کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت کا مال تجارت: ستمبر 2020 کے لئے ابتدائی ڈیٹا


 ستمبر 2020 میں بھارت کے تجارتی مال کی برآمد 27.40 ارب امریکی ڈالر رہی جو کہ ستمبر 2019 میں 26.02 ارب امریکی ڈالر تھی،  اس میں 5.27 فیصد کا مثبت اضافہ ہوا

 بھارت کے تجارتی مال کی درآمد ستمبر 2020 میں 30.31 ارب امریکی ڈالر رہی جو کہ ستمبر 2019 میں 37.69 ارب امریکی ڈالر تھی، 19.60 فیصد کی گراوٹ

ہندوستان کو ستمبر 2020 میں کل درآمدات پر 2.91 ارب امریکی ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا جبکہ ستمبر 2019 میں یہ 11.67 ارب امریکی ڈالر تھا، اس میں 75.06 فیصد کی بہتری ہوئی

ستمبر 2020 میں غیر پیٹرولیم غیر جواہرات برآمدات 21.11 ارب امریکی ڈالر رہی جو کہ ستمبر 2019 میں 19 ارب امریکی ڈالر تھی، جس میں 11.12 فیصد کا مثبت اضافہ ہوا

غیر تیل اور غیر سونا درآمدات 21.80 ارب امریکی ڈالر رہی جو کہ ستمبر 2019 میں 25.14 ارب امریکی ڈالر تھی، اس میں 13.29 فیصد کا منفی اضافہ ہوا

ستمبر 2019 سے ستمبر 2020 کے دوران وہ اعلی 5 تجارتی مال کی برآمدات ہوئی : دیگر اناج(304.71 فیصد)، خام لوہا(109.52 فیصد)، چاول(92.44 فیصد)،   کھانا پکانے والا تیل(43.90 فیصد)، قالین(42.89 فیصد)

Posted On: 02 OCT 2020 2:17PM by PIB Delhi

 بھارت کے تجارتی مال کی برآمد ستمبر2019 کے 26.02 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے ستمبر 2020 میں 27.40 ارب امریکی ڈالر رہی جو کہ 5.27 فیصد کے مثبت اضافہ کوظاہر کرتا ہے۔ اپریل۔ ستمبر 2021-2020 کے دوران برآمدات 125.06 ارب  امریکی ڈالر رہی جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 21.43 فیصد  کے منفی اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ ستمبر 2020 کے دوران تجارتی مال کی درآمد 30.31 ارب امریکی ڈالر رہی جب کہ ستمبر 2019 میں یہ 37.69 ارب امریکی ڈالر تھی۔ یہ 19.60 فیصد کی گراوٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ اپریل۔ ستمبر 2021-2020 کے دوران تجارتی مال کی درآمد 148.69 ارب امریکی ڈالر رہی جو کہ پچھلے سال اسی مدت میں 248.08 ارب امریکی ڈالر تھی یہ 40.06 فیصد کے منفی اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح ستمبر 2020 میں بھارت کو کل  درآمدات میں2.91 ارب امریکی ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا جبکہ ستمبر 2019 میں 11.67 ارب امریکی ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا تھا۔ یہ75.06 فیصد کی بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

ستمبر 2020 میں  غیر پیٹرولیم تجارتی مال کی  درآمدات23.81 ارب امریکی ڈالر رہی۔ جو کہ ستمبر 2019 کے مقابلے5.44 فیصد کے مثبت اضافہ کودرج کرتے ہیں۔ غیر پیٹرولیم اور غیر جواہرات برآمدات ستمبر 2020 میں 21.11 ارب امریکی ڈالر رہی جبکہ ستمبر 2019 میں یہ 19 ارب امریکی ڈالر تھی۔ اس طرح اس میں 11.12 فیصد کا مثبت اضافہ درج کیاگیا۔ غیر پیٹرولیم اور غیر جواہرات برآمدات کی مجموعی قیمت اپریل۔ ستمبر 2021-2020 میں 104.35 اب امریکی ڈالر رہی۔ جو کہ  2020-2019 کی اسی مدت میں 118.65 ارب امریکی ڈالر تھی۔ اس طرح اس میں 12.05 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔

ستمبر 2020 میں تیل درآمدات 5.82 ارب امریکی ڈالر رہی جبکہ ستمبر 2019 میں 9.09 ارب امریکی ڈالر تھی جو کہ 35.92 فیصد کی گراوٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ اپریل۔ ستمبر 2021-2020 میں تیل کی برآمد 31.85 ارب امریکی ڈالر تھی جبکہ 2020-2019 کی اسی مدت میں 65.20 اب امریکی ڈالر تھی۔ اس طرح یہ 51.14 فیصد کی گراوٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ غیر تیل درآمد ستمبر 2020 میں تقریباً 24.48 ارب امریکی ڈالر رہی جو کہ ستمبر 2019 میں 28.61 ارب امریکی ڈالر تھی۔ یہ 14.41  فیصدکی گراوٹ  کو ظاہر کرتا ہے۔ غیر تیل برآمد  اپریل۔ ستمبر 2021-2020 میں 116.83 ارب امریکی ڈالر تھی۔ جبکہ 2020-2019 کی اسی مدت میں یہ 182.88 ارب امریکی ڈالر تھی۔ یہ 36.12 فیصد کی گراوٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ غیر تیل اور سونا درآمد ستمبر 2020 میں 21.80 ارب امریکی ڈالر رہی جبکہ ستمبر 2019 میں یہ25.14 ارب امریکی ڈالر تھی اور یہ 13.29 فیصد کے منفی اضافہ کو درج کرتا ہے۔ اپریل ۔ ستمبر 2021-2020 میں غیر تیل اور غیر سونا درآمد 104.85 ارب امریکی ڈالر رہی۔جبکہ اپریل۔ ستمبر 2020-2019 میں یہ 155.66 ارب امریکی ڈالر تھی۔ یہ 32.64 فیصد کے منفی اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔

برآمدات کے اہم تجارتی مال میں ستمبر 2019 کے مقابلے ستمبر 2020 کے دوران مثبت اضافہ درج کیاگیا ہے۔ وہ ہیں- دیگر اناج(304.71 فیصد)، خام لوہا(109.52 فیصد)، چاول(92.44 فیصد)،  کھانا پکانے والا تیل(43.90 فیصد)، قالین(42.89 فیصد)،چینی کے برتن اور شیشے  کی بنی اشیاء(35.92 فیصد)، تیل بیج(35.42 فیصد)، اناج کی تیار اور پوری طرح سے پروسیس کی گئی اشیاء(33.54 فیصد)، دوائیں اور فارما سیوٹیکلس(24.36 فیصد)، ہاتھ سے بنائے گئے خوبصورت قالین( 21.40 فیصد)، گوشت، ڈیری اور پولٹری اشیاء(19.96 فیصد)، جوٹ ایم ایف جی جس میں فرش کورنگ( 18.62 فیصد)، سوتی دھاگے / کپڑے/ میڈاب، ہینڈ  لوم سے تیار مال وغیرہ(14.82 فیصد)،  تمباکو(11.09 فیصد)، تمام کپڑوں کا آر ایم جی(1 10.2 فیصد)، مصالحے(10.07 فیصد) لاسٹک اور لینولیم(6.50 فیصد)، پیٹرولیم مصنوعات(4.17 فیصد)، انجینئرنگ کے سامان( 3.73 فیصد)،  نامیاتی اور غیر نامیاتی کیمیا(2.87 فیصد)،  کافی(0.79 فیصد) اور بجلی کے سامان(0.04 فیصد)۔

برآمدات کے اہم تجارتی مال میں اگست 2019 کے مقابلے ستمبر 2020 کے دوران منفی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ وہ کاجو(44.25- فیصد)،  موتی اور جواہرات(24.66- فیصد)، انسانوں کے ذریعہ بنائے گئے دھاگے/ کپڑے/ میڈ اب وغیرہ( 9.13- فیصد)،  مائیکا، کوئلہ اور دیگر خام معدنیات جس میں پروسیس کی گئی معدنیات بھی شامل ہیں(7.86- فیصد)، سمندری اشیاء(5.41- فیصد)،  چمڑے اور چمڑے کے سامان(3.67- فیصد)،  پھل  اور سبزیاں(3.00- فیصد) اور چائے(2.64- فیصد) ہیں۔

ستمبر 2020 میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے درآمد کے اہم تجارتی مال کے مجموعہ میں منفی اضافہ نظر آرہا ہے ۔ وہ ہے چاندی(93.92- فیصد)، کچا کپاس اور فضلہ(82.02- فیصد)، نیوز پرنٹ(62.44- فیصد)، سونا ( 52.85- فیصد)، نقل وحمل کے آلات(47.08- فیصد)، چمڑا اور چمڑے کے سامان(43.80- فیصد) اور سلفر اور کچا لوہا(40.47- فیصد) ہیں۔

مال تجارت: ستمبر 2020 کے لئے ابتدائی ڈیٹا

تلخیص                                                                                       قدر ارب امریکی ڈالر میں

 

کل

غیر پیٹرولیم

غیر پیٹرولیم اور جواہرات

 

2019-20

2020-21

فیصد تبدیلی

2019-20

2020-21

فیصد تبدیلی

2019-20

2020-21

فیصد تبدیلی

برآمدات

26.02

27.4

5.27

22.59

23.81

5.44

19.00

21.11

11.12

درآمدات

37.69

30.31

-19.6

28.61

24.49

-14.41

25.14

21.80

-13.29

مالی خسارہ

-11.67

-2.91

-75.06

-6.02

-0.67

-88.87

-6.14

-0.68

-88.85

 

اہم اشیاء کے گروپوں میں تبدیلی                                                                          قدر امریکی ڈالر میں

 

اعلی اضافہ

اعلی کمی

 

تجارتی مال کاگروپ

قدر میں تبدیلی

فیصد تبدیلی

تجارتی مال کا گروپ

قدر میں تبدیلی

فیصد تبدیلی

برآمدات

دوائیں اور فارما سیوٹیکلس

438.88

24.36

موتی اور جواہرات

-884.54

-24.66

چاول

345.77

92.44

انسانوں کے ذریعے بنائے دھاگے/ کپڑے/ میڈ اب وغیرہ

-36.09

-9.13

انجینئرنگ کے سامان

244.16

3.73

سمندری اشیا

-34.40

-5.41

درآمدات

الیکٹرانک اشیاء

196.73

3.46

پیٹرولیم، خام اور مصنوعات

-3263.53

-35.92

 دھات – خام لوہا اور معدنیات

176.14

42.80

مشینری، بجلی اور غیربجلی

-1302.57

-36.76

دوائیں اور ادویاتی مصنوعات

136.37

27.58

 نقل و حمل کے آلات

-772.33

-47.08

****

 ( م ن۔ق ت۔رض)

U- 6726


(Release ID: 1667790) Visitor Counter : 231