امور داخلہ کی وزارت

غیر قانونی سرگرمیوں (انسداد) قانون 1967 کے تحت مزید 18 کو دہشت گرد قرار دیا گیا

Posted On: 27 OCT 2020 12:34PM by PIB Delhi

  نئی دہلی، 27 اکتوبر 2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی مضبوط اور آہنی قیادت میں مرکزی حکومت نے اگست 2019 میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق قانون 1967 میں ترمیم کی تھی۔ اس ترمیم کے ذریعہ اس میں کسی فرق کو دہشت گرد قرار دینے کی شق جوڑی گئی تھی۔ اس ترمیم سے پہلے صرف تنظیموں کو ہی دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا جاسکتا تھا۔

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کو مضبوطی دینے کے لئے مذکورہ قانون میں ترمیم کو راہ دی ۔ اس سے پہلے ستمبر2019 میں مرکزی حکومت کے ذریعہ 4 اشخاص اور جولائی 2020 میں 9 لوگوں کو دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔ دہشت گردی کو نہیں برداشت کرنے کی پالیسی اور قومی سلامتی کو مضبوطی دینے کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے مودی حکومت نے آج مزید 18 لوگوں کو یو اے پی اے ایکٹ 1967(2019 میں ترمیم شدہ) کے تحت دہشت گرد قرار دیا ،اور مذکورہ ایکٹ کے چوتھے شیڈول میں ان کے ناموں کا اندراج بھی کرلیا گیا ۔ درج ذیل میں ان کی تفصیل یہ ہے۔

1

ساجد عرف @ساجدمجید @ابراہیم شاہ@وصی @کھلی@محمد وسیم

پاکستان میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر جو 26/11 کے ممبئی حملوں کی سازش میں شامل تھا۔

2

یوسف مذمل @احمد بھائی @یوسف مذمل بٹ@ہریرہ بھائی

پاکستان میں موجود لشکر طیبہ کا کمانڈر جو جموں وکشمیر کے آپریشن میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ 26/11 کے ممبئی حملوں میں بھی ملزم ہے

3

عبدالرحمن مکی@عبدالرحمن مکی

حافظ سعید کا برادر نسبتی لشکر طیبہ کا سربراہ اور اس کے سیاسی امور کا بھی سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ لشکرطیبہ کے غیر ملکی روابط کے محکمہ کا بھی سربراہ ہے۔

4

شاہد محمود@شاہد محمود رحمت اللہ

دہشت گردتنظیم لشکر طیبہ کی فرنٹل آرگنائزیشن فلاح انسانیت فاؤنڈیشن (ایف آئی ایف)کا نائب سربراہ

5

فرحت اللہ غوری@ابوسفیان@سردار شہاب@فارو

پاکستانی دہشت گرد اور جو اکشردھام مندر حملہ (2002) اور حیدر آباد میں ٹاسک فورس آفس پر (2005)ہوئے خودکش حملے میں شامل تھا۔

6

عبدالرؤف اصغر@مفتی@ مفتی اصغر@ سعد بابا@ مولانا مفتی رؤف اصغر

ایک پاکستانی دہشت گرد جو پاکستان میں بھرتی اور دہشت گردانہ تربیت کے

لئے تربیتی کیمپ چلانے میں ملوث ہے۔اور نئی دہلی میں ہندوستانی پالیمنٹ ہاؤس پر (13.12.2001)ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سازش تیار کرنے والے اہم لوگوں میں شامل تھا۔

7

ابراہیم اطہر@احمد علی محمد۔علی شیخ@جاوید امجد صدیقی@اے اے شیخ@چیف

ایک پاکستانی دہشت گرد جو 24 دسمبر 1999میں انڈین ائرلائنس فلائٹ نمبر آئی سی -814(کندھار ہائی جیکنگ کیس)کی ہائی جیکنگ میں شامل تھا۔ اور ہندوستانی پارلیمنٹ پر (13.12.2001)پر ہوئے حملے کی سازش میں شامل تھا۔

8

یوسف اظہر@اظہر یوسف@محمد سلیم

پاکستانی دہشت گرد جو 24 دسمبر 1999 کو انڈین ایئر لاینس کی فلائٹ نمبر آئی سی -814 (کندھار ہائی جیکنگ کیس) کے اغوا میں شامل تھا۔

9

شاہد لطیف@چھوٹا شاہد بھائی@نورالدین

ایک پاکستانی دہشت گرد اور جیش محمد کے سیال کوٹ سیکٹر کا کمانڈر جو ہندوستان میں جیش محمد کے دہشت گردوں کو لانچ کرنے میں شامل رہا ہے۔ وہ ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ سازی اور اس کی انجام دہی میں بھی شامل رہا ہے۔

10

سید محمد یوسف شاہ@سید صلاح الدین @پیر صاحب @بزرگ

ایک پاکستانی دہشت گرد اور حزب المجاہدین کا سپریم کمانڈر اور یونائٹیڈ جہاد کونسل (یو جے سی ) جو ایچ ایم کیڈر کے ذریعہ ہندوستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے اور انھیں یہاں بھجوانے میں شامل رہا ہے۔

11

غلام نبی خان@عام خان @ سیف اللہ خالد @خالد سیف اللہ @جاوید@ڈانڈ

پاکستان میں موجود حزب المجاہدین (ایچ ایم )کا نائب سربراہ

12

ظفر حسین بھٹ @خرشید@ محمد ظفر خان @ مولوی @خرشید ابراہیم

پاکستان میں موجود حزب المجاہدین کا نائب سربراہ اور جو حزب المجاہدین کے مالی امور بھی دیکھتا ہے۔ وادیٔ کشمیر میں حزب المجاہدین کے لئے کام کرنے والوں کو فنڈ مہیا کرانے کا بھی ذمہ دار ہے۔

13

ریاض اسماعیل شاہبندری @ شاہ ریاض احمد @ ریاض بھٹکل @محمد ریاض @ احمد بھائی @رسول خان @ روشن خان@عزیز

پاکستان میں موجود انڈین مجاہدین جیسی دہشت گرد تنظیم کا بانی ممبر ہے۔جرمن بیکری (2010)چنا سوامی اسٹیڈیم بنگلور (2010)جامع مسجد (2010)شیتلا گھاٹ(2010)اور ممبئی (2011)وغیرہ سمیت ہندوستان میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل رہا ہے۔

14

محمد اقبال @ شاہبندری محمد اقبال @ اقبال بھٹکل

پاکستان میں موجود انڈین مجاہدین (آئی این) دہشت گرد تنظیم کا شریک بانی ممبر جو جے پور سیریل دھماکہ (2008)دہلی سلسلے وار دھماکہ(2008) احمد آباد اور سورت میں ہوئے سلسلے وار دھماکے (2008) پونے کی جرمن بیکری کا دھماکہ (2010) اور چناسوامی اسٹیڈیم بنگلور دھماکہ (2008) وغیرہ میں ہوئے دہشت گردانہ واقعات میں مالی امداد فراہم کرنے میں شامل رہا ہے۔

15

شیخ شکیل @چھوٹا شکیل

پاکستان میں موجود داؤد ابراہیم کا ساتھی جو ڈی –کمپنی کے تمام کرمنل اور انڈرورلڈ آپریشن کے ساتھ ساتھ ڈی –کمپنی کے جو لوگ ہندوستان میں سرگرم ہیں انھیں مالی امداد بھی مہیا کراتا ہے۔1993 کے دوران ہندوستان کے گجرات میں آتش گیر اسلحوں کی اسمگلنگ میں شامل رہا ہے۔

16

محمد انیس شیخ

ایک پاکستانی دہشت گرد جو 1993کے ممبئی بم دھماکے میں شامل رہا ہے۔ اور ہتھیار آتش گیر مادہ اور ہتھ گولے کی سپلائی کا ذمہ دار رہا ہے۔

17

ابراہیم میمن @ٹائگر میمن@ مشتاق @سکندر @ابراہیم عبدالرزاق میمن @ مصطفیٰ@ اسماعیل

ایک پاکستانی دہشت گرد جس نے ممبئی بم دھماکوں کی مجرمانہ سازش تیار کی ۔

18

جاوید چکنا@ جاوید داؤد ٹیلر

پاکستان میں موجود داؤد ابراہیم کاسکر کا ساتھی جو 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں شامل رہا ہے۔

یہ تمام لوگ سرحد پار سے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہے ہیں۔ اور انھوں نے اپنی ناپاک کوششوں سے ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی ہیں۔

************

م ن ۔ ج ق۔ س ا

U.no:6728


(Release ID: 1667796) Visitor Counter : 332