امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21۔2020 کے دوران این ایس پی آپریشن


کے ایم ایس 21۔2020 کے لئے دھان کی حصولیابی کا کام تیزرفتار سے جاری؛ اب تک حصولیابی ایک کروڑ میٹرک ٹن سے متجاوز

بیس اکتوبر 2020 تک66842.28 لاکھ روپے مالیت کے 236748 کپاس کے گانٹھوں کی حصولیابی

Posted On: 21 OCT 2020 3:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  21  اکتوبر 2020،          گزشتہ سیزن کی طرح موجودہ  ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق  حکومت کے ذریعہ کسانوں سے ایم ایس پی پر  خریف 21۔2020 کی فصلوں کی حصولیابی کا کام جاری ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1R71K.jpg

کے ایم ایس 21۔2020 کے لئے  دھان کی حصولیابی  کے کام  نے اب اچھی رفتار پکڑ لی ہے اور 18880 فی ایم ٹی کی کم ازکم امدادی قیمت  (ایم ایس پی) پر  20180.50 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 7  حصولیابی کرنے والی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 9.37 کسانوں نے 106.88 میٹرک ٹن سے زیادہ  کی  خریداری کے ساتھ  یہ حصولیابی ایک کروڑ میٹرک ٹن(ایم ٹی) سے تجاوز کرگئی ہے۔ کے ایم ایس 20۔2019 کی اسی مدت کے دوران دھان کی حصولیابی  84.88 ایل ایم ٹی تھی ۔ اس لئے  رواں سیزن کی حصولیابی گزشتہ سیزن کی حصولیابی سے 25.92 فیصد زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ  ریاستوں کی تجاویز کی بنیاد پر  تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش ریاستوں سے قیمت میں امداد کی اسکیم  (پی ایس ایس)  کے تحت خریف مارکیٹنگ سیزن   2020  کی 42.46 ایل ایم ٹی دلہن اور تلہن کی حصولیابی کے لئے منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ  آندھرا پردیش، کرناٹک، تامل ناڈو اور کیرلا   سے  1.23 ایل ایم ٹی  ناریل (بارہ ماسی  فصل)  کی حصولیابی کے لئے منظوری دی گئی۔ دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے معاملے میں  پی ایس ایس کے تحت دالوں،  تہلن  اور ناریل کی حصولیابی کے لئے  تجاویز موصول ہونے پر منظوری دی جائے گی، تاکہ  متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  نوٹیفائی کی گئی فصل کی مدت کے دوران  بازار کی شرح ایم ایس پی سے نیچے جانے کی صورت میں  رجسٹرڈ کسانوں سے  براہ راست  ریاست کی نامزد حصولیابی ایجنسیوں کے ذریعہ  مرکزی نوڈل ایجنسیاں  سال 21۔2020 کے لئے  نوٹیفائی کئے گئے ایم ایس پی پر  ان فصلوں کے  ایف اے کیو گریڈ کی حصولیابی کرسکیں۔

حکومت نے بیس اکتوبر 2020 تک اپنی نوٹل ایجنسیوں کے ذریعہ 6.02 کروڑ  کی ایم ایس پی قیمت والی 863.39 ایم ٹی  مونگ اور ارڈ کی حصولیابی کی ہے جس سے تامل ناڈو، مہاراشٹر اور ہریانہ کے  819 کسانوں کو فائدہ ملا ہے۔ اسی طرح  52.40 کروڑ ایم ایس پی  قیمت  والے 5089 ایم ٹی  ناریل  (بارہ ماسی فصل)  کی حصولیابی کی ہے جس سے  کرناٹک اور تمل ناڈو کے  3961  کسانوں کوفائدہ پہنچا ہے۔ خریف ، دالوں اور تلہن  کے معاملے میں  ان کے آنے کی بنیاد پر  متعلقہ ریاستوں  کے ذریعہ متعین کی گئی  تاریخ سے  حصولیابی شروع کرنے کے لئے  متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتیں  ضروری انتظامات کررہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2V6UD.jpg

پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش ریاستوں میں  ایم ایس پی کے تحت  کپاس کی حصولیابی کا کام  خوش اصلوبی سے  جاری ہے۔ 20 اکتوبر 2020 تک  66842.28 لاکھ روپے مالیت کے  236748 کپاس کی گانٹھوں کی حصولیابی کی گئی ہے، جس سے  46706  کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے جبکہ  گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 2335  گانٹھوں کی حصولیابی کی گئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3WMCJ.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-6591

                          



(Release ID: 1666546) Visitor Counter : 75