مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارتی ڈاک اور اقوام متحدہ کی ڈاک سروس (یو ایس پی ایس) نے دونوں ملکوں کے مابین ڈاک کی ترسیل سے متعلق کسٹمز ڈیٹا کے الیکٹرانک ایکسچینج کے معاہدے پر دستخط کیے


اس معاہدے کا مقصد ڈاک چینلز کے ذریعے چھوٹے اور بڑے برآمد کنندگان کے لئے 'برآمدات میں آسانی' کا راستہ ہموار کرنا ہے

Posted On: 27 OCT 2020 6:56PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک ، حکومت ہند (انڈیا پوسٹ) اور اقوام متحدہ کی ڈاک سروس (یو ایس پی ایس) نے دونوں ممالک کے مابین ڈاک کی ترسیل سے متعلق کسٹمز ڈیٹا کے الیکٹرانک ایکسچینج کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے سے منزل مقصود پر فزیکل رسائی سے قبل ڈاک کے بین الاقوامی اشیا کا الیکٹرانک ڈیٹا منتقل کرنا اور حاصل کرنا ممکن ہوگا۔ اس سے معتبریت، وزیبلٹی اور حفاظت کے لحاظ سے ڈاک خدمات کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-10-27at7.00.45PMFPBU.jpeg

ریاستہائے متحدہ امریکہ ہندوستان کے لئے ٹاپ برآمداتی مقام (~ 17٪) ہے جو ڈاک چینل کے ذریعہ سامان کے تبادلے میں بھی نظر آتا ہے۔ 2019 میں بھارتی ڈاک کے ذریعہ منتقل کردہ تقریبا 20٪ آؤٹ باؤنڈ ای ایم ایس اور 30٪ لیٹرس اور اسمال پیکٹ امریکہ میں پہنچائے گئے تھے جبکہ بھارتی ڈاک کے ذریعہ موصول ہونے والے 60٪ پارسل امریکہ سے آئے تھے۔ معاہدے کے مطابق الیکٹرانک ایڈوانس ڈیٹا (ای اے ڈی) کا تبادلہ ڈاک چینل کے ذریعہ ہندوستان کے مختلف حصوں سے امریکہ کے لئے برآمدات پر زور دینے کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینے کی طرف ایک کلیدی محرک ثابت ہوگا اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہ ایم ایس ایم ای مصنوعات اور جواہرات، ادویہ سازی اور بھارت سے دیگر مقامی مصنوعات کے لئے امریکہ ایک بڑا مقام ہے۔ اس سے برآمداتی اشیاء کی کسٹم کلیئرنس کو تیز کرنے کے لئے برآمداتی صنعت کا ایک بڑا مطالبہ پورا ہوگا۔

اس معاہدے کے تحت جو بنیادی مقصد پیش کیا جائے گا وہ یہ ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے ڈاک چینلز کے ذریعے چھوٹے اور بڑے برآمد کنندگان کے لئے ’’ برآمدات میں آسانی‘‘ کا راستہ ہموار کرنا ہے اور ہندوستان کو دنیا کے لئے ایک ایکسپورٹ ہب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

اس معاہدے پر ڈاک محکمہ، حکومت ہند کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ گلوبل بزنس) جناب پرنوئے شرما اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ڈاک سروس کے گلوبل بزنس کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب رابرٹ ایچ رینس جونیئر نے دستخط کیے۔

*****

 (م ن- ن ا ۔ م ف )

(28-10-2020)

U- 6745



(Release ID: 1668093) Visitor Counter : 179