وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے این آئی ٹی جمشید پور کے نو تعمیر ڈائمنڈ  جوبلی لیکچر ہال کامپلیکس کاورچول طریقے سے افتتاح کیا

Posted On: 20 OCT 2020 6:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی /20 اکتوبر۔مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج قومی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ، جمشید پور کے نو تعمیر ڈائمنڈ جوبلی لیکچر ہال کا مپلیکس کا ورچول طریقے سے افتتاح کیا۔اس موقع پر پروفیسر کرو نیش کمار شکلا، ڈائریکٹر،  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، جمشید پور اور وزارت کے اعلی عہداداران موجود رہے۔ پروفیسر کرونیش کمار شکلا اسٹیج کے سامنے بیٹھے اور آن لائن ذریعہ سے جڑے ہوئے تمام معزز افراد کا خیر مقدم کرتے ہوئے خطاب کیا۔

شراکت داروں سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوکھریا ل نے کہا کہ ہندوستان مستقبل میں تعلیمی میدان میں سب سے آگے رہے گا اور مختلف ممالک کے طلباء اعلی تعلیم کے لئے ہندوستان آئیں گے۔ جیسے پہلے نالندہ اور تکشیلا یونیورسٹیوں کے دور میں آتے تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی ایف ٹی آئی کے طلباء انٹر پرینور بننے کی کوشش کریں اور روزگار پیدا کریں، جو ملک کے لئے وسائل میں کئی گناہ ترقی کرسکیں۔ وزیر موصوف نے ادارے کے کئی سابق طلباء کے تعاون کابھی ذکر کیا، جنہوں نے الگ الگ طریقوں سے ملک کی ترقی میں تعاون دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادارے کے دور دور تک پھیلے سابق طلباء سے رابطہ کیاجانا چاہئے، ان کے علم، مہارت اور تجربات کا ادارے کی ترقی کے لئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔

وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ ادارے نے  انّت بھارت ابھیان کے تحت کئی مقامی گاؤں کو گود لیا ہے۔ انہوں نے کووڈ کی صورتحال سدھرنے کے بعد ان گاؤوں کا دورہ کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر کے کے شکلا کی اہل قیادت میں ادارے نے اتنے کم وقت میں ہی اپنی این آئی آر ایف ریکنگ کو سدھار لیا ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کی اجمان یونیورسٹی کے ساتھ کووڈ سے متعلق مشترکہ پروجیکٹ کے بارے میں ریاضی محکمے کی فیکلٹی کے  ریسرچ کوششوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔

وزیر موصوف نے لیکچر ہال کمپلیکس میں الٹرا ایچ ڈی پروجیکٹر، ورچول کلاس روم، اسمارٹ کلاس روم، خصوصی طور پر قابل طالب علموں کے لئے آسانی، مجموعہ گھریلو ریٹنگ، ایل ای ڈی اور الیکٹریکل فکسر کے استعمال میں توانائی کی بچت جیسی جدید ترین سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا۔ مستقبل میں  اس کامپلیکس کی بہت مثبت کردار رہنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کامپلیکس نئی تعلیمی پالیسی 2020  کے مقاصد، خصوصی طور پر ڈیجیٹل تعلیم اور مربوط تعلیم کے میدان میں، کو پورا کرنے میں این آئی ٹی جمشید پور کی مدد کرے گا۔

انسٹی ٹیوٹ کے رجسٹراڈ پروفیسر اے کے چودھری کے شکریہ نوٹ کے ساتھ افتتاحی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

****

 ( م ن ۔ش ت۔رض)

U- 6575


(Release ID: 1666362) Visitor Counter : 101