وزارت آیوش

آیوش شعبے میں کووڈ۔ 19 کے خلاف جن آندولن میں مضبوطی آئی

Posted On: 31 OCT 2020 5:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  31 اکتوبر 2020، کووڈ۔ 19 کے خلاف جن آندولن میں ہزاروں آیوش پروفیشنلز کے شامل ہونے سے  روایتی طریقہ علاج میں اس تحریک میں کافی مضبوطی آئی ہے۔ اس تحریک میں آیوش ڈسپنسریاں، اسپتال، تعلیمی ادارے صحت کے مراکز اور  دیگر اکائیاں حصہ لے رہی ہیں۔ آیوش پروفیشنلز  زمینی سطح پر عوام کے درمیان رہ کر کام کرتے ہیں۔ اس لئے  وہ اس بیداری مہم کے دوران  عوامی رویہ متاثر کرتے ہوئے تحریک کو مضبوط کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آیوش وزارت کے ذریعہ کے گئے جائزے میں دیکھا گیا ہے کہ  26 سے 30 اکتوبر 2020  تک کی  پانچ روزہ مدت کے دوران  آیوش کے متعلقین  روبرو بات چیت سے لیکر  دیجیٹل میڈیا تک کے ذرائع  سے کوووڈ۔ 19 کے سلسلے میں   مناسب رویے کی تلقین کرنے والے پیغامات کے ساتھ  تقریباً 110 لاکھ لوگوں تک پہنچے۔ اس وقت چل رہے  تہوار کے سیزن کی وجہ سے  عوامی صحت کے لئے  چیلنج پیدا ہوگئے ہیں کیونکہ  عوام تہوار کے جذبے ے مغلوب  ہوکر  احتیاط کو نظر انداز  کردیتے ہیں، جس سے  عالمی وبا کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ توقع ہے کہ  آیوش پروفیشنلز کی کوششوں سے  ملک بھر میں عوام کی کووڈ کے مناسب رویہ اختیار کرنے کے لئے حوصلہ افزائی ہوگی۔

 آیوش کی وزارت نے اپنے  ملحقہ اور ذیلی دفاتر کے ذریعہ  نجی شعبے کی صنعت اور تعلیمی اداروں کے ساتھ جو شراکت داری کی ہے،  اس کی  وجہ اس سرگرمی نے بہت سے متعلقین کو شامل کرنے میں کامیابی ملی ہے ۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  آیوش ڈائرکٹوریٹ   نے ، آیوش کی وزارت کے نیشنل آیوش مشن  کے تعاون سے چلنے والی  آیوش ڈسپنسریوں  کے ساتھ  رویے میں تبدیلی سے متعلق معلومات پھیلانے کے لئے ایک بڑے نیٹ ورک کے طور پر کام کیا ہے۔

مختلف آیوش اکائیوں  (آیوش ڈسپنسریوں، اسپتالوں، تعلیم ادروں وغیرہ) نے  ایک ساتھ مل کر  اس پانچ دن کی مدت کے دوران  مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں   مختلف اداروںمیں   تیار کئے گئے پیغامات والے  تقریباً 5000 پوسٹر اور 8000 بینر لگائے۔ ان میں  ’’ ماسک پہننے، ہاتھ دھونے اور فزیکل دسٹنسنگ بنائے رکھنے‘‘ کے بارے میں معیاری پیغامات کے ساتھ ساتھ  آیوش کے امیونٹی کے طریقوں اور متعلقہ یوگ آسنوں کے بارے میں  پیغامات بھی شامل ہیں۔

اس پانچ دن کی مدت میں  آیوش متعلقین کی کوششوں کی وجہ سے  تقریباً 200 اخباری مضامین  شائع کئے گئے اور  تقریباً 300 پرنٹ اشتہارات جاری کئے گئے۔ اس کے علاوہ تقریباً 3 لاکھ پمفلیٹ اور بروشر تقسیم کئے گئے۔اس سلسلے میں  تقریباً 750 آیوش میڈیکل کالجوں کا نیٹ ورک اپنے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی طور پر سرگرم رہا ہے۔

اس پانچ دن کی مدت کے دوران  آیوش کے اداروں نے  مجموعی طور پر  تقریباً 200 سوشل میڈیا پیغامات بھیجے جو کہ 5 لاکھ لوگوں تک پہنچے۔  اس مدت کے دوران  78 موقع پر  ٹی وی اور ریڈیو پر  کووڈ کے لئے مناسب رویہ اور صحت کے بارے میں بیداری سے متعلق ٹاکس  اور نیوز آئٹم چلائے گئے۔

کچھ اداروں نے  زیادہ قیمت والی  سرگرمیاں انجام دیں مثلاً  ادویاتی پودوں، آیور رکشا کٹ، ماسک اور پروفائلیکٹک  ادویات  کی تقسیم۔ مختلف ریاستوں میں  تقریباً 9 لاکھ استفادہ کنندگان نے یہ چیزیں موصول کیں۔کچھ اداروں نے بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر   کیا رویہ اختیار کرنا چاہیے، اس سے متعلق موضوعات پر  لیکچرس کا بھی انعقاد کیا۔

دیگر سرگرمیوں میں  بیداری کیمپ، ورکشاپ، لیکچر، حلف لینے کی تقریب، یوگا مظاہرے اور ہیلتھ کیمپوں کا انعقاد شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-6869


(Release ID: 1669339) Visitor Counter : 185