ارضیاتی سائنس کی وزارت

مغربی بنگال- بنگلہ دیش کے ساحلوں سے دور، شمال مغربی بنگال کی کھاڑی پر دباؤ


توقع ہے کہ یہ شمال- شمال مشرق کی جانب حرکت کرے گا اور ساگر جزائر (مغربی بنگال) اور کھیپو پاڑہ (بنگلہ دیش) کے درمیان مغربی بنگال اور متصل بنگلہ دیش کے ساحلوں کوآج دوپہر کے قریب سندر بنس کے اوپر سے پار کرے گا

تریپورہ کے اوپر کہیں کہیں مقامات پر، بہت زیادہ شدید بارش (200 ملی میٹر سے زیادہ یومیہ)، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، جنوبی آسام اور میگھالیہ کے چند مقامات میں ،بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان

سمندر کی صورت حال خراب سے خراب تر رہے گی؛ ماہی گیروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ شمالی بنگال کی کھاڑی اور مغربی بنگال- بنگلہ دیش کے ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور ،ماہی گیری کے لئے، سمندر میں نہ جائیں

Posted On: 23 OCT 2020 1:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23؍اکتوبر،ہندوستان کے محکمہ  موسمیات (آئی ایم ڈی) کے علاقائی  تخصصی موسمیات کے مرکز نیز  طوفان کی وارننگ کے مرکز کے مطابق:

اڈیشہ ساحل سے دور  شمال مغربی بنگال کی کھاڑی پر بنا دباؤ گزشتہ 6 گھنٹو ں کے دوران 24 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمال – شمال مشرق کی جانب حرکت کر گیا ہے اور  آج 23 اکتوبر  2020  کی صبح ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق ، ساڑھے آٹھ بجے یہ   ساگر جزائر  کے جنوب مشرق  (مغربی بنگال) سے تقریبا 50 کلو میٹر  اور  کھیپو پاڑہ (بنگلہ دیش) کے  مغرب -جنوب مغرب میں 200 کلو میٹر دور بنگلہ دیش  - مغربی بنگال کے ساحلوں سے دور  بنگال کی کھاڑی کے  شمال مغرب پر 21.3 این لیٹیچیوڈ اور  88.4 ای  لانگیچیوڈ کے نزدیک شمال مغربی بنگال کی کھاڑی  کے اوپر مرکوز ہے۔

توقع ہے کہ شمال- شمال مشرق کی جانب حرکت کرے گا اورآج  23 اکتوبر 2020  کو دوپہر کے آس پاس  سندر بنس کے اوپر،  ساگر جزائر (مغربی بنگال) اور  کھیپو پاڑہ (بنگلہ دیش) کے درمیان مغربی بنگال اور متصل بنگلہ دیش کے ساحلوں کو پار کرلے گا۔

پیش گوئی کے اعداد وشمار اور  شدت کی تفصیلات مندرجہ ذیل ٹیبل میں فراہم کی گئی ہیں:

تاریخ / وقت(آئی ایس ٹی)

پوزیشن

(Lat. 0N/ long. 0E)

زیادہ سے زیادہ پائیدار سطحی ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ)

طوفان جاتی خلل کے زمرے

23.10.20/0830

21.3/88.4

45-55 سے بڑھ کر 65

 دباؤ

23.10.20/1730

22.3/89.1

35-45 سے بڑھ کر 55

دباؤ

24.10.20/0530

23.5/89.8

25-35 سے بڑھ کر45

 نمایاں زیریں

وارننگ:

(1)     بارش کی وارننگ( شمال مشرقی ریاستوں کے لئے )

  • 23اکتوبر 2020: تریپورہ میں اکثر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی جب کہ چند مقامات پر بہت زیادہ تیز بارش (115.6-204.4 ملی میٹر یومیہ) بارش ہونے کا امکان ہے۔ جب کہ چند مقامات پر انتہائی بھاری بارش ( 200 ایم ایم یومیہ) ہونے کا امکان ہے۔ ناگالینڈ، منی پور ، میزورم، جنوبی آسام اور  میگھالیہ میں چند مقامات پر بھاری سے بہت  زیادہ بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ آسام کے باقی ماندہ ضلعوں میں کہیں کہیں بھاری بارش کے ساتھ ساتھ بہت سے مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • 24 اکتوبر 2020: آسام میگھالیہ ، ناگالینڈ،  منی پور، میزورم  اور تریپورہ میں بہت سے مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش جب کہ کچھ  علاقوں میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

(11)   ہوا کی وارننگ:

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بنگال کی کھاڑی میں 45 - 55  سے  بڑھ کر 65 کلو میٹر  فی گھنٹے کی رفتار  تک  کی تیز  ہوائیں چلیں گی۔
  • آئندہ 12 گھنٹے کے دوران شمالی اڈیشہ ساحل سے دور  40-50 کلو میٹر فی گھنٹے سے  بڑھ کر 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچنے والی ہوائیں بھی  چل سکتی ہیں جب کہ  آئندہ 24 گھنٹے کے دوران  مغربی بنگال – بنگلہ دیش  کے  ساحلوں سے دور  اور  ان کے ساتھ ساتھ  45-55 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھ کر 65 کلو میٹر  فی گھنٹے کی رفتار والی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

(111) سمندری صورت حال:

  • شمالی بنگال کی کھاڑی اور  متصل وسطی بنگال کی کھاڑی میں سمندر کی  صورت حال آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  خراب سے خراب تر رہے گی۔
  • شمالی اڈیشہ – مغربی بنگال – بنگلہ دیش  کے ساحلوں سے دور  اور  ان کے ساتھ ساتھ سمندر کی صورت حال خراب سے خراب تر رہے گی۔

(iv)    ماہی گیروں کے لئے وارننگ:

  • ماہی گیروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ شمالی بنگال کی کھاڑی  اور  مغربی بنگال- بنگلہ دیش  کے ساحلوں سے دور اور ان کے ساتھ ساتھ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  اور اڈیشہ کے ساحل سے دور  آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ، ماہی گیری کے لئے سمندر میں نہ جائیں۔

(v)     23 اکتوبر 2020  کو  جنوبی آسام ، مشرقی میگھالیہ، ناگالینڈ،  منی پور ، میزورم  اور  تریپورہ  پر ہونے والے ممکنہ اثر ات۔

  • مقامی پیمانے پر سڑکوں  پر سیلاب کی صورت حال، نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے اور   مندرجہ بالا خطے کے شہری علاقوں میں انڈر پاس بند ہونے کے امکانات۔
  • شمال مشرقی ریاستوں کے پہاڑی علاقوں میں چٹانوں کے کھسکنے کے امکان۔
  • بھاری بارش کی وجہ سے بصیرتی نظارے میں وقتا فوقتا تخفیف کا امکان۔
  • شہرو ں میں ٹریفک میں خلل پڑنے کا امکان۔
  • کچی سڑکوں کو  کچھ نقصان پہنچنے کے امکان۔
  • کمزور ڈھانچوں کے منہدم  ہونے کے امکانات،
  • تیز ہوائیں چلنے کے باعث  کچھ علاقوں میں باغبانی  اور  کھڑی ہوئی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا امکان۔
  • کچھ دریاؤں کے طاس کے علاقوں میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہے(دریائی سیلاب کے لئے براہ مہربانی مرکزی آبی کمیشن کی ویب سائٹ وزٹ کریں (http://www.cwc.gov.in/))

ضلع وار خصوصی اثر کی تفصیلات کے لئے براہ مہربانی بھارت کے محکمہ موسمیات کے ریاستی سطح کی موسمیات کے مراکز کی  ویب سائٹ (https://mausam.imd.gov.in/imd_latest/contents/departmentalweb.php)  اور  قومی ویب سائٹ (https://mausam.imd.gov.in/) وزٹ کریں۔

(vi)    مجوزہ اقدامات:

  • سندر بن میں جنگلاتی زندگی ،پھول، پیڑ پودوں اور  سینگچریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کریں۔
  • اپنی منزل کے لئے سفر شروع کرنے سے پہلے اپنے روٹ پر ٹریفک کی صورت حال چیک کریں۔
  • اس سلسلے میں جاری کردہ ٹریفک کی تمام  تجویزوں کو  فالو کریں۔
  • ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں پانی کھڑا ہونے اور  تیز ہوائیں چلنے کا اندیشہ ہو۔
  • کمزور  عمارتوں میں قیام کرنے سے گریز کریں۔

  • http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BUF0.jpg
  • http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Untitled40R2.jpg
  •  
  • پیش گوئی
  • http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00202W3.jpg
  •  
  • http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V1KL.jpg
  •  
  • مقامی مخصوص پیش گوئی اور وارننگ کے لئے  برائےمہربانی موسم ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
  • زرعی موسمیاتی صلاح کے لئے میگھ دوت ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں اور
  • بجلی کی وارننگ کے لئے دامنی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں اور  ضلع وار  وارننگ کے لئے ریاستی  ایم سی / آر ایم سی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن- ا ع- ق ر)

U-6650



(Release ID: 1667044) Visitor Counter : 156