانے پر پروسیسنگ اور اس کی توانائی کی تعمیر کرکے گاندھی جینتی کے احساسات کو پورا کیا ہے۔مشینی نالہ کلینگ سسٹم کالونی میں ایک مؤثر آبی اخراج کا بنیادی ڈھانچہ بنائے رکھنے کے لیے مؤثر تکنیکی اور سہولت آمیز نالے کی صفائی بھی فراہم کرتا ہے۔یہ شمشی درختوں کے مجموعہ کے ساتھ سالانہ ہزاروں ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو بچانے میں مدد کرسکتا ہے اور اس سے سماج پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ ادارہ میں خاص طور سے تیار کیے گئے ایک کلو واٹ سولر ٹری موڈیول کو کسی بھی موجودہ بجلی کے کھمبوں کے اوپر رکھا جاسکتا ہے۔سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی میں گاندھی جینتی کے موقع پر بولتے ہوئے پروفیسر (ڈاکٹر) ہیرانی نے کہا کہ استعمال شدہ پانی کے احیاء، ہواکی صفائی اور ان ہاؤس زرعی آلات کے لیے ٹیکنالوجی میں دیہی آبادی کی صلاحیت اور پیداوار کو بڑے پیمانے پر بڑھانے کی استعداد ہے۔
پروفیسر(ڈاکٹر) ہیرانی نے آج گاندھی جینتی کے موقع پر سی ایم ای آر آئی رہائشی کالونی کے لیے خودکار انٹری مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔اس سسٹم کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ رہائشی کالونی کے فرنٹ لائن سیکورٹی گارڈ کے لیے ایک اضافی حفاظتی کور فراہم کرے گا اور اس سے صاف صفائی اور حفاظتی انتظامات کو برقرار رکھنے میں آسانی ہوگی۔خودکار انٹری مینجمنٹ سسٹم میں جسمانی دوری بنائے رکھنے کے لیے سیکورٹی گارڈوں کے لیے الیکٹرانک خودکار گیٹ آپریشن شامل ہوگا۔یہ گیٹ وہیکل موومنٹ سینسر کا استعمال کرکے پوری طرح سے خودکار ہوگا اور ایمرجنسی کی حالت میں مینوئل اوور رائڈ متبادل بھی ہوگا۔سیکورٹی گارڈ جسمانی رابطہ میں آئے بغیر گاڑیوں کی آمدورفت کی نگرانی کریں گے۔ٹچ لیس نل (TouF)اور 3600 کار فلشر 31 اکتوبر 2020 تک لگائے جائیں گے۔گاڑیوں کی آمدورفت کو سہولت آمیز بنانے کے لیے خودکار انٹری مینجمنٹ سسٹم کے قریب عمارتوں کے ملبہ کو دوبارہ استعمال کیے جانے والے مادوں کا استعمال کرکے ایک کار پارکنگ بھی بنائی گئی ہے۔سی ایس آئی آر-سی ایم ای آرآئی نے انٹری مینجمنٹ سسٹم قائم کرکے اس بات کا بھی مظاہرہ کیاہے کہ کیسے ادارہ نے گیٹیڈ کمیونٹی میں اسٹریٹجک انٹری /ایگزٹ پوائنٹ پر ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے وبائی مرض کو روکنے کی کوشش کی ہے۔
پودے لگاتے وقت ڈاکٹر ہیرانی نے تمام افراد سے سال بھر شجرکاری میں مصروف رہنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ‘‘آج کے نوجوانوں کے ذریعے یہ چھوٹے چھوٹے قدم کاربن کے منفی اثر کو کم کرکے اور ایک مستحکم حیاتیاتی نظام کی تعمیر کرکے بہتر کل کی تعمیر میں مدد کرسکتے ہیں۔’’
******
م ن۔ق ت۔ ج ا
U-NO.6875
(Release ID: 1669423)
Visitor Counter : 115