سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈی ایس ٹی کی پہل ایس آئی آر بی پاور (کھوج وتحقیق میں خواتین کے لئے مواقع کو بڑھانا) کی شروعات کی
یہ اسکیم ہندوستانی تعلیمی اداروں اور آر اینڈ ڈی تجربہ گاہوں میں مختلف ایس اینڈ ٹی پروگراموں میں سائنس اور انجینئرنگ کی تحقیق میں صنف کے معاملے میں نابرابری کو کم کرتا ہے
تحقیقی ورک فورس میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا حکومت کی ایک سب سے اہم ترجیح ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن
Posted On:
29 OCT 2020 7:14PM by PIB Delhi
سائنس وٹکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز اور صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ایک ای-پلیٹ فارم پر ایک تقریب میں ایک اسکیم کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کا عنوان ہے ’ایس ای آر-بی- پی او ڈبلیو ای آر‘ یعنی تحقیق میں خواتین کے لئے مواقع کو فروغ دینا۔ یہ اسکیم خصوصی طور پر خاتون سائنس دانوں کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی) جو بھارت سرکار کا سائنس وٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے محکمے کا ایک قانونی ادارہ ہے، ایک اسکیم شروع کرنے پر غور وفکر کررہا ہے، تاکہ ہندوستانی تعلیمی اداروں اور تحقیق وترقی کی لیباریٹریوں میں مختلف ایس اینڈ ٹی پروگراموں میں سائنس اور انجینئرنگ کی تحقیق میں صنف کے معاملے میں نابرابری کو کم کیا جاسکے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے ہمارے ایس ا ینڈ ٹی لینڈ اسکیپ میں خواتین تحقیق کاروں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق کی اسکیموں میں صنف خواتین کے رول نے عالمی سطح پر کافی دھیان کھینچا ہے۔ تحقیقی ورک فورس میں خواتین کی شرکت کو بڑھانا اور انہیں فروغ اور حوصلہ دینا حکومت کی اہم ترجیحی میں شامل ہے۔ انہوں نے اس بات کی ستائش کی کہ ڈی ایس ٹی نے خواتین فیلو شپ اسکیم کے ذریعے سے خواتین کو بااختیار بنانے والی کچھ اہم پالیسیاں شروع کی ہیں اور ماضی میں اس سے ہزاروں خواتین تحقیق کاروں کو مدد مل سکی۔
حکومت کی ان اسکیموں سے یقینی طور پر خواتین سائنس دانوں کو بااختیار بنایا جاسکے گا اور تعلیمی وتحقیق اداروں میں خواتین دوست کلچر کو فروغ دیا جاسکے گا۔اس اسکیم کے آغاز کے موقع پر ایس ای آر بی کے چیئرمین پروفیسر آشوتوش شرما نے جو ڈی ایس ٹی کے سکریٹری بھی ہیں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایس ای آر بی کے سکریٹری پروفیسر سندیپ ورما نے بھی اس میں شرکت کی۔ سائنس ٹکنالوجی کی وزارت کے سائنس دانوں نے حکومت کے ارادے کو لبیک کہا تاکہ تحقیق وترقی کے ایکو سسٹم میں زیادہ سے زیادہ خواتین سائنس دانوں کو لایا جاسکے۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-6824
(Release ID: 1668870)
Visitor Counter : 208