سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی آئی ٹی نے ٹی سی ایس کی شراکت داری کے ساتھ بھارت کے ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نئے ٹرینڈ قائم کئے
آئی آئی ٹی کھڑگ پور اور ٹی سی ایس نے نوول انڈسٹری 4.0 ٹکنالوجی تیار کی
آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے ڈائرکٹر کی رائے کے مطابق بنیادی مقصد کم سے کم روکاوٹوں کے ساتھ معیاری پیداوار ہونی چاہیے
Posted On:
23 OCT 2020 8:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 اکتوبر 2020، آئی آئی ٹی کھڑگ پور نے ٹی سی ایس کے ساتھ مشترکہ طور پر بھارت کے لئے ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ایک نیا ٹرینڈ قائم کرنے کے لئے صنعتی پروڈکشن کے دوران دور سے کنٹرول کئے جانے والے فیکٹری آپریشن اور ریئل ٹائم کوالٹی درستگی کے لئے نوول انڈسٹری 4.0 ٹکنالوجی تیار کی ہے۔
عالمی وبا کے اس وقت میں جب صفائی ستھرائی اور سوشل ڈسٹنسنگ کے قاعدوں کی وجہ سے اسٹاف کو کام پر لگانے میں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کلاؤڈ انفرا اسٹرکچر ریموٹ اینڈ ریئل ٹائم آپریشن سسٹم موثر صنعتی کام کاج برقرار رکھنے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کم لاگت میں معیاری مصنوعات تیار کرنے میں خصوصی طور پر آتم نربھر بھارت کے ضمن میں کنٹرولڈ آپریشنز کو ایک بڑا رول ادا کرنا ہے۔ موجودہ اختراع نے فریکشن اسٹر ویلڈنگ کے صنعتی طریقے کو انڈسٹری 4.0 کے ملٹی سینسری سسٹم میں اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس سے نہ صرف بھارت کے صنعتی شعبے میں دور سے کنٹرول کئے جانے والے آپریشن کے لئے زمین تیار ہوئی ہے بلکہ اس سے پروڈکشن کے عمل کے دوران ریئل ٹائم میں کوالٹی کی جانچ کرنے اور اس کو درست کرنے کی صلاحیت بھی پیدا ہوئی ہے۔
میک ان انڈیا کے مقصد کو حاصل کرنے میں ایسی ٹکنالوجی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈائرکٹر پروفیسر وریندر کے تیواری نے کہا کہ ’’ ملک کے اندر پروڈکشن کو جب ہم فروغ دینے کی کوشش کررہے ہوں تو ہمارا بنیادی مقصد کم از کم روکاوٹوں کے ساتھ معیاری پیداوار ہونا چاہیے۔ چاہے بھارت کے صارفین ہوں یا بیرونی ممالک کے، ہمارے صنعتی شعبے کی دو بنیادی ضرورتیں ہیں، جن کو بڑے آرڈر حاصل کرنے کے لئے ہمیں پورا کرنا ہوگا۔ آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے سینٹر آف ایکسی لینس ان ایڈوانسڈ ٹکنالوجی میں ہم نے اس نشانے کو پورا کرنے کے لئے اپنے صنعتی شعبے کی مدد کرنے کے مقصد سے ملک میں تیار کی گئی انڈسٹری 4.0 ٹکنالوجی کو استعمال کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے‘‘۔
سینٹر آف ایکسی لینس ان ایڈوانسڈ ٹکنالوجی کے پروفیسر انچارج پروفیسر سرجیا کے پال نے ٹی سی ایس کے تعاون سے اختراعی ٹکنالوجی تیار کی ہے جوکہ فریکشن اسٹر ویلڈنگ مشین کے ساتھ کلاؤڈ بیسڈ کمیونی کیشن کے ذریعہ ویلڈ کوالٹی کو آن لائن کنٹرول کرنے کی صلاحیت پیدا کرے گی اور ملٹیپل سینسرز کے ذریعہ ویلڈنگ کے عمل کے بارے میں ریئل ٹائم معلومات حاصل کرے گی۔ پروفیسر پال نے کہا ’’ ویلڈنگ کسی بھی صنعت کے کاموں کا مرکز ہوتی ہے۔ اگر ہم بیچ پروڈکشن کے دوران ریئل ٹائم میں ویلڈ کوالٹی کو بہتر بنا سکیں تو ہم پروڈکشن کے بعد نمونوں کی جانچ میں نمونوں کو مسترد کئے جانے کو کم کرسکتے ہیں‘‘۔ اس ٹکنالوجی کے تصور کو دیگر صنعتی کاموں کو ریئل ٹائم کنٹرول کے لئے بھی مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے اور پروفیسر پال نے بتایا کہ سنٹر کے ذریعہ دیگر صنعتی شراکت داروں کے ساتھ جلد ہی اس طرح کا کام کیا جائے گا۔
صنعتی پارٹر ٹی سی ایس کے مطباق اس طرح کی اختراع نے خصوصی طور پر عالمی وبا کے ذریعہ پیدا کیے گئے چیلنجوں پر قابو پانے میں ملک میں ٹکنالوجی پر مبنی تبدیلیاں لانے کے لئے صلاحیت سازی کے طور پر ایک سمت فراہم کرانے میں مدد کی ہے۔ ایکزیکیٹیو وائس پریزیڈنٹ اور چیف ٹکنالوجی آفیسر کے اننت کرشنن نے بتایا ’’ آئی آئی ٹی کھڑگ پور میں سینٹر آف ایکسی لینس ان ایڈوانسڈ ٹکنالوجی کے ذریعہ تیار کیا گیا ملٹی سینسر فیوژن کے ذریعہ ریموٹ فریکشن اسٹر ویلڈنگ مشین کوالٹی کنٹرول اس کی ایک مثال ہے ‘‘۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-6672
(Release ID: 1667304)
Visitor Counter : 180