امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی کارروائی


موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن میں حکومت کے ذریعے جاری دھان کی خریداری سے تقریباً 12.98 لاکھ کسان پہلے ہی مستفید ہوچکے ہیں

Posted On: 26 OCT 2020 4:02PM by PIB Delhi

خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران حکومت کے ذریعے اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق ہی کسانوں سے کم از کم امدادی قیمت پر خریف فصلوں کی خریداری کا عمل جاری ہے۔ جس طرح سے گزشتہ برسوں میں ہوتا رہا ہے۔

خریف 21-2020 کیلئے دھان کی خریداری پنجاب، ہریانہ،اترپردیش، تملناڈو، اتراکھنڈ ، چنڈی گڑھ، جموں وکشمیر، گجرات اور کیرل میں باقاعدگی سے چل رہی ہے۔ 24 اکتوبر 2020 تک ان ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے کسانوں سے 151.17 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے جبکہ پچھلے برس اسی مدت کے دوران 125.05 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی تھی۔ اس برس اب تک ہوئی دھان کی خریداری میں پچھلے برس سے 20.89 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 151.17 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی کُل خرید میں صرف پنجاب کی حصہ داری  100.89 لاکھ ٹن ہے جو کہ کُل خریداری کا 66.719 فیصد ہے۔ تقریباً 12.98 لاکھ کسانوں کو حکومت کی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کا فائدہ دیتے ہوئے موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن میں 18880 روپئے فی میٹرک ٹن کی کم از کم امدادی قیمت پر 28542.59 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔

 

اس کے علاوہ ریاستوں سے حاصل ہوئی تجاویز کی بنیاد پر تملناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں سے خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے لئے 45.10 لاکھ  میٹرک ٹن دلہن اور تلہن کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آندھراپردیش، کرناٹک، تملناڈو اور کیرل کی ریاستوں سے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کوپرا (بارہ مہینے ہونے والی فصل) کی خریداری کے لئے بھی منظوری دی گئی ہے۔ اگر نوٹیفائیڈ فصل کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں بازار کی قیمتیں ایم ایس پی سے نیچے چلی جاتی ہیں تو ریاست کی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے ان ریاستوں اور  مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو پی ایس ایس کے تحت  دلہن، تلہن اور کوپرا فصل کی خریداری کی تجاویز موصول ہونے پر منظوری دی جائے گی تاکہ رجسٹرڈ کسانوں سے براہ راست سال 21-2020 کیلئے اعلان شدہ کم از کم امدادی قیمت پر ان فصلوں کی خریداری کی جاسکے۔

25 اکتوبر 2020 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 986.39 میٹرک ٹن مونگ اور اڑد کی خریداری ایم ایس پی قیمتوں پر کی ہے۔ اس طرح تملناڈو ، مہاراشٹر اور ہریانہ کے 923 کسانوں کو 7.09 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اسی طرح سے 5089 میٹرک ٹن کوپرا (بارہ مہینے ہونے والی فصل) کی خریداری کرناٹک اور تملناڈو ریاستوں سے کی گئی ہے۔ اس دوران 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے کم از کم امدادی قیمت پر 52 کروڑ 40 لاکھ روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ کوپڑا اور اڑد کی فصل کیلئے زیادہ تر اہم پیداوار کرنے والی ریاستوں میں ایم ایس پی پر یا پھر اس سے اوپر کی قیمت پر ادائیگی کی جارہی ہے۔ ان سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں خریف دلہن اور تلہن کے سلسلے میں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے مقررہ تاریخ سے خریداری شروع کرنے کیلئے ضروری انتظام کررہی ہیں۔

پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کپاس کی خریداری کا کام کم از کم امدادی قیمت کے تحت آسانی سے چل رہا ہے۔ مورخہ 24 اکتوبر 2020 تک 68419 کسانوں سے 104790.17 لاکھ روپئے کی ایم ایس پی قیمت  پر کپاس کی 353252 گانٹھوں کی خریداری کی جاچکی ہے۔

 

 

                                              -----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6712


(Release ID: 1667726) Visitor Counter : 133