وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے  این آئی ٹی  ترو چیراپلی  کے نو تعمیر کیمیکل انجینئرنگ محکمے کے گولڈن جوبلی  عمارت  کا ورچول طریقے سے افتتاح کیا

Posted On: 20 OCT 2020 7:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی /20 اکتوبر۔مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج   این آئی ٹی  تروچیراپلی  کےکیمیکل انجینئرنگ محکمے کے گولڈن جوبلی   عمارت کا  ورچول طریقے سے  افتتاح کیا۔  این آئی ٹی تروچیرا پلی کے سربراہ جناب بھاسکر بھٹ، این آئی ٹی تروچیرا پلی کے کیمیکل محکمے  کی سربراہ ڈاکٹر( محترمہ) کے ایم میرا شیرف بیگم  موجود تھیں۔

 اس موقع پر جناب نشنک نے ادارے کو ملی ریکنگ اور ہال کی حصولیابیوں کے لئے مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کا فخر اس کے وہ طلباء ہوتے ہیں جو ادارے سے سماج اور ملک کے لئے ایک پیغام اور ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ تعلیم حاصل کرکے نکلتے ہیں۔ انہوں نے این آئی ٹی کے سابق طلباء کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ا نہیں اس بات پر فخر ہے کہ طلباء نے اپنے روزگار کے ساتھ ساتھ سماج کے تئیں بھی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے۔

Please Tweet

جناب نشنک نے اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ ہال کے برسوں میں جو پینٹنٹ داخل کئے گئے اور جنہیں منظوری دی گئی وہ یہ بتاتے ہیں کہ ادارہ کس طرح سے اختراع اور اسٹارٹ اپ کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ تاکہ مستقبل میں نو جوان نوکری تلاش کرنے کے بجائے صنعت ساز بنیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ این آئی ٹی- ٹی حکومت کے آتم نربھر اور انّت بھارت جیسے سرکاری پروگراموں کا حصہ بنیں۔جناب پوکھریا ل نے این آئی ٹی- ٹی کو  انّت بھارت ابھیان کے تحت گاؤوں کو گود لینے کے لئے بھی مبارک باد دی اور ان دیہی طلباء کو تربیت دینے کی سمت میں کی گئی کوششو ں کا ذکر کیا، جنہوں نے جے ای ای امتحان میں کامیابی حاصل کرکے این آئی ٹی- ٹی میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے تمناّ  کی کہ اگر ہر طالب علم ایک دیہی طالب علم کو اپنائے اور انہیں تعلیم دیں تو آنے والے سالوں میں ملک اور آگے بڑھے گا۔ وباء کے دوران  این آئی ٹی- ٹی  کے ذریعہ کئے گئے اقدامات  جیسے کی آن لائن کلاسیز، محفوظ احاطہ، وباء کے دوران سماج میں تعاون وغیرہ کو بھی وزیر موصوف نے سراہا۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ کیمیکل انجینئرنگ کی گولڈن جوبلی عمارت گولڈن ہندوستان پروجیکٹ کی بنیاد ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 7.65 کروڑ کی لاگت سے تعمیر شدہ یہ عمارت سیمینار ہال، ماڈل اورسیمولیشن، تجربہ گاہ،13 ریسرچ تجربہ گاہوں سے آراستہ ہے۔ عمارت میں نیٹ ورکنگ سہولت کے ساتھ ساتھ پاور بیک اب اور آراستہ فیکلٹی کمروں کے علاوہ 10  اعلی تکنیکی خصوصیات والے آلات سے آراستہ 2 تجربے گاہیں بھی ہیں۔

ڈاکٹر منی شاہ جی تھامس نے این آئی ٹی کی ٹی ایس آر ایف کے طور پر انجینئرنگ اداروں میں 9واں ریکنگ پانے جیسے حصولیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ این آئی ٹی- ٹی نے جے ای ای  کے لئے 20 طلباء کو تربیت دی۔20 سے 2 کو این آئی ٹی- ٹی میں داخلہ ملا۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ  این آئی ٹی- ٹی میں بہت زیادہ صلاحت ہے جس کا بھرپور استعمال کیاجاناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی ٹی- ٹی وزارت کی مدد سے مقررہ اہداف کو حاصل کرے گا۔

 این آئی ٹی- ٹی تروچیرا پلی کے سربراہ بھاسکر بھٹ نے اپنے خطاب میں خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کیمیکل انجینئرنگ محکمے کی جدید عمارت کاافتتاح کرنے کا موقع ملنا ایک عزت کی بات ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر تعلیم خصوصی طور سے این آئی ٹی کو پسند کرتے ہیں۔ وزیر تعلیم کے ساتھ ساتھ حکومت ہند بین الاقوامی سطح پر کانٹکسچول قومی تعلیمی پالیسی کے لئے کمر کس چکی ہے۔

حال ہی میں اعلان شدہ نئی تعلیمی پالیسی ہندوستانی مرکزی تعلیم کے سلسلے میں  ایک ترغیبی پیغام ہے ۔ یہ تعلیمی پالیسی  این آئی ٹی- ٹی کو اپنے مشن اور وژن کو اہل بنانے کے لئے زیادہ اونچائیوں کو حاصل کرنے کے اہل بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ زندہ اور   پائیدار ہے جو سبھی کے لئے معیاری تعلیم مہیا کرنے کا ایک پلیٹ فارم تیار کرے گی۔ انہوں نے ڈائریکٹر محکمے کے سربراہ اور ڈین( پی اینڈ ڈی) کی کوششوں کو بھی  تعریف کی اور کہا کہ نو  تعمیرعمارت محکمے کے نظریہ اور مشن کو پورا کرنے میں مددگار ہوگی۔

کیمیکل انجینئرنگ شعبے کی سربراہ ڈاکٹر میرا شیرف بیگم نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیمیکل انجینئرنگ محکمے کے لئے ایک خوش قسمتی کی بات ہے کہ وزیر تعلیم نے اس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے پروگرام میں شامل ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ  ادا کیا۔

 این آئی ٹی- ٹی تیروچیرا پلی کا کیمیکل انجینئرنگ شعبہ ہندوستان میں کیمیکل انجینئرنگ کے اہم مراکز میں سے ایک ہے۔ یہ محکمہ 1967 میں شروع کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر ایس ایچ ابراہیم اس کے  اہم بانی تھے۔ انہوں نے اسے نیو جی، ٹی جی اور پی ایچ ڈی نصابوں والا ایک  اہم ادارہ بنانے کے لئے بے حد کوششیں کی تھی۔ محکمے نے اب تک 80 سے زیادہ ڈاکٹریٹ، 5 ایم ایس،1200 سے زیادہ پوسٹ گریجویٹ اور 2500 سے زیادہ گریجویٹ تیار کرچکا ہے۔

****

 ( م ن ۔ش ت۔رض)

U- 6576



(Release ID: 1666390) Visitor Counter : 86