وزارت سیاحت

سیاحت کے وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نے برکس سیاحت کے وزراء کی میٹنگ میں ورچولی طور پر شرکت کی


مرکزی وزیر نے سیاحت کی صنعت کی موجودہ حالت میں تبادلہ خیال کیا اور بحران پر قابو پانے کے لئے کئے  گئے  اقدامات کا بھی جائزہ لیا

Posted On: 28 OCT 2020 9:44PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیرمملکت( آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج برکس ملکوں کے سیاحت کے وزراء کی میٹنگ میں ورچولی طور پر شرکت کی۔ میٹنگ میں برکس ممبر ملکوں کے سیاحت کے وزراء نے بھی  شرکت کی۔

ورچولی میٹنگ کے دوران سیاحت کے وزیر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ کووڈ-19 جیسی عالمی وباء نے تمام شعبوں کو یکساں طور پر متاثر کیا ہے۔ جن میں مختلف معاشی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے  عالمی سطح پر سیاحت کے شعبے کے لئے بہت سے چیلنجوں کے بارے میں ذکر کیا۔ ہندوستان بھی اسی طرح کے چیلنجوں کا سامنا کررہا ہے البتہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی مثالی اور جرتمندانہ قیادت کی وجہ سے ہندوستان عالمی وباء  پرکامیابی سے قابو کرپایا ہے۔

3.jpg

جناب پیٹل نے کہا کہ سیاحت کی صنعت جی ڈی پی  اور روزگار کے علاوہ   ملک کی معیشت میں اہم  خاطر خواہ تعاون  دیتی ہے۔ اس کے علاوہ غیرملکی زرمبادلہ میں بھی اس کا ایک کلیدی رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور حکومت ہند نے بہت سے معاشی پیکج کااعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی سیاحت سفر اور مہمان نوازی کی صنعت انتہائی متنوع ہے۔ ملک میں بہت چھوٹی ، چھوٹی اوسط درجے کے علاوہ بڑی صنعتیں بھی ہے۔ ہمارے وزیراعظم نے ہندوستان کو آتم نربھر بنانے کے لئے ایک سوچ وضع کی ہے۔ جہاں بہت چھوٹی، چھوٹی اوسط درجے کی صنعتوں کے لئے مفت آٹو میٹک قرضے دستیاب کرائے گئے ہیں۔ تاکہ ہندوستان کے سیاحت کے شعبے سمیت معیشت کو پھر سے پٹری پر لایا جاسکے اور اسے بحران سے نکالا جاسکے۔

4.jpg

 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان آہستہ آہستہ اپنے مہمانوں کا خیر مقدم کررہا ہے۔ ہندوستان نے 18 ملکوں کے ساتھ ببل  ارجنٹ مینٹ  کئے ہیں۔ ہندوستان نے کاروبار کانفرنس ، روزگار، مطالیات، تحقیق اور طبی مقاصد کے لئے موجودہ  ویزوں کو بحال کیا ہے میں عالمی سیاحت کے شعبے کے جلد احیاء کا منتظر ہوں۔ وزارت نے  مہمان نوازی کی صنعت کے لئے حال ہی میں جائزے ، بیداری اور  تربیت کے نظام ایک پہل شروع کی ہے جس کا نام ساتھی ہے۔

****

 

 ( م ن۔ح ا۔رض)

U- 6777



(Release ID: 1668384) Visitor Counter : 93